دارالمدینہ ،دینیات ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف
عنوانات پر مبنی تربیہ تھیم کا اجرا
بچّوں کی اچھی تربیت اُن کے بہترین مستقبل کے لئے
بہت ضروری ہے ۔ اچھی تربیت بچے کی
نشوونما اور پرورش میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اچھی تربیت کی بدولت بچے اپنے اندر
ایمانداری، مہربانی اور ہمدردی جیسی اقدار کو جنم دیتے ہیں، تربیت کے انہیں صحیح
اور غلط کی پہچان میں بھی مدد ملتی ہے۔
ماہِ اکتوبر 2023ءمیں بچّوں کی تربیت کے لئے
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نےمختلف عنوانات پر مبنی تربیہ تھیم کا
اجرا کیا ہے ۔ اس تربیہ تھیم میں بچّوں کی ذہنی سطح کے مطابق مفید معلومات،بُری
عادتوں سے آگاہی اوران سے بچنے کی تلقین
کی گئی ہے۔ساتھ ہی اسے دیگر اچھی باتوں سے بھی مزین کیا گیا ہے۔ اس تربیہ تھیم کے ذریعے بچوں میں مثبت تبدیلیاں
پیداکی جاسکیں گی ان شاء اللہ عزوجل ۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس
میں محفل گیارہویں شریف کا انعقاد
اللہ پاک کے محبوب بندوں کی صحبت اختیار کرنا، اُن
کے نقش قدم پر چلنااور ان کی یاد میں محافل منعقد کرنا سعادت عظمی ہے۔ سلطان الاولیاء
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کے عرس کے موقع
پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈآفس میں گیارہویں شریف کی
محفل منعقد ہوئی جس میں دارالمدینہ ہیڈ
آفس سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے خصوصی
طورپر شرکت کی۔
اس محفل
میں آپ رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہِ کا ذکر ِخیر کیا گیا
اورآپ رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہِ کی علمیت، اخلاق و
کردار ، جد و جہد اورخدمت خلق کے بارے میں بیان کیا گیا۔
گیارہویں شریف کی اس پروقار محفل میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد اطہر عطاری نے اپنے بیان میں فرمایاکہ
حضور غوث پاک رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہِ مستجاب الدعوات،خوف
خدا میں رونے والے،بُری باتوں سے ہمیشہ بچنے والے اور حق سے زیادہ قریب ہونے
والےتھے۔آپ رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہِ ِکا ایثار، قربانی، خیرخواہی اور دلجوئی مثالی
تھی۔آپ رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہِ غریبوں اور یتیموں
کے ہمدردتھے۔ ہمیں آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ
کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کے کمزور لوگوں کی مددکرنی چاہیئے۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نےمطالعے کی
ترغیب دلاتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں ”جنت میں لے جانے والے اعمال ،خوف
خدا، غوث پاک کے حالات اورسانپ نما جن“پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں رکن
شوری ٰ نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا بھی ذہن دیا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر: غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں رحیم یار خان سے تشریف لائے
ہوئے مفتی محمود احمد قادری صاحب نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادکا
دورہ کیا اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران
نے حضرت کو خوش آمدید کہا۔
تفصیلات
کے مطابق ذمہ داران نے مفتی صاحب کو فیضان مدینہ میں موجود دارالافتاء اہلسنت ،جامعۃالمدینہ بوائز ،فیضان آن لائن اکیڈمی اور ریجن آفس کا وزٹ کروایا اور ان میں جاری دینی سلسلوں کے بارے میں بتایا ۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری ، مفتی محمد نوید عطاری مدنی
