اس ہفتے کا رسالہ ”پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی معاف
کرنے کی عادت“
ایک
مسلمان بھائی دوسرے مسلمان بھائی کی غلطی کو نظر کرنا اور عفو و درگزر سے کام لیتے
ہوئے اُسے معاف کردینا بہت بڑی نیکی ہے۔ اللہ پاک مسلمان کے اس عمل سے خوش ہوتا
ہے۔ آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت
مبارکہ میں بھی یہ پہلو نظر آتا ہے کہ آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم لوگوں کو معاف فرما دیا
کرتے تھے۔
عاشقان
رسول کو ایک دوسرے کی غلطی کو عفوُودرگزر کرنےاور معاف کرنے کا ذہن دینے کے لئے
شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”پیارے نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی معاف کرنے کی عادت“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”پیارے نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی معاف کرنے کی عادت“ پڑھ یا سن لے
اُسے غصہ پینے والا اور دوسروں کی غلطیاں معاف کرنے والا بنا اور اُس کو بے حساب
بخش دے۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
نواسۂ
رسول امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت کےموقع پر مدنی مذاکرے کاانعقاد
05 شعبان المعظم 1444ھ بمطابق 25 فروری 2023ء
بروز ہفتہ، نواسۂ رسول امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول فیضان مدینہ
کراچی میں براہِ راست اور ملک و بیرون ملک سے ہزاروں اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک
ہوئے۔
شیخ طریقت امیراہلسنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے امام حسین رضی اللہ عنہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
مدنی
مذاکرے کے چند سوالات مع جوابات ملاحظہ کیجئے:
سوال: حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہاکے چھوٹے بیٹے ہیں یا بڑے ؟
جواب: بڑے
بیٹے تو حضرت امام حسن رضی اللہ
عنہ ہیں ،حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ان کے چھوٹےبھائی ہیں ۔
سوال:تعزیت کن الفاظ سے کرنی چاہئے ،اس طرح کہنا کیساکہ بڑاافسوس ہوا ،جبکہ حقیقت میں ایسا نہ ہو؟
جواب: مصیبت
زدہ آدمی کو صبر کی تلقین کرناتعزیت ہے،یہ سنّت ہے۔(بہارِ شریعت،ج1،ص852 ماخوذاً)تعزیت کرتے ہوئے یہ
الفاظ ’’بڑاافسوس ہوا‘‘اِستعمال نہ کرنا بہتر ہے،کیونکہ ہرکسی کی وفات پرہرایک کو
افسوس ہونا ضروری نہیں ۔یوں کہاجائے کہ فلاں کے فوت ہونے کی خبرملی ،اللہ
پاک ان کی مغفرت فرمائے ،آپ
کوصبرعطافرمائے وغیرہ ۔تعزیت میں جھوٹ شامل نہ ہونے پائے ۔ لوگوں کے دکھوں اورتکلیفوں
میں تعزیت کرنی چاہئے ،اسی طرح بیماری میں عیادت کی جائے ،اس سے محبتوں میں اضافہ
ہوتاہےاوریہ ثواب کا کام بھی ہے ۔
سوال : کیا ماہِ رمضان میں چیزیں سستی بیچنی چاہئیں
؟
جواب :جی ہاں!ماہِ رمضان میں تمام دکانداردام(قیمت) کم کردیں ،اگرپیچھے
سے کوئی چیز مہنگی ملے تو مناسب نفع رکھ لیں ،زیادہ نفع نہ لیں،ہمیں ان پر رحم
کرنا چاہئے بلکہ غریبوں کو تلاش کرکے انہیں نوازیں ۔ساداتِ کرام کی خدمت کرنا اپنی سعادت سمجھیں اوراس طرح دیں کہ پتاہی نہ چلے کہ کس نے مددکی ہے ، عرب
دنیا میں ماہِ رمضان میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوجاتی ہیں ۔
سوال: کیا دوسروں کے عیب بیان کرنے کے
بجائے اپنے عیبوں پر نظرڈالنی چاہئے ؟
جواب: جی
ہاں !مسلمانوں کے عیب بیان کرنے کے بجائے اپنے عیبوں پرنظر رکھنی چاہئے ۔
سوال:آدھے سر درد کا کوئی روحانی علاج ارشاد فرمادیں ؟
جواب: سورۂ اخلاص(قُلْ ھُوَاللہُ اَحَدْ)
،اوّل وآخردرودشریف،1بارپڑھ کردم کریں ،یہ عمل 11 بارکرنے سے مرض چلاجائے گا۔ان شاء اللہ الکریم۔ناریل (Coconut)کا پانی پینے سے آدھے سراورپورے سرکے دردمیں کمی واقع ہوتی ہے ۔
سوال: مسجددیکھ کر کیا پڑھناچاہئے ؟
جواب: مسجدکو دیکھنااوراسے دیکھ کر درودشریف پڑھنا دونوں ثواب کے کام ہیں ۔حضرت مولیٰ مشکل کُشا،علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ مسجدکو دیکھ کر درودشریف پڑھناچاہئے۔
سوال: امام صاحب کوکوئی کھانادےیا چائے پلائے تو کیاانہیں یہ کھانا پینادرست ہے ؟
جواب: جی
ہاں ! امام صاحب کو کھانا اورچائے وغیرہ دینا بہت ثواب کا کام ہے اوریہ کرنابھی
چاہئے ۔
سوال:اس طرح کہنا کیسا ہےکہ ’’اللہ پاک
ہمارے گناہوں کی سزا دنیامیں ہی دے دے
‘‘۔ ؟
جواب: یہ نہیں
کہنا چاہئے، اس کے بجائے اللہ
پاک سے دنیاوآخرت کی خیروسلامتی
ورحمت اورعافیت کی دعاکرنی چاہئے ۔جوربّ سزادینے پر قادرہے وہ عافیت دینے پر بھی
قادرہے ۔
سوال : اگرکوئی بڑی عمروالا علمِ دین حاصل کرے تو اس کے لیے کیاخوشخبری ہے ؟
جواب : علمِ دین حاصل کرنا عبادت ہے ۔2فرامینِ مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ):جوبچپن میں علمِ دین حاصل نہ کرسکا،وہ بڑی عمرمیں علم
حاصل کرے تو اسے مرنے کے بعدشہیدکا رتبہ ملے گا۔(کنزالعمال ،10/162) خیریعنی بھلائی کی باتیں سیکھنے سے مؤمن کا دل نہیں بھرے گا یہاں تک کہ وہ آخرکار جنت میں داخل ہوجائے گا۔(سنن ترمذی 4/348) اس حدیث کی شرح کا
خلاصہ یہ ہے کہ علم کے حریص کےلیے ایمان پر خاتمے کی خوشخبری ہے ۔
سوال: جسم میں کسی جگہ دردہوتو اس کا کوئی روحانی علاج ارشاد
فرمادیں ؟
جواب: یَامُغْنِیْ پڑھ کر دردکی جگہ دم کرلیں ،چلتے پھرتے یَاغَنِیْ پڑھتے
رہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” نماز کی برکتیں “
پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ
پاک! جوکوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نماز
کی برکتیں“ پڑھ یا سُن لے اُس کو مکّے مدینےمیں نمازیں پڑھنے کی سعادت دے اور
اُس کی والدین سمیت بے حساب مغفرت فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم ۔
نماز
دین کا ستون ہے، نماز ہمارے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، نماز ہر مسلمان بالغ مرد/عورت پر فرض ہے۔ نماز کے ذریعے بندہ اپنے ربِّ کریم کو راضی کرسکتا ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّماور ہمارے اسلاف بکثرت نماز پڑھا کرتے
تھے یہاں تک کہ امن ہو یا جنگ، صحت و بیماری ہر حال میں نماز ادا فرماتے تھے۔
عاشقان
رسول کو نماز کی اہمیت اور اس کی برکتوں
کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17
صفحات کا رسالہ ”نماز کی برکتیں“ پڑھنے/ سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ
پاک! جوکوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نماز کی برکتیں“ پڑھ یا سُن لے اُس کو مکّے مدینےمیں نمازیں
پڑھنے کی سعادت دے اور اُس کی والدین سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
جشنِ ولادت امام حسین رضی
اللہ عنہ کے موقع پر فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ منعقد ہوگا
جشن
ولادت نواسۂ رسول، امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر 05 شعبان المعظم 1444ھ بمطابق 25 فروری
2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے
کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مدنی
مذاکرے کا آغاز بعد نمازِ عشا رات تقریباً
8:45 پر کیا جائے گا جس میں تلاوتِ قراٰن، نعت خوانی، جلوس، بیان، دعا اور لنگر کا
اہتمام ہوگا۔
شیخ
طریقت امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا
محمد الیاس عطار قادری ’’سیرت امام حسین رضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور عاشقانِ رسول کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔ تمام اسلامی بھائیوں سے اس
مدنی مذاکرے میں شرکت کی درخواست ہے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اجتماع معراج کے موقع پر مدنی مذاکرے کا انعقاد،
امیر اہلسنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
18
فروری 2023ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اجتماع معراج مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول فیضان مدینہ کراچی میں
براہِ راست اور ملک و بیرون ملک ہزاروں اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
شیخ
طریقت امیراہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سفر معراج کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے
عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: سفرمعراج
کے کتنے حصے ہیں ؟
جواب: سفرمعراج
امامُ الانبیا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بے
مثال معجزہ ہے ،آپ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم مکۂ مکرمہ سے مسجدِاقصیٰ اورپھروہاں سے ساتوں
آسمانوں اورمقام قُرب پرتشریف لے گئے ،سفرمعراج کے 3حصے ہیں: (1)پہلاحصہ
اَسراء ۔رات کے تھوڑے سے حصےمیں مکۂ مکرمہ سے بیتُ المقدس کےسفرکو اَسراء
کہتے ہیں۔ (2)دوسراحصہ معراج۔مسجدِاقصیٰ سے ساتوں آسمانوں تک جانے کومعراج کہتے ہیں۔ (3)تیسرحصہ
اِعراج ۔آسمانوں سےآگے لامکاں تک جانے کواِعراج کہاجاتاہے۔
سوال: تہمت
وبہتان لگانے کاکیا عذاب ہے ؟
جواب: تہمت و بہتان یعنی کسی میں بُرائی یاعیب نہ ہواوراس کی وہ برائی یاعیب بیان کیا جائے ۔اس کے بارےمیں وعیدہے کہ جو
کسی کی ایسی بُرائی بیان کرے جو اس میں
نہیں پائی جاتی تو اس کو اللہ پاک اُس وقت تکرَدْغَۃُ الْخَبال (یعنی جہنم
میں وہ جگہ جہاں دوزخیوں کا پیپ جمع ہوگا)میں رکھے گا، جب تک اس کے گناہ کی سزا پوری نہ ہوجائے۔
(ابو داود،3 / 427، حدیث: 3597)
سوال :
معراج میں نبیِ کریم صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کی کتنی سواریاں تھیں؟
جواب : نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکۂ
مکرمہ سے بیتُ المقدس بُراق پر ،بیتُ المقدس سے پہلے آسمانِ دنیاتک نُورکی سیڑھیوں
پر ،وہاں سے ساتویں آسمان تک فرشتوں کے بازؤں پر،وہاں سے حضرت جبرائیل
امین علیہ السلام کے بازؤں پر ،قابَ قوسین سے لامکاں تک رفر ف یعنی قدرتی تخت پر۔ اس کے بعد بغیرسواری کے تشریف لے گئے ۔
سوال: کون سامہینا آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اور درودوسلام کا مہینا
کہلاتا ہے؟
جواب: شعبا
ن المعظم ۔
سوال: جب کوئی آفت آجائے مثلاً زلزلہ وغیرہ تو اس وقت کیا کرنا چاہئے؟
جواب: ہائے
اوہ کرنے کے بجائے اللہ پاک کا ذکر کیا جائے،بندے کی تدبیریں ناکام
ہوجاتی ہیں اوراللہ کی قدرت کے نظارے ہوتےہیں، جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے
مصداق معاملات سامنے آجاتے ہیں ،اس میں ہمارے لیے درس بھی ہے کہ تمہاری ٹیکنالوجی
وغیرہ سب ناکام ہیں ،تم کچھ نہیں کرسکتے جب تک ربّ نہیں چاہےگا ۔ربّ چاہے گا تو سب
ہوجائے گا،ربّ نہیں چاہے گاتو کچھ بھی نہیں ہوگا۔اس طرح کے واقعات سے اللہ پاک کی
قدرت پر ایمان مضبوط ہوتاہے ۔
سوال: معراج
کی رات اُمّتِ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ والہ
وسلم )پر پنج وقتہ نمازفرض ہوئی ،اس کے بارے میں آپ
کیافرماتے ہیں؟
جواب: پنج وقتہ (یعنی پانچوں وقت کی)نمازاُمتِ مصطفیٰ (صلی
اللہ علیہ والہ وسلم )کے
لیے بہت بڑی سعادت ،بہت بڑاشرف وانعام ،اللہ پاک کی نعمت اورجنت کی کنجی
ہے ۔
سوال: نمازکے لیے مسجد جاتے ہوئے کیا دُوسروں کو بھی نماز
کی دعوت دے کر ساتھ لیتے جانا چاہئے؟
جواب: جی ہاں ضرور!نمازِباجماعت
کی دعوت دینی چاہئے ،حدیث پاک میں ہے : بَلِّغُوْا عَنِّي وَلَوْآيَةً یعنی پہنچادواگرچہ ایک ہی آیت ہو۔ہرشخص اپنی اپنی جگہ مبلغ ہے ۔جب نمازکے لیے
جائیں تو دوسروں کو نمازکا کہہ کراپنے ساتھ لیتے جائیں ،یہ کہنے سے ہی ہوگا،دعوتِ
اسلامی نے کام شروع کیا ،نمازکی دعوت کاسلسلہ ہواتو لاکھوں وہ لوگ جونمازنہیں
پڑھتے تھے، اللہ کے کرم سے نمازی بن گئے ۔سمجھانے کا فائدہ ہوتاہے ۔جب ہم انفرادی کوشش کریں گے،ایک ایک کوسمجھائیں گے تو وہ نمازی بن جائیں
گے ،جنہیں ہم نمازکی دعوت کاذہن دیں گے تو وہ بھی دیگرلوگوں کو سمجھائیں گے،یوں نمازیوں میں اضافہ ہوتا
چلاجائےگا ،البتہ نمازکی دعوت دینے میں طنزاور سختی نہ کی جائے ،شفقت ،محبت
اورپیارسے نماز کی دعوت دینی ہے ،اگرکوئی100بارکہنے سے بھی نمازنہیں پڑھتا تو اسے
بھی نمازکی دعوت دیتے رہیں ۔اسی طرح ماہِ رمضان کے روزے رکھنے کی بھی ترغیب دلائیں
۔اسلامی بہنیں بھی نمازاورروزے کی دعوت کی تحریک جاری رکھیں ۔روزے کی اہمیت پر مکتبۃ المدینہ کے پمفلٹ حاصل کرکے تقسیم کریں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیرِ اہلِ سنت سے زکوٰۃ کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یارَبَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ”امیرِ
اہلِ سنت سے زکوٰۃ کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے،اُسے
صَدَقاتِ واجبہ و نافلہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس کے مال وعمر میں برکت عطا
فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
ہر
بالغ مسلمان مرد و عورت/ صاحبِ نصاب پر زکوٰۃ ادا کرنا فرض ہے کیونکہ یہ ارکان
اسلام میں سے ہے جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے بندوں پر لازم کیا ہے۔دینِ اسلام
میں صاحبِ نصاب پر زکوٰۃ فرض ہونے اور اسے ادا کرنے کے لئے پورا طریقۂ کار بیان
کردیا گیا ہے۔
اسی
سلسلے میں عاشقان رسول کو زکوٰۃ فرض ہونے، اسے ادا کرنےاور مستحقین کے بارے میں
معلومات فراہم کرنے کے لئے خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ”امیر اہلسنت سے زکوٰۃ کے بارے
میں سوال جواب“پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
جانشین امیر اہلسنت
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے زکوٰۃ کے بارے میں
سوال جواب“
پڑھ
یا سن لے، اُسے صدقات واجبہ و نافلہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس کے مال و
عمر میں برکت عطا فرما۔
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
خدمتِ
انسانیت کا سب سے بڑا مذہب ”دینِ اسلام“ ہے۔ دین اسلام نے مسلمانوں کو
فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے دوست احباب کے ساتھ حسن سلوک کرنے، انہیں
نیکی کی دعوت دینے، پریشان حال لوگوں سے ہمدردی کرنے اور ان کی جانی و مالی
مدد کرنے کا درس دیا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے خدمتِ انسانیت کے کون کون سے طریقے
ہیں؟ اس کی معلومات سے عاشقان رسول کو
آگاہ کرنے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”انسانیت کی سب سے بڑی خدمت “
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی رسالہ ”انسانیت کی سب سے بڑی خدمت “ کے
21 صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے خواب میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا دیدار نصیب
فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ، امیر اہلسنت کا اظہارِ
غم، متاثرین کے لئے خصوصی دعا فرمائی
6
فروری 2023ء کی شب 7.8کی شدت کے ساتھ آنے والے زلزلے
نے ترکیہ اور شام میں قیامت صغریٰ کا ماحول برپا کردیا۔اس ہولناک حادثے میں تر کی شہرلاطیا، آدیامان، اڈانا، دیاباقر، غازی
انتپ ، عثمانیہ، کلیس اور سان لیورفا صوبے جبکہ شام کے شہر حلب بہت زیادہ متاثرہوئے ۔ اب
تک کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے کے باعث تین ہزار سے زائد افراد اپنے
خالق حقیقی سے جاملے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ آنے والے زلزلے
نے شام اور ترکیہ میں 2800 سے زائد عمارتوں کو زمین بوس کردیا۔ ترکیہ
میں سرکاری طور پر ملک بھر میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
مصیبت
کی اس گھڑی میں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی نے بھی اپنے مسلمانوں
بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور عاشقان رسول کے تعاون سے ان کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے جس کی ایک کڑی یہ
دیکھنے میں آئی کہ ہیڈ آف FGRFو رکن شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اپنی تمام مصروفیات کو ترک کرکے پاکستان سے ترکی
پہنچ گئے۔ترکی پہنچ کر حاجی عبد الحبیب عطاری نے عاشقان رسول سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
پریشان
حال مسلمانوں سے یکجہتی، لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے عیادت کرتے ہوئے بانیٔ
دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے آنے والی آزمائش پر صبر کرنے کی تلقین
فرمائی ہے اور ان کے لئے دعائے خیر کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے ہیں۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! اپنے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا
صدقہ جتنے بھی عاشقانِ رسول اس زلزلے میں
فوت ہوئے سب کو غریقِ رحمت فرما،سب کو بے حساب بخش
دے، ان کے جوبھی سوگوار ہیں اے اللہ پاک! سب
کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجرجزیل مرحمت فرما، مولائے کریم جو بچھڑے ہیں وہ مل
جائیں، جو زخمی ہیں وہ روبہ صحت ہوں، در در کی ٹھوکروں سے ان کو بچالے، یا اللہ پاک اس مشکل گھڑی میں ہم مسلمانوں کو
اپنے ان دُکھیارے عاشقانِ رسول کی امداد کرنے کی بھی توفیق عطا فرما۔آمین
اپنے
پیغام میں امیر اہل سنت نے عاشقانِ رسول کو یہ ترغیب دلائی ہے کہ ”واقعی جو زلزلے سے متاثر ہیں ان کی مدد
کرنے کے لئے مسلمانوں کو آگے بڑھنا چاہیے اور جن کو اللہ پاک نے مال دیا ہے وہ
اپنے مال سے ان کی مدد کریں کہ فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ
والہ وسلم
ہے ”تم میں سے جو کوئی اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے کے لئے، اس کی ضرورت پوری کرنے کے لئے چلے تو یہ عمل میری
اس مسجد (یعنی
مسجدِ نبوی شریف علی صاحبہا الصلوةوالسلام) میں
دو مہینے اعتکاف کرنے سے افضل ہے“ ۔ ایک حدیث پاک میں فرمایا!” بندہ
جب اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں رہتا ہے اللہ پاک اس کی حاجت پوری فرماتا
رہتا ہے“۔“
دعوتِ
اسلامی کا شعبہ FGRF
بھی اپنی خدمت کے لئے وہاں ایکٹیو ہوچکا
ہے ، آپ سب FGRF
کا بھی ساتھ دیجئے اور جو اپنے طور پر جس طرح بھی چاہیں ان دُکھیارے عاشقانِ رسول
کی مدد کریں۔(اِنّما
المؤمنون اخوۃ)
مسلمان بھائی بھائی ہیں کہ ایک کو تکلیف ہوتی ہے تو سا رے مسلمانوں کو اس کا احساس
کرنا چاہیے، اللہ پاک سے ہم رحمت کی بھیگ مانگتے ہیں، عافیت کی دعا کرتے ہیں ۔ اللّٰھم
اِنّی اسئلکَ المُعافاتَ فِی الدُّنیا والاٰخرۃِ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم ِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
13 رجب کو ہونے
والے مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت کے علم و حکمت بھرے مدنی پھول
13 رجب المرجب
1444ھ بمطابق 4 فروری 2023ء بروز ہفتے کی شب عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ منعقد ہوا جس
میں شہرِ کراچی کے مختلف علاقوں سے عاشقانِ رسول نےفیضانِ مدینہ کراچی آکر جبکہ
دیگر شہروں اور ملکوں سے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
اس مدنی مذاکرے میں
عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے جس کے امیرِ اہلِ سنت
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات
ارشاد فرمائے۔
ان سوال و جواب میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
سوال:اولیائے کرا م رحمہم اللہ
علیہم کے
مزارات پر حاضری دینے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:قدموں کی طرف سے حاضرہوں
،پُشت قبلے کی جانب اورچہرہ ولی اللہ کے مزارکی جانب ہو،پھرسلام عرض کریں، ہاتھ اٹھا کر کچھ کلام مثلاً فاتحہ پڑھ کر انہیں
ایصالِ ثواب کریں اور اللہ پاک سے دعا کریں۔
سوال:گناہوں سے کیسےبچا
جائے؟
جواب:گناہوں سے بچنے کے لئے سب
سے پہلے تمام گناہوں سے توبہ کریں،گناہوں کے عذابات اورگناہوں سے بچنے کے فضائل کا
مطالعہ کیجئے۔
سوال:نظرِبداوردیگربیماریوں سے
بچنے کا کوئی وظیفہ ارشاد فرمادیجئے؟
جواب:سورۂ فاتحہ 41 بارپڑھ کر
کسی بھی مریض کو یا خودمریض ہوں تو اپنے اوپردم کرلیں ،پانی پر دم کرکے بھی پیتےرہیں، اِنْ شآءَ اللہُ الکریم فائدہ ہوگا۔
سوال:اہلِ سنت وجماعت کہاجائے یا
اہلسنت والجماعت؟
جواب:اہلِ سنت وجماعت کہاجائے، ہمارے علما اسی طرح کہتے ہیں۔
سوال:غوثِ پاک حضرت شیخ
عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو گیارہویں
والا پیرکیوں کہتے ہیں؟
جواب:آپ کاوصال 11 ربیع الاخرکو
ہوا،اس وجہ سے گیارہویں والا پیر مشہورہوگئے اورانہیں اس طرح کہنے میں حرج بھی نہیں۔
سوال :سفروحضرمیں نمازقضا نہ ہو،اس کے لئے کیا کریں؟
جواب :نمازپڑھنے کاجذبہ مل جائے اوربندہ نمازپڑھنے کے
معاملے میں سنجیدہ (Serious) ہو جائے تو نمازقضا نہیں ہوگی۔ اِنْ شاۤءَ اللہُ الکریم۔
سوال:فیضانِ قرآن ڈیجیٹل پین (Faizan e Quran Digital Pen) لینے اور تقسیم کرنے
والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیادُعادی؟
جواب:یااللہ پاک !جو فیضانِ قرآن ڈیجیٹل پین اپنے گھرمیں بسائے، اسے خریدے اورتحفے میں
دے، علمائے کرام کو پیش کرے، ائمہ کرام کو دے، اپنے دوستوں اوررشتہ داروں کو پیش
کرے، اپنے سسرال کودے، شادیوں میں جوتحفے دئیے جاتے ہیں اس کی جگہ یہ تحفہ دے، یااللہ پاک !جوجس طرح بھی اسے آگے بڑھائے،اس کوفیضانِ قرآن سے مالامال کر۔اس کی، اس کے ماں باپ اورآل
اولادکی بے حساب مغفرت کردے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سوال:سردی کی وجہ سے ہفتہ واراجتماع میں شرکت میں
سُستی ہوتو کیا کریں؟
جواب:افضل ترین عمل وہ ہے جس میں
زحمت زیادہ ہو، جو عمل دنیا میں جتنا مشکل ہوگا، میزانِ عمل میں اتناہی وزن
دارہوگا، ان فضائل پرنظر رکھیں، سخت سردی اورسخت گرمی میں ہفتہ واراجتماع میں حاضر
ہوتے رہیں اور ہفتہ واراجتماع میں ہی رات گزاریں۔
سوال:رمضان شریف آنے سے
پہلےرمضان کی تیاری کیسے کریں؟
جواب:جتنا ممکن ہونفل روزے رکھیں
اوریہ نیت کریں کہ ماہِ رمضان کے سارے روزے رکھوں گا۔ اِنْ شاۤءَ
اللہُ الکریم
سوال:کیا اسلامی بہنیں بھی مفتیہ بن سکتی ہیں؟
جواب:جی ہاں! مفتیہ بن سکتی ہیں، اُمُّ المؤمنین حضرت
عائشہ صدیقہ رضی اللہ
عنہا بہترین
مفتیہ تھیں، کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مفتیہ کورس شروع ہوگیا
ہے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”افضل ترین اعمال“ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی؟
جواب:یارَبَّ المصطفٰے!جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”افضل ترین اعمال“ پڑھ یا سُن لے اُس کو پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں ادا کرنے کی توفیق دے اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
جانشین امیر اہل سنت حاجی
عبید رضا عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں نیروبی کینیا کا دورہ
گزشتہ روز جانشین امیر
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی تنظیمی کاموں کے سلسلے میں نیروبی کینیا کا
دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیروبی
کے اطراف کی ایک مقامی مسجدمیں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی باشندوں نے
شرکت کی ۔ جانشین امیر اہل سنت نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں اجتماعات میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا ، جبکہ مقامی لوگوں
نے جانشین امیر اہل سنت سے ملاقات بھی کی۔
بعد ازاں جانشین امیر اہل
سنت کی نیروبی میں ایک اسلامی بھائی کے گھر آمد ہوئی ، انہیں بیٹے کی ولادت پر
مبارک باد دیتے ہوئے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کیا۔
اسکے علاوہ جانشین امیر
اہل سنت نے نیروبی میں ایک اسلامی بھائی سے عیادت کی اور انہیں بیماری پر صبر کرنے کی ترغیب دی ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
نماز اپنے وقت میں ادا
کرنا، ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرنا اور اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنا
افضل ترین اعمال ہیں جن کے ذریعے بندہ اپنے خالقِ حقیقی کا محبوب بن جاتا ہے۔ ہمیں
بھی چاہیئے کہ ہم اللہ عزوجل کی رضا کے لئے ان افضل ترین
اعمال کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کام بھی کریں تاکہ یہ ہماری نجات کا ذریعہ بن جائے۔
امیرِ اہلِ سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقانِ رسول کو افضل ترین
اعمال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”افضل
ترین اعمال“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی
17 صفحات کا رسالہ ”افضل ترین اعمال“ پڑھ یا سُن
لے اُس کو پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں ادا کرنے کی توفیق دے اور اس کی بے
حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
خواجہ معینُ الدِّین چشتی
کے عرس کے سلسلے میں مدنی مذاکرہ، امیرِ اہلِ سنت نے مدنی پھولوں سے نوازا
6 رجب المرجب
1444ھ بمطابق 28 جنوری 2023ء بروز ہفتے کی شب خواجہ معینُ الدِّین چشتیرحمۃُ
اللہِ علیہ کے
عرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق
سوالات کئے جس کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت سے بھرپور
جوابات ارشاد فرمائے۔
ان سوالات میں سے بعض درج
ذیل ہیں:
سوال:6 رجب المرجب کی نسبت سلسلہ ٔعالیہ چشتیہ
کی کس عظیم ہستی سے ہے، ان کےالقابات اورپیدائش ووفات کے بارے میں بھی کچھ بتا دیجئے۔
جواب:6 رجب المرجب کوخواجۂ
خواجگان، سلطان ُالہند، عطائے رسول، غریب نواز، معینُ الدین حضرت خواجہ سیّدحسن
سنجری رحمۃ اللہ علیہ سےنسبت ہے، 6 رجب المرجب آپ کا یومِ عرس ہے، اسے
چَھٹی شریف بھی کہاجاتاہے، آپ کی پیدائش (Birth)14رجب
537ھ بمطابق 1142ء سیستان، ایران کے علاقے سنجر میں اور وفات (Death) 6 رجب633ھ کو اجمیر (ہند) میں ہوئی ۔آپ حسنی سیّدتھے، اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ
اللہ علیہ
فرماتے ہیں کہ خواجہ غریب نواز کے مزارسے فیوضات و برکات حاصل ہوتے ہیں، خواجہ
صاحب عاشقِ قرآن اورحافظِ قرآن تھے، آپ دن میں ایک اور رات میں ایک قرآن کریم ختم
کرتے تھے ۔ہرختمِ قرآن پر غیب سے آوازآتی : اے معینُ الدین ہم نےتیراختم ِقرآن
