قرآنِ
پاک اللہ عَزَّوَجَلَّ
کاکلام ہے جسے آخری نبی حضرت محمد مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر نازل کیا گیا۔ قرآن کریم تمام انسانوں کے لئے
ہدایت ہے، اس عظیم کتاب کو پڑھنے والا اور درست سمجھ کر اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے
والا کبھی رسوا نہیں ہوتا بلکہ وہ رب عَزَّوَجَلَّ
کے
قریب ہوتا چلا جاتا ہے۔
عاشقانِ
رسول کے قلوب کو قرآن پاک کی تلاوت کی طرف مائل کرنے اور قرآن پاک کے متعلق اہم معلومات
فراہم کرنے کے لئے اس ہفتے خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 17صفحات کا رسالہ ”امیر اہلِ سنّت سے قرآنِ پاک کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
جانشین امیر اہلسنت
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلِ سنّت سے قرآنِ پاک کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ
یا سن لے، اُس کے دل کو نورِ قرآن سے منوّر فرما اور اس کی بے حساب بخشش فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں