لوحِ
محفوظ کے بارے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ
کا فرمان ہے: بَلْ
هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ- فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۔ (سورہ
بروج ، آیۃ 21، 22)
سرکارِ
دو عالم صلَّی
اللّٰہُ علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: لوحِ محفوظ سفید موتی
سے بنی ہے،اس کے صفحات سرخ یاقوت کے ہیں، اس کا قلم نور اور کتابت(لکھائی)بھی
نور ہے۔ (حلیۃالاولیاء،ج4،ص338)
لوحِ
محفوظ میں مخلوق کی تمام اَقسام اور ان کے متعلق تمام اُمورمثلًا موت، رِزْق،
اَعمال اور اس کے نتائج اور ان پر نافِذ ہونے والے فیصلوں کا بیان لکھا ہے۔ (تفسیرِ
قرطبی،ج 10،ص210، پ30، البروج، تحت الآیۃ:22)
عاشقان
رسول کو لوحِ محفوظ کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”لوحِ محفوظ کے بارے میں دلچسپ
معلومات“
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ” لوحِ محفوظ کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھ
یا سُن لے اُسے علم و عمل کی دولت سے نواز اور اُسے والدین و خاندان سمیت بے حساب
بخش دے۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں