22جون
2022ء بروز بدھ 6.1شدت کے زلزلے نے اسلامی ملک افغانستان
کے صوبے پکتیکا میں ہنگامہ برپا کردیا جہاں گھر ملبے کے ڈھیر بن گئے۔ زلزلے کا
مرکز خوست شہر سے 44 کلو میٹر تھا، تاہم اس زلزلے کے جھٹکے کو پاکستان کے دار
الحکومت اسلام آباد اور ہندوستان کےکئی علاقے تک بھی محسوس کئے گئے ہیں۔اس زلزلے
نے سب سے زیادہ پکتیکا کے اضلاع گیان اور برمل کو متاثر کیا ہےجہاں گیان کا ایک
پورا گاؤں ہی تباہ ہوچکا ہے۔افغان حکومت کی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے صوبہ پکتیکا میں ایک ہزار سے زیادہ افراد اپنے
خالق حقیقی سے جاملے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔
مصیبت
کی اس گھڑی میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے افغانستان
کے مسلمانوں سے غمخواری کی اور انتقال کرجانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت
کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور اللہ پاک سے فضل و کرم کی دعائیں کیں۔
پیغام
امیر اہلسنت!
اللہ
پاک گناہ مٹادیتا ہے:
اللہ
پاک کے پیارے پیارے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: مسلمان کو جو تکلیف ، رنج، ملال اور
اذیت و غم پہنچے، یہاں تک کہ اس کے پیر میں کوئی کانٹا ہی چبھے تو اللہ پاک ان کے
سبب اس کے گناہ مٹادیتا ہے۔ (بخاری شریف، ج4، ص3، ح5641)
اسلامی
ملک افغانستان میں زلزلہ آیا ہے جس میں 950 اموات ہوئیں ہیں اور 600 زخمی ہیں اور
نہ جانے مالی نقصان کتنا ہوا ہوگا۔ مسلمان بہت تکلیف میں ہیں، پیارے آقاﷺ کی امت
تکلیف میں آگئی ہے۔
یااللہ
پاک پیارے حبیب ﷺ کا صدقہ اپنے پیارے کی دکھیاری امت پر رحم فرما، الہ العالمین!
اس زلزلے کی آفت اب دوبارہ نہ آئے ، جو بیچارے اس میں وفات پاگئے سب مسلمان بے
حساب بخشے جائیں، ان کے سوگواروں کو صبر عطا فرما، صبر پر اجر عطا فرما، جو بیچارے
زخمی ہےوہ رُوبۂ صحت ہوں اور در در کی ٹھوکروں سے بچے رہیں، اے اللہ پاک! جو
نقصان ہوا، الہ العالمین ا ن کا نعم البدل عطا ہوجائے، یااللہ پاک مسلمانوں پر رحم
و کرم فرما، یا اللہ پاک ہمارے گناہ معاف کردے، یااللہ پاک ہم سے ہمیشہ ہمیشہ
ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا، خصوصاً افغانستان کے مسلمانوں پر رحمت رحمت اور رحمت
فرما، کربلا والوں کا صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے، بغداد والے ہمارے غوث اعظم کا
صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے، الہ العالمین رحمت کی نظر فرمادے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ
النبیین صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تمام
عاشقان رسول توبہ و استغفار کریں ، خوب استغفر اللہ، استغفر اللہ، استغفر اللہ پڑھتے
رہیں اور روزانہ 100 مرتبہ ”یارَحِیمُ“ کا ورد کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ
کوئی مصیبت آپ پر نہیں آئے گی۔ نماز، روزے کی پابندی کرتے رہیں۔
تعزیتی
پیغام سننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے: