آج رات مدنی چینل پر براہ راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا
انعقاد کیا جائیگا
عاشقان
رسول کو دین و شریعت کی تعلیمات سے آگاہ کرنے، تنظیمی معلومات فراہم کرنے، اخلاق
بہتر بنانے اور دنیا میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے کے لئے آج رات مؤرخہ 25جون
2022ء کو عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔
اس
مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
دینی و معاشرتی اعتبار سے شرکا کی تربیت کریں گے نیز عاشقان رسول کی جانب سے ہونے
والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
دنیا
کےحصول میں بھی فکر آخرت ہی اصل کامیابی ہے، بُری چیز یہ ہے کہ انسان ان چیزوں کی محبت اور
حصول میں اس قدر غرق ہوجائے کہ اسے آخرت یاد ہی نہ رہے۔
افسوس!
آج امت کی اکثریت دنیا کو بہت زیادہ اہمیت دینے کے سبب اسلام کی حقیقی محبت سے محروم ہوتی جارہی ہے، اس کے بھیانک نتائج کے
ضمن میں ایک حدیث پاک ملاحظہ ہو، چنانچہ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی
اللہُ عنہ
سے مروی ہے کہ اللہ پاک کے سچے نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے: جب میری امت دنیا کو بڑی
چیز سمجھنے لگےگی تو اسلام کی ہیبت اس سے نکل جائے گی اور جب نیکی کا حکم دینااور
برائی سے منع کرنا چھوڑ دے گی تو وحی کی برکت سے محروم ہوجائے گی اور جب آپس میں
گالی گلوچ اختیار کرے گی تو اللہ پاک کے ہاں مقامِ عزت سے گر جائے گی۔ (نوادر
الاصول، 1/679، حدیث:933)
عاشقان
رسول کے دلوں سے دنیا کی محبت کو نکالنےاور اسلام کی محبت پیدا کرنے کے لئے امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 14صفحات
پر مشتمل رسالہ ”کون سی دنیا بُری ہے؟“
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ،
سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں
رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ
کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”کون سی دنیا
بُری ہے؟“پڑھ یا سن لے اُس کے دل سے دنیا
کی محبت دور فرما کر، اُسے اپنی اور اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت عنایت فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
22جون
2022ء بروز بدھ 6.1شدت کے زلزلے نے اسلامی ملک افغانستان
کے صوبے پکتیکا میں ہنگامہ برپا کردیا جہاں گھر ملبے کے ڈھیر بن گئے۔ زلزلے کا
مرکز خوست شہر سے 44 کلو میٹر تھا، تاہم اس زلزلے کے جھٹکے کو پاکستان کے دار
الحکومت اسلام آباد اور ہندوستان کےکئی علاقے تک بھی محسوس کئے گئے ہیں۔اس زلزلے
نے سب سے زیادہ پکتیکا کے اضلاع گیان اور برمل کو متاثر کیا ہےجہاں گیان کا ایک
پورا گاؤں ہی تباہ ہوچکا ہے۔افغان حکومت کی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے صوبہ پکتیکا میں ایک ہزار سے زیادہ افراد اپنے
خالق حقیقی سے جاملے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔
مصیبت
کی اس گھڑی میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے افغانستان
کے مسلمانوں سے غمخواری کی اور انتقال کرجانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت
کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور اللہ پاک سے فضل و کرم کی دعائیں کیں۔
پیغام
امیر اہلسنت!
اللہ
پاک گناہ مٹادیتا ہے:
اللہ
پاک کے پیارے پیارے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: مسلمان کو جو تکلیف ، رنج، ملال اور
اذیت و غم پہنچے، یہاں تک کہ اس کے پیر میں کوئی کانٹا ہی چبھے تو اللہ پاک ان کے
سبب اس کے گناہ مٹادیتا ہے۔ (بخاری شریف، ج4، ص3، ح5641)
اسلامی
ملک افغانستان میں زلزلہ آیا ہے جس میں 950 اموات ہوئیں ہیں اور 600 زخمی ہیں اور
نہ جانے مالی نقصان کتنا ہوا ہوگا۔ مسلمان بہت تکلیف میں ہیں، پیارے آقاﷺ کی امت
تکلیف میں آگئی ہے۔
یااللہ
پاک پیارے حبیب ﷺ کا صدقہ اپنے پیارے کی دکھیاری امت پر رحم فرما، الہ العالمین!
