جمعہ تمام
دنوں کا سردار ہے۔ جمعہ کے روز مرنے والے سے قبر میں سوالات نہیں کئے جاتے ہیں۔ جمعہ
کے دن ایک ایسی گھڑی بھی ہے جس میں دعا رد نہیں کی جاتی۔ جمعہ کے دن ہرساعت بڑی قیمتی ہے۔
عاشقانِ
رسول کو جمعۃ المبارک کی فضیلت سے فائدہ حاصل کرنے اور اس میں نیکیاں کرنے کی
ترغیب دلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 25صفحات
کا رسالہ ”جمعہ
کے فضائل “ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ ”جمعہ کے فضائل “ پڑھ
یا سن لے اُسے جمعہ کے مبارک دن کے صدقے اپنی رحمتوں سے مالا مال فرمااور اُس کی
بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے