دین اسلام نے زندگی کے ہر قدم قدم پر مسلمانوں کی رہنمائی کی ہے اور زندگی گزارنے کے بہترین اصول مہیا کر رکھے ہیں۔ مختلف اصولوں کے ساتھ ساتھ دین اسلام نے رزق کی اہمیت بھی بیان کی ہے  ۔ اسلام میں نہ صرف حلال لقمہ کھانے پر زور دیا ہے بلکہ کھانے کے برتن کو صاف کرکے اور دستر خوان پر گرے ہوئے دانے کو اٹھاکر کھانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”روٹی کا احترام“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کادو زبانوں(اردو ، ہندی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”روٹی کا احترام“ پڑھ یا سُن لے اُسے حلال و آسان برکت والی روزی عطا فرما اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اُس سے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں