احادیثِ مبارکہ میں علم دین سیکھنے کے ڈھیروں فضائل بَیان ہوئے ہیں، آئیے ان میں سے تین (3) احادیثِ مبارکہ سنئے اور اپنے دل میں علم دین کی اہمیت اُجاگر کیجئے اور اپنے بچوں رشتہ داروں اور عزیزوں کو علم دین کی طرف راغب کیجئے،چنانچہ فرمانِ مصطفے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:

1)جوشخص طلبِ علم کے لیے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو،اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی،کتاب العلم،باب فضل طلب العلم، الحدیث :۲۶۵۶، ج۴،ص۲۹۴)

2) جو کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فَرائض کے متعلق ایک یا دو یاتین یا چاریا پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کر لے اور پھر لوگوں کو سکھائے تو وہ جنّت میں داخِل ہو گا۔ (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ،ج۱ ص ۵۴ ، حدیث ۲۰ )

3) اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر علما کوعلیحدہ کرکےان سے فرمائے گا: اے عُلما کے گروہ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لیے تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیا تھا اور تمہیں اس لیے علم نہیں دیا تھا کہ تمہیں عذاب میں مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔ (جامع بیان العلم و فضلہ، الحدیث:۲۱۱،ص۶۹)

شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنے مریدین، محبین اور معتقدین کو وقتاً فوقتاً علم دین سیکھنے اور اس سے فیض یاب ہونے کا ذہن دیتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کو ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے اور سننے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں۔

سابقہ سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے21 صفحات پر مشتمل رسالہ علم کی برکتیںپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ علم کی برکتیں پڑھ یا سن لے اُسے اپنی رضا کے لئے علم دین سیکھنے اور اسے پھیلانےکی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book