30 شوال 1444ھ کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں
امیرِ اہلِ سنت کے مدنی پھول
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
20 مئی 2023ء بمطابق 30 شوال المکرم 1444ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جسے بذریعہ مدنی چینل پاکستان سمیت دنیا بھر میں دکھایا گیاجبکہ
کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر اسلامی بھائیوں نے براہِ راست اس مدنی مذاکرے میں شرکت
کی۔
اس مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول نے شیخِ طریقت امیرِ
اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے دینی و دنیاوی معاملات کے حوالے سے سوالات کئے جس کے
امیرِ اہلِ سنت نے علمِ و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے۔
ان سوال و جواب میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: بندے میں کتنی قوتِ
برداشت ہونی چاہیئے ؟
جواب: جب کوئی مشکل ومصیبت آئے تو بندہ صبرکرے ،اپنے
اندرقوتِ برداشت پیداکرے ۔جتنا صبرمشکل ہوگا اتناثواب بھی زیادہ ہوگا۔
سوال:کیا جنت میں ہرخواہش پوری ہوگی ؟
جواب:جی ہاں !جنت اللہ پاک کی رحمت وکرم کا مظہر ہے ۔جنت میں رنج وغم
نہیں ۔جنت میں ہرنعمت ہوگی ۔جنّتی جس چیز
کی خواہش کرے گا وہ اسے حاصل ہوگی ۔جنّتی کو سب سے بڑی نعمت یہ حاصل ہوگی کہ اُسے اللہ
پاک کا دِیدار نصیب ہوگا۔
سوال : آم(Mango) کھانے کے کیاکیافوائدہیں ؟
جواب : آم پھلوں کا بادشاہ ہے،آم کھانا جلد بوڑھا ہونے سے بچاتاہے ۔یہ ہرقسم کے
کینسراوردمے سے بچاسکتاہے ۔یہ ہڈیوں کے امراض دورکرتاہے ۔ آم جسمانی کمزوری
کودورکرتااوراسے موٹاکرتاہے۔یہ پٹھوں کو سخت گرمی اورلُوسےبچاتاہے ۔اس کے کھانے سے سفیدبالوں میں کالک آسکتی ہے
۔ پہلے سیزن کا آم نہ کھایا جائے،کیونکہ یہ طبّی طورپر(Medically) مناسب نہیں۔
سوال: وضوکے بعد داڑھی میں کنگھی کرنے کاکیا فائدہ
ہے ؟
جواب: وضوکے بعد داڑھی میں کنگھی کرنا تنگدستی
کودورکرتاہے ،امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :حضرت وہب بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : کھڑے ہوکرکنگھی کرنے
سے قرض چڑھتاہے اوربیٹھ کر کنگھی کرنا قرض کودورکرتاہے ۔(الحاوی للفتاویٰ
جلد2ص46،47،بیروت )
سوال: نبیِ
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاشجرۂ نسب یادکرنا کیسا؟
جواب: اچھا ہے ۔
سوال:شجرے سے کیا مرادہے، اوراس کے پڑھنے کے کیافائدے ہیں ؟
جواب:شجرکامعنی درخت ہے،شجرہ کامعنی بھی درخت ہی ہے ۔جس طرح حدیث کی سندیں ہوتی
ہیں،اسی طرح سلسلۂ پیری مُریدی کابھی شجرہ ہوتاہے ۔شجرہ مشائخ کا نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ملنے کی سندہے
۔شجرہ پڑھنے سے نیک لوگوں کا ذکر کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے ۔نیک لوگوں کے ذکرکے
وقت اللہ پاک کی رحمت نازل ہوتی ہے اورایک روایت میں ہے کہ نیک لوگوں
کاذکر گناہوں کا کفارہ ہے ۔ یعنی شجرہ
پڑھنے کےبہت فوائد ہیں، مثلاً اوّل(1)۔ رسولُ اﷲ صلَّی اللہ علیہ
وسلَّم تک اپنے اِتصال( یعنی سلسلہ
کے ملنے ) کی سند کاحفظ۔دُوُم(2) :صالحین(
یعنی نیک بندوں ) کا ذکر کہ مُوجِب نُزولِ
رحمت( یعنی رَحمت کے نازل ہونے کا سبب ) ہے۔سِوُم
(3): نام بنام اپنے آقایانِ نعمت( یعنی سلسلے کے مشائخِ
کرام رحمۃُ اللہ علیہ
) کو ایصالِ ثواب کہ اُن کی بارگاہ سے موجبِ نظر
عنایت( یعنی نظر ِکرم ہونے کا سبب )ہے۔چہارم(4) :جب یہ(
یعنی شَجَرَہ عالیہ پڑھنے والا )اوقاتِ سلامت(
یعنی راحت ) میں ان کا( یعنی اپنے
سلسلے کے مشائخِ کرام رحمۃُ اللہ علیہم اجمعین کا )نام لیوا رہے گا تو وہ اوقاتِ مصیبت( یعنی کسی بھی پریشانی اور مشکل
کے وقت ) میں اس کے دستگیر ہوں گے(
یعنی اس کی مدد فرمائیں گے ) ۔ رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلَّم فرماتے ہیں : تُو خوشحالی میں اﷲ پاک کو پہچان وہ مصیبت میں تجھ پر نظر ِکرم فرمائے گا۔(جامع صغیر ، ص199 ، حدیث : 3317 ۔ فتاویٰ رضویہ ، 26 / 590 ، 591 )
سوال : نیکی کی دعوت/ دعوتِ اسلامی کے کسی دینی کام
یاشعبے کے تعارف کا ویڈیو کلپ کس طرح بنایا جائے ؟
جواب : ہمیشہ خیال رکھیں کہ جب کوئی کلپ
بنایاجائے تو اس کی ابتدامیں نیکی کی دعوت کے موضوع پر کوئی حدیث پاک
یاکوئی روایت بیان کی جائے اورشروع میں
کسی مجلس یاشعبے کا ذکر نہ کیاجائے تاکہ تمام لوگ اسے دیکھیں ۔
سوال: کیا مریضوں سے دعاکروانی چاہیئے ؟
جواب: مریض سے دعاکروانی چاہیئے کہ اس سے
دعاکروانافرشتوں کی دعاکی طرح ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” لوحِ محفوظ کے
بارے میں دلچسپ معلومات “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیرِاہل سنت نے کیا دُعا دی ؟