”محرم الحرام“ہجری سال کا پہلا مہینہ ہےجو مسلمانوں کے نزدیک بہت اہمیت کا حامل ہے، اس مہینے کی دس تاریخ ”یوم عاشوراء“ کو بہت سے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس ماہ ”سانحہ کربلا“ بھی پیش آیا نیز عوام الناس میں اس ماہ کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں جنہیں دور کرنے اور اس ماہ ہونے والے واقعات سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کے لئے جانشین امیر اہل اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 14صفحات پر مشتمل رسالہ امیر اہلسنت سے محرّم کے بارے میں سوال جواب پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(انگلش، اردو، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائےجانشین امیر اہلسنت

یارب المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت سے محرّم کے بارے میں سوال جواب پڑھ یا سُن لے اُسے اہل بیت کے فیضان سے مالا مال فرما اور سید الشہداء امام حسین رضی اللہُ عنہ کے صدقے بے حساب جنت میں داخلہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book