10دسمبرکی شب ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ
، امیر اہلسنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
10
دسمبر 2022ء بمطابق 16 جمادی الاولیٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا
جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں
عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم
و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی و معاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی
پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ
کیجئے:
سوال: حلال کھانے کےکیا فوائدہیں؟
جواب: بہت فوائدہیں ،حلال کھائیں اگرچہ تھوڑاہی ہو،اس
تھوڑے میں بھی برکت ہوگی ،اگرکسی نے حرام کمایاتو نہ تو سب کھا سکیں گے اورنہ ہی
ساراپہن سکیں گے ،اولادکےلیے چھوڑجائیں گے ،ان کےلیے ترلقمے ہوں گے مگرمرنے والے
کے لیے قبرمیں سانپ بچھوہوسکتے ہیں ،زندگی چنددن کی ہے،حرام کمانے والے توبہ کریں اورمعافی تلافی کرلیں۔
سوال: نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کے بارے میں آپ کیا
فرماتے ہیں؟
جواب: اگر کوئی دعوتِ اسلامی کا ذمہ دارہے یانہیں،نیکیاں تو سب کوہی کرنی چاہئیں ،نیکیاں کرنے کے لیے
سب اپنےاعمال کا جائزلے کر روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پرکریں اورہر عیسوی مہینے کی پہلی(1st ) تاریخ کو اپنے ذمہ دارکو جمع کروائیں ،
خواہ اسلامی بھائی ہویا اسلامی بہن ،کسی ذمہ داری پر ہویانہ ہو،مجھے بھی چاہئے
مَیں جمع کرواؤں،اراکین شوریٰ کو بھی جمع کروانا چاہئے ۔یہ بھی جنت میں لے جانے والانسخہ ہے ،اسے دیکھ کر ،پڑھ کر نیک اعمال کرنے کا ذہن بنتاہے،
جس طرح ہاتھ میں تسبیح ہو تو ذکر واذکار کرنے،دُرود شریف پڑھنے کا ذہن بنتاہے۔
سوال:جب کوئی مدینہ شریف سے ہوکرآئے تو اس سے کیا سوال کیا
جائے؟
جواب: جب کوئی مدینہ شریف جارہا ہوتو سرکارِمدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپناسلام عرض کرنے کا کہاجائےاورجب واپس
آئے تو یہ نہ پوچھا جائے کہ میراسلام عرض کیاتھا یا نہیں ؟یہ آزمائش کا باعث
ہوسکتاہے،اس طرح کےاور سوالات بھی پوچھے
جاتے ہیں مثلاً میرے گھرکا کھانا کیسالگاوغیرہ ،اس طرح کے سوالات نہ کئے جائیں جس
سے سامنے والا جھوٹ میں مبتلاہوجائے ۔
سوال: کیاپیارے آقاصلی اللہ
علیہ والہ وسلم نے اذان دی ہے؟
جواب: جی ہاں ایک مرتبہ اذان دی ہے ۔
سوال: اپنے
والدین کو کس طرح نمازکی دعوت دی جائے؟
جواب: اگروالدین
نمازنہ پڑھیں تو اچھے اندازسے،عاجزی سے، نرم اندازمیں نمازپڑھنے کا کہیں اورجب ان
کو غصہ آجائے تو اب نہ کہیں ،ان کے ساتھ ہرگزبحث نہ کریں اورنہ ہی سختی کریں۔
سوال:
حضرت خضرعلیہ السلام کون ہیں؟
جواب:
حضرت خضرعلیہ السلام اللہ پاک کے
نبی ہیں ،یہ حیاتِ ظاہری کے ساتھ زندہ ہیں اورسمندرکی حفاظت کرتے ہیں۔
سوال: آپ حسن رضا(امیرِ اہلسنت کے رضاعی پوتے) کوپیا رسے
کس نام سے پکارتے ہیں؟
جواب: میں حسن رضا
کو مٹھوکہتاہوں۔
سوال: مدنی مذاکرے
میں جانشین وخلیفۂ امیراہلسنت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی کے کن استاذصاحب کا ذکر ہوا،امیراہل سنت نے ان کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب: حضرت مولانا
مفتی محمدامین عطاری ،جانشینِ امیرِ اہلسنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی کے استاذ
صاحب تھے ،یہ بچپن سے ہی دعوتِ اسلامی سے
وابستہ تھے ،پکے دعوت اسلامی تھے ،کچھ سال پہلے وفات پاگئےہیں،اللہ پاک ان کی بے
حساب بخشش و مغفرت فرمائے۔
سوال:
خوفِ خداکیسے پیداہو؟
جواب:
خوفِ خداکے فضائل پڑھیں ،مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”خوفِ
خدا“پڑھئے ،خائفین (خوفِ خدارکھنے والوں )کی صحبت میں
رہیں ،یوں تو ہر مسلمان اللہ پاک سے ڈرتاہے کوئی کم اورکوئی زیادہ،اس وصف کو بڑھاناچاہئے ،دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیں گے تو خوفِ خدامیں اضافہ ہوگا۔
سوال: اِس ہفتے
کارِسالہ ” نماز
پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟ “ پڑھنے
یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یارَبَّ
المصطفےٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نماز
پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟“ پڑھ یا سن
لے اُسے مخلص نمازی بناکر ہر گناہ سے بچا اور اُسے جنت الفردوس میں اپنے پیارے
پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی
بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم