11 جمادی الاخر, 1446 ہجری
جانشین امیر اہلسنت حاجی عبیدعطاری کی اہلیہ کی نماز
جنازہ امیر اہلسنت کی امامت میں ادا کردی گئی
Sat, 6 Aug , 2022
2 years ago
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی امی 5 اگست 2022ء کو رضائے الہی سے
انتقال کرگئیں۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ
رٰجِعُوْن
مرحومہ
کی نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شیخ طریقت
امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی امامت میں ادا کی گئی۔
نماز
جنازہ میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ، اراکین
شوریٰ ، مرحومہ کے عزیز و اقارب اور ہزاروں عاشقان رسول شریک ہوئے۔ مرحومہ کی
تدفین صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائے وے کراچی میں کی گئی۔