لاکھوں مسلمانوں  کو گناہوں کے دلدل سے نکال کر نیکیوں کے راستے پر چلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئےرکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ لاہور شیڈول پر موجود تھے۔

اسی دوران 15 اکتوبر 2023ء کو لاہور کے علاقے سبزہ زار میں حاجی شکیل کے گھر پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقے کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اُن کے سروں پر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی پیاری پیاری سنت عمامہ شریف کا تاج سجایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ بعد ازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خدمتِ دین کرنے اور علمِ دین کی اشاعت کا جذبہ رکھنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور کے دینی و فلاحی کاموں میں شرکت کرنے کے لئےگزشتہ روزرکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ذمہ داران کے ہمراہ لاہور شیڈول پر موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق 15 اکتوبر 2023ء کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن، بلاک ایف میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئے۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اُن کے سروں پر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی پیاری پیاری سنت عمامہ شریف کا تاج سجایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ بعد ازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شرعی اصولوں کے عین مطابق دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور کے دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئےپچھلے دنوں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ذمہ داران کے ہمراہ لاہور شیڈول پر موجود تھے۔

معلومات کے مطابق 15 اکتوبر 2023ء کو لاہور کی جامع مسجد فیضانِ عطار کے قریب ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ہوئی۔

ا س موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے حلقہ کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اُن کے سروں پر عمامہ شریف باندھانیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ بعد ازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح پر لوگوں کو خدمتِ دین کا جذبہ دلانے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری لاہور شیڈول پر موجود تھے۔

15 اکتوبر 2023ء کو لاہور کے علاقے PAF کالونی میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بالخصوص رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام غوری ٹاؤن اسلام آبادمیں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے  ’’میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی مناسبت سے واقعات بیان کئے۔

رکنِ شوریٰ نے بیان میں شرکا کو اپنی زندگی کو سنتوں کے مطابق گزارنے کی ترغیب ارشاد فرمائی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کےلئے ٹیلی تھون جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے  پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انیق احمد کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا نیز انہیں شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت ہونے والے زلزلے سیلاب اور مراکش کے کاموں کا بتایا اور ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد آنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مولانا پیر علی اکبر قادری صاحب  (مدرسہ قادریہ مٹیاری کے مہتمم )نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کا وزٹ کیا اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے حضرت کا استقبال کیا اور انہیں فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا ۔

بعدازاں ذمہ داران نے علی اکبر قادری صاحب کو مختلف ممالک میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ اور دعوت اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعا ئے دیں ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت سندہ پولیس الیٹ فورس انچارج حیدرآباد غلام عباس اعوان نے حیدرآباد میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا وزٹ کیا ۔

اس موقع پر شفٹ انچارج مولانا جنید زم زم عطاری مدنی نے غلام عباس اعوان کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا اور ان کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی جس پر معزز شخصیت نے دعوت اسلامی کی خدمات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  رابطہ برائے تاجران دعوت اسلامی کے تحت حیدرآباد ریشم گلی بازار تاجر کمیونٹی کے عہدیداران محمد آصف اور محمد عدنان سمیت دیگر شخصیات نے 31 اکتوبر 2023ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا وزٹ کیا۔

وزٹ کے دوران حیدرآباد ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری نے شعبے میں ہونے والی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے تاجران کو بتایا۔اس کے بعد شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار جنید عطاری نے تاجران کو دعوت اسلامی کی دینی کاموں پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی جس پر انہیں دعوت اسلامی کے بارے میں بھلے جذبات کا اظہار کیا۔ )رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(


1 نومبر2023ء  بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت صرافہ بازار سنار مارکیٹ کے دو تاجر شخصیات محمد فیضان اور شکیل خان نے حیدر آباد فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کلاتھ مارکیٹ کا وزٹ کیا ۔

وزٹ کے دوران برانچ منیجر ماجد حسین عطاری نے شخصیات کو شعبے میں جاری دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر دونوں تاجر حضرات نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ دعوت اسلامی اس انداز سے بھی دینی خدمات سر انجام دے رہی اور ساتھ ہی انھوں نے مزید دیگر تاجر بھائیوں کو بھی یہاں کا وزٹ کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ )رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام 30اکتوبر 2023 ء کو فیصل آباد ڈویژن کے شفٹ اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا ۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں ٹیلی تھون کارکردگی کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی برانچز کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی پر تبادلۂ خیال بھی کیااور ان کو مزید بہتر بنانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔ )رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(


حکمِ خداوند عَزَّوَجَلَّ اور فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق دینی ماحول میں زندگی گزارنے کے جہاں بہت سارے فوائد ہیں۔ وہیں دینی ماحول سے دور رہنے کے بہت سارے نقصانات بھی ہیں۔

ان ہی فوائد اور نقصانات سے عاشقان رسول کو آگاہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےاس ہفتے اپنے مریدین و محبین کو 25 صفحات کا رسالہ دینی ماحول سے روکنے کا نقصان پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ دینی ماحول سے روکنے کا نقصانپڑھ یا سُن لے اُسے ہمیشہ دینی ماحول سے وابستہ رکھ اور ماں باپ سمیت اُس کی بے حساب بخشش فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download