بانیِ دعوتِ اسلامی ، شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عمرے کی ادائیگی کے لئے گزشتہ روز (15 نومبر 2022ء کو) مکہ شریف پہنچ گئے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جن میں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو طواف اور صفا مروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حرمِ مکہ سے جاری ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ جانشینِ امیرِ اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی بھی موجود ہیں۔

امیر اہل سنت نے طواف اور صفا مروہ کی سعی سمیت عمرے کے دیگر اراکان ادا کئے اور عاشقانِ رسول کے لئے دعائیں بھی کیں۔