اس زلزلے کی آفت اب دوبارہ نہ آئے ، جو بیچارے اس میں وفات پاگئے سب مسلمان بے
حساب بخشے جائیں، ان کے سوگواروں کو صبر عطا فرما، صبر پر اجر عطا فرما، جو بیچارے
زخمی ہےوہ رُوبۂ صحت ہوں اور در در کی ٹھوکروں سے بچے رہیں، اے اللہ پاک! جو
نقصان ہوا، الہ العالمین ا ن کا نعم البدل عطا ہوجائے، یااللہ پاک مسلمانوں پر رحم
و کرم فرما، یا اللہ پاک ہمارے گناہ معاف کردے، یااللہ پاک ہم سے ہمیشہ ہمیشہ
ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا، خصوصاً افغانستان کے مسلمانوں پر رحمت رحمت اور رحمت
فرما، کربلا والوں کا صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے، بغداد والے ہمارے غوث اعظم کا
صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے، الہ العالمین رحمت کی نظر فرمادے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ
النبیین صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
تمام
عاشقان رسول توبہ و استغفار کریں ، خوب استغفر اللہ، استغفر اللہ، استغفر اللہ پڑھتے
رہیں اور روزانہ 100 مرتبہ ”یارَحِیمُ“ کا ورد کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ
کوئی مصیبت آپ پر نہیں آئے گی۔ نماز، روزے کی پابندی کرتے رہیں۔
تعزیتی
پیغام سننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں افریقی ملک ملاوی کے
دورے پر ہیں جہاں ذمہ داران سے ملاقات، شخصیات اور اسلامی بھائیوں میں نیکی کی
دعوت، دینی حلقے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل
ہے۔
دوران
دورہ جانشین امیر اہلسنت نے ملاوی میں زیر تعمیر مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ
کا وزٹ کیا جہاں ذمہ داران نے تعمیرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جانشین امیر اہلسنت نے
ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
ملاوی میں حاجی ظہیر مالیدا کے گھر دینی حلقے کا انعقاد،
حاجی عبیدرضا عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کی
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ملاوی میں ایک اسلامی بھائی حاجی ظہیر مالیدا کے گھر دینی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آمد ہوئی جبکہ علاقے کے کثیر عاشقان رسول بھی
اس موقع پر موجود تھے۔
حاجی
عبید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور سنت نبوی ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔آخرمیں صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی تنزانیہ
میں اپنے تبلیغی دورے کے دوران ٹیکسٹائل ملز کے اونرسے ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور
انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن
دیا۔آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
ملاوی میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش پر دینی حلقے کا
انعقاد، جانشین امیراہلسنت نے نیکی کی دعوت دی
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اپنے تبلیغی دورے پر تنزانیہ سے افریقی ملک
ملاوی پہنچے جہاں مقامی ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔
بعد
ازاں ملاوی میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
حاجی
عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں کچھ نہ کچھ وقت دینی کاموں
میں بھی صرف کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے تنزانیہ دورے کے دوران مقامی علماو
مشائخ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور اپنے معتقدین و محبین کو
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کروانے کی درخواست کی۔ آخر علماو مشائخ نے
دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
جانشین امیر اہلسنت کے ہاتھوں تنزانیہ کے علاقے چنیکا
میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح
دعوت
اسلامی کے تحت تنزانیہ کے سٹی دار السلام کے اطراف علاقے چنیکامیں جامعۃ المدینہ
کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔
جامعۃ
المدینہ کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جانشین امیر
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی
تشریف آوری ہوئی جبکہ مقامی ذمہ داران، شخصیات اور دیگر عاشقان رسول بھی اس موقع
پر موجود تھے۔
جانشین
امیر اہلسنت نے جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کو درسی کتاب سے ابتدائی سبق بھی
پڑھایا اور دعاؤں سے نوازا نیز اختتام پر صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔
آخر
میں حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔
جو بدعقیدہ سے دوستی کرتاہے اُس سے معرفت کا نورچھن جاتا ہے ، علامہ محمد الیاس
عطار قادری
11
جون 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ
وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول براہ راست
جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
بانیٔ
دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے شرعی و معاشرتی اعتبار سے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی جبکہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد
فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند
مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:کیا جھوٹی خبروں کے پھیلنے کا سلسلہ سوشل میڈیا کی وجہ
سے ہے یا اس سے پہلے بھی تھا؟
جواب:پہلے بھی تھا
،حدیثوں میں اس کی مذمت آئی ہے، شیطان بھی لوگوں میں جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے۔فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم:کسی شخص کے
جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر سُنی سنائی بات (بغیرتحقیق
)کے آگے بیان
کردے ۔ (صحیح مسلم
،رقم الحدیث :7)
سوال: کیا قربانی صرف مردپرواجب ہے؟
جواب: نہیں ،اگر مرد و عورت دونوں میں قربانی کی شرائط پائی
جائیں تودونوں پر
قربانی واجب ہے۔
سوال: ذَبح
اورذِبح میں کیافرق ہے؟
جواب: ذَبح سے مراد جانورکو ذَبح کرنا اور جس جانورکو ذَبح
کیا جائے اُسے ذِبح کہتے ہیں ۔
سوال: کس وقت کا
خواب سچاہوتاہے؟
جواب:
عام طورپر سحری کے وقت (یعنی طلوع ِفجرسے پہلے) جو خواب
دیکھا جائے وہ سچاہوتاہے۔
سوال: دوستی
کس سے کی جائے؟
جواب: اسلامی
طورپر دوست وہ ہے جسے دیکھ کر خدایادآئے، وہ اللہ پاک سے ملانےوالاہو ،غفلت ہوتو
وہ سمجھائے،صحیح العقیدہ سُنّی ہو،اللہ پاک کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے والاہو،متقی وپرہیزگارہو،سچاعاشقِ رسول ہو،سنّتوں
پر عمل کرنے والاہو،صحابہ واہلِ بیت سے عقیدت رکھنے والاہو،جو بدعقیدہ سے دوستی
کرتاہے اُس سے معرفت کا نورچھن جاتاہے
،بدعقیدہ کی دوستی آگ میں ہاتھ ڈالنے سے
زیادہ نقصان دہ ہے۔
سوال: بچوں کے
دلوں میں خوفِ خدا،محبتِ رسول اورعشقِ رسول کیسے پیداکریں؟
جواب:
گھرکا ماحول بہترہوگاتوبچہ اثرلےگا، مدنی چینل چلے گا تونعتیں
پڑھی جائیں گی جس کی برکت سے عشقِ رسول میں اضافہ ہوگا، عشقِ رسول بڑھانے کے لیے
خوش الحان نعت خوان سے نعتیں سنی جائیں جیسے دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں سال میں ایک انوکھی اورپُرسوز محفلِ
مدینہ ہوتی ہے ،جس کے مناظرہم نے دیکھے، اللہ کرے کہ ہمارا بچہ بچہ عاشقِ رسول بن جائے ۔
سوال: ایسے کون سے اعمال ہیں جن کوکرنے سے بندہ سب سے زیادہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت
کرنے والا بن سکتاہے؟
جواب: دُرودوسلام
کی کثرت کی جائے،حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پر لکھی گئی کتب کامطالعہ کیا جائے، عاشقانِ
رسول کی صحبت اختیار کی جائے،اِنْ شَاۤءَ اللہُ الْکریم اس طرح پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت بڑھاتے
رہنے کا ذہن بنتا جائے گا۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیراہل سنت سے وضوکے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین ِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت براکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی؟
جواب: یااللہ پاک
! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”امیراہل سنت سے وضوکے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن
لے اُسےظاہری پاکیزگی کے ساتھ باطنی پاکی نصیب فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
تنزانیہ میں اسلامی بھائیوں کے گھروں پر دینی حلقہ،
جانشین امیر اہلسنت نے نیکی کی دعوت پیش کی
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان
دنوں دارالسلام تنزانیہ کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ جانشین امیر اہلسنت تنزانیہ میں نادر
عطاری مدنی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا۔ مدنی حلقے میں حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں 12
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی۔
بعد
ازاں دار السلام تنزانیہ میں ہی ایک اور شخصیت کے گھر پرنیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں جانشین
امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، انفرادی کوشش کے
ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
آخر
میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔
احادیثِ
مبارکہ میں علم دین سیکھنے کے ڈھیروں فضائل بَیان ہوئے ہیں، آئیے ان میں سے تین (3) احادیثِ
مبارکہ سنئے اور اپنے دل میں علم دین کی اہمیت اُجاگر کیجئے اور اپنے بچوں رشتہ
داروں اور عزیزوں کو علم دین کی طرف راغب کیجئے،چنانچہ فرمانِ مصطفے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:
1)جوشخص
طلبِ علم کے لیے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو،اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی،کتاب
العلم،باب فضل طلب العلم، الحدیث :۲۶۵۶، ج۴،ص۲۹۴)
2) جو کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فَرائض کے متعلق ایک یا دو یاتین یا چاریا
پانچ کلمات سیکھے اور اسے اچھی طرح یاد کر لے اور پھر لوگوں کو سکھائے تو وہ جنّت
میں داخِل ہو گا۔ (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ،ج۱ ص ۵۴ ، حدیث ۲۰ )
3)
اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر علما کوعلیحدہ کرکےان سے فرمائے گا: اے عُلما کے
گروہ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لیے تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیا تھا اور تمہیں
اس لیے علم نہیں دیا تھا کہ تمہیں عذاب میں مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔ (جامع بیان
العلم و فضلہ، الحدیث:۲۱۱،ص۶۹)
شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنے مریدین، محبین اور معتقدین کو وقتاً
فوقتاً علم دین سیکھنے اور اس سے فیض یاب
ہونے کا ذہن دیتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول
کو ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے اور سننے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں۔
سابقہ
سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے21 صفحات پر مشتمل رسالہ ”علم کی برکتیں“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ،
ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ
پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر
کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”علم کی برکتیں“ پڑھ یا سن لے
اُسے اپنی رضا کے لئے علم دین سیکھنے اور اسے پھیلانےکی توفیق عطا فرما اور اُسے
بے حساب بخش دے۔ اٰمین
بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
Dawateislami