اللہ عَزَّوَجَلَّقرآن پاک میں ارشاد فرماتاہے:

لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَفْرَحُوْنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّ یُحِبُّوْنَ اَنْ یُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِۚ-وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ۔

ترجمۂ کنز الایمان: ہرگز نہ سمجھنا انہیں جو خوش ہوتے ہیں اپنے کئے پر اور چاہتے ہیں کہ بے کئے اُن کی تعریف ہو ایسوں کو ہرگز عذاب سے دور نہ جاننا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ (سورہ آل عمران: ۱۸۸)

صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی ’’خزائن العرفان‘‘ میں فرماتے ہیں : ’’یہ آیت یہود کے حق میں نازل ہوئی جو لوگوں کو دھوکا دینے اور گمراہ کرنے پر خوش ہوتے اور باوجود نادان ہونے کے یہ پسند کرتے کہ انہیں عالم کہا جائے مسئلہ: اس آیت میں وعید ہے خود پسندی کرنے والے کے لئے اور اس کے لئے جو لوگوں سے اپنی جھوٹی تعریف چاہے جو لوگ بغیر علم اپنے آپ کو عالم کہلواتے ہیں یااسی طرح اورکوئی غلط وصف اپنے لئے پسند کرتے ہیں انہیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔‘‘

(باطنی بیماریوں کی معلومات،صفحہ۶۳)

حضرت سیِّدُنااَ نَس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ نبی رحمت،شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’کسی انسان کے برا ہونے کےلیے اتنا ہی کافی ہے کہ لوگ اس کے دین یا دنیا کے معاملے میں اس کی طرف انگلیوں سے اشارے کریں (یعنی اس کی تعریف کریں ) البتہ جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ محفو ظ فرمائے۔ (شعب الایمان للبیھقی، باب فی اخلاص العمل للہ۔۔۔الخ، ج۵، ص۳۶۶، حدیث۶۹۷۷)

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو حُبّ جاہ اور دیگر باطنی بیماریوں سے بچانے اور ان سے بچنے کی ترغیب دلانے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات پر مشتمل رسالہ معلوماتی پمفلٹس پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا دو زبانوں(انگلش، اردو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائےعطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ معلوماتی پمفلٹس پڑھ یا سُن لے اُسے اپنی زندگی نیکیوں میں گزارتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش مغفرت سے نواز دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book