قبول کیا۔
سوال:خواجہ کا کیامعنیٰ ہے؟
جواب:خواجہ فارسی زبان کا لفظ ہے ،اس کا لفظی
معنیٰ سرداراورآقاہے ۔
سوال:قرآن ِکریم کی زیارت کاکیافائدہ ہے؟
جواب:حضرت خواجہ غریب نوازرحمۃ
اللہ علیہ فرماتے
ہیں:"جو بندہ ہر روز قرآنِ کریم دیکھتا ہے اس کی بینائی یعنی نظرتیزہوجاتی ہے اور
اس کی آنکھ کبھی نہیں دُکھتی اورنہ خشک ہوتی ہے"۔
سوال:تلاوتِ قرآن اوردُرست
قرآنِ کریم پڑھنے والے کی کیا فضیلت ہے؟
جواب:تلاوتِ قرآن افضل ترین عبادت ہے، مگرستم تو یہ ہے کہ ہماری اکثریت کو دیکھ کر بھی قرآن کریم پڑھنا نہیں
آتا، یہ کتنا بڑا المیہ ہے، دنیاکی بڑی بڑی ڈِگریاں موجود ہیں مگرقرآن دیکھ
کرپڑھنا نہیں آتا، جب مَیں کبھی کسی قاری
کے بارے میں سنتاہوں تو رَشک آتاہے کہ اسے درست قرآن پڑھناآتاہے، اربوں کھربوں پتی
ایک طرف اوردرست قرآن پڑھنے والاایک طرف ۔یہ
میری واعظانہ اورجذباتی باتیں نہیں بلکہ دل کے احساسات ہیں، درست قرآن پڑھنے والے
پر مجھے رشک آتاہے۔
سوال:نمازی کے بارے میں خواجہ
غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ کا کیافرمان ہے؟
جواب:آپ فرماتے ہیں :بندہ صرف
نمازسے ہی قابلِ عزت ہوسکتاہے، اس لئے کہ نمازمؤمن کی معراج ہے، تمام عبادات سے
بڑھ کر نمازہے، اللہ پاک سے ملاقات کا سب سے پہلا ذریعہ نمازہی ہے، نماز ایک
امانت ہے، بندے کو چاہئے کہ اس میں کسی
قسم کی خیانت نہ کرے ۔ان فرامین سے معلوم ہواکہ اصل عزت والاوہ ہے جو نمازی ہے، دین
میں ترقی اسے ملے گی جو نمازی ہوگا،نمازکو مضبوطی سے پکڑ لیں ،ہماری کوئی
نمازقضانہیں ہونی چاہئے ،کتنی ڈرانے والی بات ہے کہ جو ایک نمازنہیں پڑھتا تو اس
کانام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتاہے اوریہ شخص اس دروازے سے جہنم میں داخل ہوگا، جوجان بوجھ کر ایک نمازترک کردے وہ ایک
ہزارسال جہنم کے عذاب کا حق دارہے ،یہ کتنا خطرناک معاملہ ہے ،یہ کبیرہ یعنی
بڑاگنا ہ ہے۔
سوال:آپ کی
کتنی مرتبہ اجمیرشریف حاضری ہوئی ہے؟
جواب:اللہ
کی رحمت سے 2مرتبہ میری حاضری ہوئی ہے ،یہاں
دومنقبتیں لکھی ہیں، ایک سفر10دسمبر1998ء کو ہواتھا۔
سوال:پاک وہند میں ادب وعشق کیساہے؟
جواب:پاک وہندکے مسلمانوں میں جو ادب وعشق ہے، دنیامیں
کم دیکھا جاتاہے۔ شایداس کی وجہ یہ ہے کہ نبیِ کریم صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کے قدم مبارک کی جانب پاک وہند
ہے، سُنیّوں میں ادب بہت ہے ہمارا مذہب ’’مذہبِ مہذَّب اہلسنت و الجماعت“ ہے،مہذَّب
کا مطلب تہذیب والا، ادب والا، یادرہے! ہمارے ہاں، اہلسنت والجماعت اوراہلِ سنت
وجماعت دونوں الفاظ رائج ہیں۔
سوال:ادب کیا ہے؟
جواب:اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:مَیں نے عقل سے
پوچھا کہ ایمان کیا ہے؟تو عقل نے میرے دل کے کان میں کہا:ایمان سراپاادب ہے، یادرکھیں یہ حکمت کا مدنی پھول ہے۔
سوال:جب کوئی پریشانی، مصیبت یا بیماری آجائے تو کیا کرنا چاہئے؟
جواب:ظاہری اسباب کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا
بھی کریں، آجکل دعامیں غفلت کی جاتی ہے۔
سوال:جس گھر میں فوتگی ہوجائے تو کیا ان
کے ہاں لائٹ نہیں چلانی چاہئے؟
جواب:لائٹ چلانے میں کوئی حرج نہیں ،جس گھرکوئی فوت
ہواہو تو وہاں نفسیاتی طورپر خوف ہوتاہے،اگرلائٹ بھی نہیں چلائیں گے توخوف میں مزید
اضافہ ہوگا۔
سوال:کیاغسلِ میت کا کوئی طے شدہ وقت بھی ہے؟اورکیا کھلے آسمان کے نیچے غسل دے سکتے ہیں؟
جواب:دن رات میں کسی وقت بھی غسلِ میت دیا جاسکتا ہے اور کھلے آسمان کے نیچے بھی غسل دے سکتے ہیں۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”
نفل روزوں کے فضائل “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
Dawateislami