جانشین امیر اہلسنت کی اہلیہ مرحومہ کے لئے فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤ ن لاہور میں ایصال ثواب اجتماع
کا انعقاد

14
اگست 2022ء بروز اتوار بعد نماز عشاء مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی کی
اہلیہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قصور، شیخوپورہ
اور ننکانہ کے عاشقان رسول سمیت مختلف ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بھی
موجود تھے۔
آخر میں
جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔
جانشین امیر اہلسنت کی اہلیہ مرحومہ کے لئے دورۃ الحدیث
شریف لاہور میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد

13
اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم درجہ دورۃ الحدیث
شریف میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”ایصال ثواب اجتماع“
کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف اور تخصص کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
طلبہ کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ طلبائے کرام نے جانشین امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کی
اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی
موجود تھے۔
شعبہ رابطہ بالعلماء و المشائخ کے تحت جانشین امیر
اہلسنت کی اہلیہ مرحومہ کے لئے لاہور میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد

شعبہ
رابطہ بالعلماء و المشائخ (دعوت اسلامی) کے تحت 13
اگست 2022ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”ایصال ثواب اجتماع“
کا انعقاد کیا گیا جس میں استاذ العلماء شیخ الحدیث مفتی گُل احمد عتیقی صاحب مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ،
صاحبزادہ پیر سید احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، شیخ الحدیث مولانا اسد اللہ نوری صاحب مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ، پروفیسر
عطاء الرحمن رضوی صاحب، مفتی ضمیر مرتضائی صاحب اور مفتی سید مشاہد حسین شاہ کاظمی
صاحب سمیت لاہور کے علمائے کرام اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اجتماع
میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی اہلیہ
مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علمائے
کرام کا شکریہ ادا کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی
فراہم کی۔
اس موقع پر مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود
تھے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت جانشین امیر اہلسنت کی اہلیہ
مرحومہ کے لئے لاہور میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد

شعبہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی)کے
تحت 14 اگست 2022ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”فاتحہ خوانی“ اور
”ایصال ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد و
شخصیات نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
ایصال ثواب کے حوالے سے شرکا کو مدنی
پھولوں سے نوازتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔
اس
موقع پر مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود
تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کی اہلیہ مرحومہ کے لئے لاہور میں
بعد نماز عشاء ایصال ثواب اجتماع کا
انعقاد

13
اگست 2022ء کو بعد نماز عشاء جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں ”ایصالِ ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں راوی
ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، عزیز بھٹی، واہگہ ٹاؤن، کنٹومنٹ بورڈ اور شالیمار ٹاؤن کے عاشقان
رسول اور اسلامی بہنوں کے محارم نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب
کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور
رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔
آخر میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔
جانشین امیر اہلسنت کی اہلیہ مرحومہ کے لئے لاہور میں
بعد نماز عصر ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد

13
اگست 2022ء کو بعد نماز عصر مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی
مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”ایصالِ ثواب اجتماع “کا
انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اور حفاظ ِکرام نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب
کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے
علاوہ عاشقان رسول نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن پاک اور مختلف سورتوں کی
تلاوت کی، ساتھ ساتھ درود شریف اور اوراد و ظائف کا تحفہ پیش کیا۔ آخر میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت حاجی عبیدعطاری کی اہلیہ کی نماز
جنازہ امیر اہلسنت کی امامت میں ادا کردی گئی
.jpg)
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی امی 5 اگست 2022ء کو رضائے الہی سے
انتقال کرگئیں۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ
رٰجِعُوْن
مرحومہ
کی نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شیخ طریقت
امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی امامت میں ادا کی گئی۔
نماز
جنازہ میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ، اراکین
شوریٰ ، مرحومہ کے عزیز و اقارب اور ہزاروں عاشقان رسول شریک ہوئے۔ مرحومہ کی
تدفین صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائے وے کراچی میں کی گئی۔
امیر اہلسنت کی بہو اور جانشین امیر اہل سنت حاجی عبید رضا
عطاری مدنی کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا ہے

امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی(بہو)، جانشین امیر اہل سنت حاجی
مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی امی (زوجہ محترمہ )اور نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی خالہ اُمِّ اُسید آج 5
اگست 2022ء کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
مرحومہ کی
نمازہ جنازہ آج بعد نماز عصر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کی جائے
گی جبکہ تدفین صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائے وے کراچی پرہوگی۔
اللہ پاک
کی ان پر رحمت ہو اور اللہ پاک انہیں حضرت سیدتنا فاطمہ رضی اللہ
عنہا
کا پڑوس نصیب فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل بھی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رکنِ
شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے
اراکین امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ، جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ
پاک مرحومہ کو غریقِ رحمت فرمائے اور جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

مسلمانوں
کے نزدیک قرآن و حدیث کے بعد صحابہ کرام، تابعین اور اولیائے کرام کے ارشادات سب
سے معتبرہے جس کو بندہ اپنی زندگی میں شامل کرکے اس پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل
کرسکتا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےشہزادۂ
امام حسین حضرت سیدنا امام زین العابدین رضی اللہُ عنہما کے
ارشادات سے عاشقان رسول کو مستفیض کرنے لئے اس ہفتے14 صفحات پر مشتمل رسالہ ”ارشادات امام زین العابدین“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو،بنگلہ،
رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب
سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک
پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”ارشادات امام زین العابدین“ پڑھ
یا سن لے اُسےصحابہ و اہل بیت کے ارشادات پر عمل کرنے اور اسے عام کرنے کی توفیق
فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
فیضان مدینہ کراچی میں دو دن پر مشتمل اجتماع، ملک بھر
سے پروفیشنلز نے شرکت کی

شعبہ
پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے تحت 30
اور 31 جولائی 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئی ٹی ایکسپرٹس، انجینئرز، پروفیسرز، ڈاکٹرز
اور دیگر پروفیشنلز اداروں سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول شریک ہوئے۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا ۔
اجتماع
کے پہلے دن استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور
انہیں کام کے دوران آنے والی پریشانیوں کا شرعی حل بتایا، مفتی صاحب نے پروفیشنلز
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائیں۔
پروفیشنلز
حضرات نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے
میں شرکت کی اور علم وحکمت سے بھر پور امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔
اجتماع
کے دوسرے دن نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور ہیڈ
آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔اجتماع کے
اختتام پر پروفیشنلز نے نگران شوریٰ سے سوالات بھی کئے اور ملاقات کی جبکہ صلوۃ و
سلام اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
آج رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا، امیر
اہلسنت مدنی پھول ارشار فرمائیں گے

دینِ
اسلام کا بنیادی مقصد نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا ہے، اسی مقصد پرہمارے
نبی پاک ﷺ، تمام صحابہ کرام رضی اللہُ عنہم اور اولیائے کرام رحمۃُ
اللہِ علیہم نے اپنی زندگی گزاردی۔
اسی
مقصد پر عمل کرنے کے لئے آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ علم
و حکمت بھر پور مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخوست ہے۔

”محرم
الحرام“ہجری
سال کا پہلا مہینہ ہےجو مسلمانوں کے نزدیک بہت اہمیت کا حامل ہے، اس مہینے کی دس
تاریخ ”یوم عاشوراء“ کو بہت سے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس ماہ
”سانحہ کربلا“ بھی پیش آیا نیز عوام
الناس میں اس ماہ کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں جنہیں دور کرنے
اور اس ماہ ہونے والے واقعات سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کے لئے جانشین امیر اہل
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 14صفحات پر مشتمل
رسالہ ”امیر اہلسنت سے محرّم کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(انگلش، اردو،
رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب
سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک
پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائےجانشین
امیر اہلسنت
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے محرّم کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے
اُسے اہل بیت کے فیضان سے مالا مال فرما اور سید الشہداء امام حسین رضی اللہُ عنہ کے صدقے بے حساب جنت میں داخلہ عطا
فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں