انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سےافضل ترین جماعت صحابہ کرام علیہم الرضوان کی ہے۔ افضل ہونےکی کئی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے براہ راست سرکار دو عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے دین اسلام سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت کی ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا بھی اپنے صحابہ کے بارے میں فرمان ہے: اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ فَبِاَ يِّہِمْ اِقْتَدَيْتُمْ اِهْتَدَيْتُمْ یعنی میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں، تم ان میں سے جس کی بھی پیروی کروگے ہدایت پاجاؤ گے۔( مشکاۃ المصابیح، کتاب المناقب، باب مناقب الصحابۃ، ۲ / ۴۱۴، حدیث: ۶۰۱۸)

مسلمانوں کے لئے دین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے کے لئے قرآن و حدیث کے بعد سب بڑی دلیل صحابہ کرام علیہم الرضوان کا قول و فعل ہے۔دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ ”اسلامک ریسرچ سینٹر“ المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبہ ”ہفتہ وار رسائل“ نے علم و عمل اور دیگر موضوعات پر چند صحابہ کرام علیہم الرضوان کے فرامین کو جمع کرکے 21 صفحات پر مشتمل ایک رسالہ بنام صحابہ کی باتیں تیار کیا ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو صحابہ کرام کے اقوال سے مستفیض ہونے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”صحابہ کی باتیں“ پڑھنے/ سننے کی نہ صرف ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہصحابہ کی باتیں پڑھ یا سن لے اُسے اپنی، اپنے پیارے پیارے آخری نبی اور صحابہ و اہل بیت کی سچی محبت دے اور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book