جانشین امیر اہلسنت کے ہاتھوں تنزانیہ کے علاقے چنیکا
میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح
دعوت
اسلامی کے تحت تنزانیہ کے سٹی دار السلام کے اطراف علاقے چنیکامیں جامعۃ المدینہ
کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔
جامعۃ
المدینہ کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جانشین امیر
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی
تشریف آوری ہوئی جبکہ مقامی ذمہ داران، شخصیات اور دیگر عاشقان رسول بھی اس موقع
پر موجود تھے۔
جانشین
امیر اہلسنت نے جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کو درسی کتاب سے ابتدائی سبق بھی
پڑھایا اور دعاؤں سے نوازا نیز اختتام پر صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔
آخر
میں حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔
جو بدعقیدہ سے دوستی کرتاہے اُس سے معرفت کا نورچھن جاتا ہے ، علامہ محمد الیاس
عطار قادری
11
جون 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول براہ راست
جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
بانیٔ
دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے شرعی و معاشرتی اعتبار سے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی جبکہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد
فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند
مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:کیا جھوٹی خبروں کے پھیلنے کا سلسلہ سوشل میڈیا کی وجہ
سے ہے یا اس سے پہلے بھی تھا؟
جواب:پہلے بھی تھا
،حدیثوں میں اس کی مذمت آئی ہے، شیطان بھی لوگوں میں جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے۔فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم:کسی شخص کے
جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر سُنی سنائی بات (بغیرتحقیق
)کے آگے بیان
کردے ۔ (صحیح مسلم
،رقم الحدیث :7)
سوال: کیا قربانی صرف مردپرواجب ہے؟
جواب: نہیں ،اگر مرد و عورت دونوں میں قربانی کی شرائط پائی
جائیں تودونوں پر
قربانی واجب ہے۔
سوال: ذَبح
اورذِبح میں کیافرق ہے؟
جواب: ذَبح سے مراد جانورکو ذَبح کرنا اور جس جانورکو ذَبح
کیا جائے اُسے ذِبح کہتے ہیں ۔
سوال: کس وقت کا
خواب سچاہوتاہے؟
جواب:
عام طورپر سحری کے وقت (یعنی طلوع ِفجرسے پہلے) جو خواب
دیکھا جائے وہ سچاہوتاہے۔
سوال: دوستی
کس سے کی جائے؟
جواب: اسلامی
طورپر دوست وہ ہے جسے دیکھ کر خدایادآئے، وہ اللہ پاک سے ملانےوالاہو ،غفلت ہوتو
وہ سمجھائے،صحیح العقیدہ سُنّی ہو،اللہ پاک کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے والاہو،متقی وپرہیزگارہو،سچاعاشقِ رسول ہو،سنّتوں
پر عمل کرنے والاہو،صحابہ واہلِ بیت سے عقیدت رکھنے والاہو،جو بدعقیدہ سے دوستی
کرتاہے اُس سے معرفت کا نورچھن جاتاہے
،بدعقیدہ کی دوستی آگ میں ہاتھ ڈالنے سے
زیادہ نقصان دہ ہے۔
سوال: بچوں کے
دلوں میں خوفِ خدا،محبتِ رسول اورعشقِ رسول کیسے پیداکریں؟
جواب:
گھرکا ماحول بہترہوگاتوبچہ اثرلےگا، مدنی چینل چلے گا تونعتیں
پڑھی جائیں گی جس کی برکت سے عشقِ رسول میں اضافہ ہوگا، عشقِ رسول بڑھانے کے لیے
خوش الحان نعت خوان سے نعتیں سنی جائیں جیسے دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں سال میں ایک انوکھی اورپُرسوز محفلِ
مدینہ ہوتی ہے ،جس کے مناظرہم نے دیکھے، اللہ کرے کہ ہمارا بچہ بچہ عاشقِ رسول بن جائے ۔
سوال: ایسے کون سے اعمال ہیں جن کوکرنے سے بندہ سب سے زیادہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت
کرنے والا بن سکتاہے؟
جواب: دُرودوسلام
کی کثرت کی جائے،حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پر لکھی گئی کتب کامطالعہ کیا جائے، عاشقانِ
رسول کی صحبت اختیار کی جائے،اِنْ شَاۤءَ اللہُ الْکریم اس طرح پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت بڑھاتے
رہنے کا ذہن بنتا جائے گا۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیراہل سنت سے وضوکے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین ِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت براکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی؟
جواب: یااللہ پاک
! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”امیراہل سنت سے وضوکے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن
لے اُسےظاہری پاکیزگی کے ساتھ باطنی پاکی نصیب فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
تنزانیہ میں اسلامی بھائیوں کے گھروں پر دینی حلقہ،
جانشین امیر اہلسنت نے نیکی کی دعوت پیش کی
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان
دنوں دارالسلام تنزانیہ کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ جانشین امیر اہلسنت تنزانیہ میں نادر
عطاری مدنی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا۔ مدنی حلقے میں حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں 12
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی۔
بعد
ازاں دار السلام تنزانیہ میں ہی ایک اور شخصیت کے گھر پرنیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں جانشین
امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، انفرادی کوشش کے
ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
آخر
میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
احادیثِ
مبارکہ میں علم دین سیکھنے کے ڈھیروں فضائل بَیان ہوئے ہیں، آئیے ان میں سے تین (3) احادیثِ
مبارکہ سنئے اور اپنے دل میں علم دین کی اہمیت اُجاگر کیجئے اور اپنے بچوں رشتہ
داروں اور عزیزوں کو علم دین کی طرف راغب کیجئے،چنانچہ فرمانِ مصطفے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:
1)جوشخص
طلبِ علم کے لیے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو،اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی،کتاب
العلم،باب فضل طلب العلم، الحدیث :۲۶۵۶، ج۴،ص۲۹۴)
2) جو کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فَرائض کے متعلق ایک یا دو یاتین یا چاریا
پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کر لے اور پھر لوگوں کو سکھائے تو وہ جنّت
میں داخِل ہو گا۔ (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ،ج۱ ص ۵۴ ، حدیث ۲۰ )
3)
اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر علما کوعلیحدہ کرکےان سے فرمائے گا: اے عُلما کے
گروہ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لیے تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیا تھا اور تمہیں
اس لیے علم نہیں دیا تھا کہ تمہیں عذاب میں مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔ (جامع بیان
العلم و فضلہ، الحدیث:۲۱۱،ص۶۹)
شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنے مریدین، محبین اور معتقدین کو وقتاً
فوقتاً علم دین سیکھنے اور اس سے فیض یاب
ہونے کا ذہن دیتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول
کو ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے اور سننے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں۔
سابقہ
سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے21 صفحات پر مشتمل رسالہ ”علم کی برکتیں“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ،
ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ
پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر
کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”علم کی برکتیں“ پڑھ یا سن لے
اُسے اپنی رضا کے لئے علم دین سیکھنے اور اسے پھیلانےکی توفیق عطا فرما اور اُسے
بے حساب بخش دے۔ اٰمین
بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
آج رات ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، امیر اہلسنت مدنی
پھول ارشاد فرمائیں گے
عاشقان
رسول کے قلوب کو علم دین سے منور کرنے کے لئے ہر ہفتے کی طرح آج رات بھی عالمی
مدنی فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔
اس مدنی مذاکرے میں بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی و معاشرتی اعتبار سے شرکا کی
تربیت کریں گے نیز عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں
جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔
اس
مدنی مذاکرے میں پاکستان بھر کے سنی جامعات سے کم و بیش 1500 طلبائے کرام بھی شرکت
کریں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
جانشین امیر اہلسنت کی فیضان مدینہ حیدر آباد میں عاشقان
رسول سے ملاقات
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اپنے تبلیغی دورے پر حیدر آباد میں
موجود ہیں۔
دوران
دورہ 14 جون 2022ءبروز منگل عاشقان رسول
نے حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے مدنی مرکز
فیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں ملاقات کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی نیز
جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو ملاقات سے قبل نیکی کی دعوت بھی پیش کی۔
12
جون 2022ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد آفنڈی ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے مدرسین سمیت متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے
ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
جانشین امیر اہلسنت نے فیضان مدینہ حیدر آباد میں 8
اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں نکاح کی
تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولاناعبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے آٹھ اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔
اس
تقریب میں دولہوں کے والد صاحبان اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔جانشین امیر
اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی دینی
کاموں کے سلسلے میں ان دنوں صوبہ سندھ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے دورے
پر ہیں۔
دوران
دورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی۔
مدنی
حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور شرکا کو مریضو ں
سے ہمدردی کرنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود
تھے۔
انبیائے
کرام علیہم
السلام
کے بعد سب سےافضل ترین جماعت صحابہ کرام علیہم الرضوان کی ہے۔ افضل
ہونےکی کئی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے براہ راست سرکار دو عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
سے دین اسلام سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت کی ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا بھی اپنے
صحابہ کے بارے میں فرمان ہے: اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ فَبِاَ يِّہِمْ اِقْتَدَيْتُمْ
اِهْتَدَيْتُمْ یعنی
میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں، تم ان
میں سے جس کی بھی پیروی کروگے ہدایت پاجاؤ گے۔( مشکاۃ المصابیح، کتاب المناقب، باب
مناقب الصحابۃ، ۲ / ۴۱۴، حدیث: ۶۰۱۸)
مسلمانوں
کے لئے دین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے کے لئے قرآن و حدیث کے بعد سب بڑی دلیل
صحابہ کرام علیہم
الرضوان
کا قول و فعل ہے۔دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ ”اسلامک ریسرچ سینٹر“ المدینۃ
العلمیہ کے ذیلی شعبہ ”ہفتہ وار رسائل“ نے علم و عمل اور دیگر موضوعات پر
چند صحابہ کرام علیہم الرضوان کے فرامین کو جمع کرکے 21 صفحات پر مشتمل ایک رسالہ
بنام ”صحابہ کی باتیں“ تیار کیا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان
رسول کو صحابہ کرام کے اقوال سے مستفیض ہونے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”صحابہ کی
باتیں“ پڑھنے/ سننے کی نہ صرف ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ،
سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں
رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ
کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”صحابہ کی باتیں“ پڑھ
یا سن لے اُسے اپنی، اپنے پیارے پیارے آخری نبی اور صحابہ و اہل بیت کی سچی محبت
دے اور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
زندگی
میں کامیابی حاصل کرنے، اچھا ماحول بنانے، سکون پانے اور کردار اچھا کرنے کے لئے
بہت سے اصول بنائے جاتے ہیں تاکہ ان اصولوں پر عمل کرکے زندگی میں سکون ملے، کردار
اچھا ہو اور ملک میں امن قائم ہو، اس
حوالے سے ہر شعبے میں قانون سازی بھی کی جاتی ہے اور کچھ اداروں میں اس موضوع پر
ٹریننگ سیشن بھی منعقد ہوتے رہتا ہے۔
لیکن
مسلمانوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے نبی کریم صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ہر ہر ادا ، ہر ہر عمل ہماری رہنمائی کے لئے
کافی ہے۔ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیدائش سے لے کر ظاہری زندگی کو الوادع کہنے تک
زندگی کا ہر لمحہ ہمارے لئے مشعل راہ اور اچھی زندگی گزارنے کے لئے بہترین نمونہ
ہے۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت پر
عمل کرکے ہمارے اسلاف نے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔
بانی
دعوت اسلامی، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی وقتاً
فوقتاً مسلمانوں کی رہنمائی کرتے اور سنت رسول صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے کی تاکید فرماتے رہتے ہیں۔
عاشقان
رسول کو مزید ترغیب دلانے کے لئے امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
اس ہفتے رسالہ ”126 سنتیں اور آداب“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا بھی ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی،
رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان
زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے
رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جوکوئی 17 صفحات کا رسالہ ” 126 سنتیں اور
آداب “ پڑھ یا سن لے اُس کو بار بار حج کی
سعادت دےاور بار بار میٹھا مدینہ دکھا۔ آمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ
رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ
فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ
خَشِیَ رَبَّهٗ۠ (۸)
ترجمہ کنز الایمان: ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے
کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں اللہ ان سے راضی اور وہ
اس سے راضی یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔ (سورۃ البینہ،
آیت نمبر 8)
کل
بروز قیامت حساب و کتاب کے بعد رب عَزَّوَجَلَّاپنی فضل و عطا اور اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی شفاعت سے اپنے برگزیدہ بندوں کو اس میں داخل فرمائے گا۔ جنت میں بیشمارایسی ایسی
نعمتیں ہیں جن کا گمان بھی بندہ دنیا میں نہیں کرسکتا۔
جنت
کے بارے میں عاشقان رسول کو معلومات فراہم کرنے، ان کے دلوں میں اس کا حرص پیدا
کرنے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دینے کے لئے جانشین امیر اہلسنت
حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے
جنت کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے/ سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی،
پشتو، سندھی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں
رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا
مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
جانشین امیر اہلسنت
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہل سنت
سے جنت کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن لے
اُسے جنت میں لے جانے والے نیک کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فر ما کر
بلا حساب مغفرت سے نوازدے اور جنت الفردوس میں اپنے پیارے اور آخری نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس عطا فرما اور یہ دعائیں مجھ گناہگار کے حق
میں بھی قبول فرما۔ امین بجاہ خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
Dawateislami