اور اساتذہ ٔکرام نے مفتی صاحب سے ملاقات
فرمائی اور انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات دیں جس پر مفتی
محمود صاحب نے دعوت اسلامی کے بارے میں بھلے تاثرات عطا فرمائے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضاعطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے3 نومبر 2023ء کو محمد
ابوبکر عطاری مدنی نے بہاولپور میں قائم ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل
میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اور وہاں موجود
دیگر اسٹوڈنٹس سے ملاقاتیں کیں ۔
دوران
ملاقات محمد ابوبکر عطاری نے طلبہ کو ہاسٹل میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور انہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
یونیورسٹی
ہاسٹل میں فری لانسنگ، ایگریکلچر، ایل ایل بی، بی بی اےاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔(کانٹینٹ:رمضان رضاعطاری)
لوگوں کے اعمال کی اصلاح کرنے اور انہیں گناہوں
سے بچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ
رابطہ برائے اوقاف کراچی ڈویژن کے ذمہ داران نے کراچی کے اوقاف ڈیپارٹمنٹ سے تعلق
رکھنے والے مختلف سطح کے آفیسرز سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق اس ملاقات میں چیف ایڈمنسٹریٹر
اوقاف سندھ ممتاز علی چننا، ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی ذوالفقار علی منگریو، ایڈمن
منیجر اوقاف کراچی ارشاد علی سموں، منیجر اوقاف کراچی ساؤتھ 3 عبد الرشید سومرو،
منیجر اوقاف کراچی ساؤتھ 2 ولایت جتوئی اور اویس شیخ سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی
بھائیوں موجود تھے۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام آفیسرز
کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں ۔ (رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری
شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ دین کا جذبہ رکھنے اور لوگوں کو اسلامی
تعلیمات سےآگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر
2023ء بمطابق 20 ربیع الاٰخر 1445ھ ہفتہ
کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس
میں دنیا بھر کےکئی ممالک سے آئے ہوئے ذمہ داران اور عاشقانِ رسول شریک تھے۔
مدنی مذاکرے کے آغاز میں اللہ عزوجل کا پاک کلام اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
پڑھی گئی جبکہ فیضانِ مدینہ کراچی میں آئے ہوئے بیرونِ ممالک کے اسلامی بھائیوں
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے دینی و دنیاوی معاملات کے متعلق سوالات کئے جن کے
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جوابات ارشاد فرمائے۔اُن
سوال و جواب میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: قریبی رشتہ
داروں میں محبتیں برقرار رکھنے کے لئے کیا کیا جائے؟
جواب: ایک دوسرے کا خیال رکھیں ،احترام کریں ، اینٹ کا جواب
پھول سے دیں گے اورنرمی ہوگی تو جھگڑانہیں ہوگا۔بعض لوگ اپنے مفاد کے لئے تو نرمی
کرتے ہیں لیکن اگرمفادنہ ہوتو ان میں سختی آجاتی ہے ،ایسانہیں ہونا چاہیئے ،ہمیں
ہمیشہ نرمی ہی کرنی چاہیئے ۔
سوال:استاذضدی بچوں کو کس طرح سمجھائے ؟
جواب:جوماہر(Expert)ہوتے ہیں وہ جانوروں کو کنٹرول کرلیتے ہیں ،بندرکونچالیتے ہیں ،شیرکو پنجرے میں بند کرلیتے ہیں۔ ماہر
استاذ بچوں کو کنٹرول کرلیتاہے ، جیسے ایک استاذ سیّد زادے کو پڑھائی کی طرف مائل کرنے کے لئے اس کی زیادہ تعظیم کرنے لگے
جس سے وہ پڑھ گئے، ہمارے ہاں شرارتی کو کلاس مانیٹر بنا دیا جاتا ہے، یوں اس کو مصروف کرنے سے وہ کنٹرول ہو جاتا ہے۔استاذکو
بچوں کی نفسیات کے مطابق سلوک کرنا چاہیئے ،کسی کو آنکھ دکھانے اورکسی کو زبان سے
سمجھانا پڑتاہے ۔مکتبۃ المدینہ کا شائع شدہ رسالہ”کامیاب استاذکون“ضرور
پڑھئے۔
سوال: بندہ ذہنی طورپر خوشحال کس طرح ہوسکتاہے ؟
جواب : علمی اورعملی طورپر جو مذہبی لوگ ہیں وہ ذہنی طورپر خوشحال ہوتے ہیں، اگرچہ مالی
طورپرکمزور ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ وہ قناعت کرتے ہیں اور ضرورت سے زیادہ کی خواہش اور طلب نہیں کرتے
۔مشاہدہ یہ ہے کہ جو لوگ مالی طورپر مضبوط ہوتے ہیں ان میں خود کشی کا تناسب
عموماًزیادہ ہوتا ہے جبکہ جو واقعی علمی وعملی طورپر دِین پرعمل کرنے
والےہوتے ہیں وہ کبھی خود کشی نہیں کرتے ۔
عام طورپر مالدارکو زیادہ ٹینشن ہوتی ہے ،اسے بیماریاں بھی زیادہ ہوتی ہیں ،کیونکہ
مالدارعموماًزیادہ کھاتے ہیں ،کام تو کرنانہیں ہوتاجبکہ غریب آدمی کو زیادہ محنت
ومزدوری اوربھاگ دوڑکرناپڑتی ہے ،جس کی
وجہ سےاسے بیماریاں بھی کم ہوتی ہیں۔
سوال: چیونٹیوں کے
ساتھ کیساسلوک کرنا چاہیئے ؟
جواب: بڑی ہی نرمی سے اُٹھانا چاہیئے ،کسی جگہ سے دُورکرنی بھی
ہوں تو پھُونک مارنا ہی کافی ہے ،اگرکسی چیز
سے پکڑ کراٹھائیں گے تو زخمی ہوجائیں گی ۔
سوال: بعض لوگ
کہتے ہیں کہ فلاں چھوٹی چھوٹی باتوں سے ناراض ہوجاتاہے ،چھوٹی باتوں سے کیا مرادہے
؟
جواب: بعض لوگوں کے لئے چھوٹی بات بھی بڑی ہوتی ہے ،وہ اسے دل
پر لے لیتے ہیں اورکئی دن پریشان رہتے ہیں
،بعض کے لئے بڑی بات کا بھی کوئی زیادہ اثرنہیں ہوتا،اس لئے ہرایک سے اس کے مزاج
کے مطابق ہی برتاؤکرنا چاہیئے ۔
سوال:کیاہر ایک مرض کے لئے ایک ہی علاج ہوتاہے ؟
جواب:نہیں !مزاج مختلف ہوتے ہیں ،ہربخاروالے کا ایک علاج نہیں ۔جو طبیب(ڈاکٹر/علاج کرنے
والا) نہیں ہے، اسے اپنے طورپر
اپنا علاج بھی نہیں کرنا چاہیئے اور کسی
کوعلاج تجویز بھی نہیں کرسکتا ۔طبیب کے
مشورے سے ہی علاج کیا جائے ۔
سوال : برکت کا کیامعنی
ہے ؟
جواب : ایک معنیٰ ہے”جم جانا“یعنی جوچیز مل گئی وہ جم
جائے ، اپنے پاس رہے اورایک معنیٰ بڑھ جانا اوراضافہ ہوناہے ۔
سوال: مال کی کتنی
طلب رکھنی چاہیئے ؟
جواب: زیادہ مال کی
حرص اچھی نہیں ،اس طرح دعا کرنی چاہیئے کہ یا اللہ پاک !اتنا دے کہ مَیں تیرے سواکسی کا محتاج نہ
رہوں، دوسروں کے مال پر میری نظرنہ رہےکہ فلاں مدد کردے گا ،بلکہ اتنا دے کہ میں
کھاؤں ،میرے بچے کھائیں ،آسودہ حال اورسَیر رہوں ۔یا اللہ پاک! اتنا دے کہ ہم کسی کے محتاج وقرض دارنہ رہیں،اتنا
نہ دے کہ ہم آزمائش میں مبتلا ہوجائیں ۔یادرکھیں ! مال فتنہ وآزمائش ہے ۔
سوال: مال میں
برکت کا کوئی وظیفہ ارشاد فرمادیں ؟
جواب: ہر رات کو سورہ ٔ واقعہ پڑھیں ،جو ہررات سورہ ٔ واقعہ
پڑھے گا اسے محتاجی وفاقہ نہ ہوگا۔ ہم اپنے ربّ کے محتاج ہیں اوررہیں غیروں کے
پلّے نہ بندھیں ۔
سوال:سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ کیساسلوک کرنا چاہیئے ؟
جواب:سوتیلے بھائی بہن کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئےمحبت
وپیاردیں ،ہرگزجھگڑانہ کریں ،سوتیلابھائی بہن اگروالدکی طرف سے ہوں تو والد کی دل
جوئی اوروالدہ کی جانب سے ہوتو والدہ کی دل جوئی کی نیت کرکے بھی ان کے ساتھ اچھا
سلوک کرنا چاہیئے ۔
سوال : عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دُوسرے کتنے ملکوں سے عاشقانِ رسول سنتوں بھرے اجتماع میں آئے ہیں ؟
جواب : 52ممالک(Countries) سے
۔
سوال: دہلی(ہند) کو22 خواجہ کی چوکھٹ
کیوں کہاجاتاہے ؟
جواب: دہلی(ہند) میں کثیر اولیائے
کرام کے مزارات ہیں ،ان میں سے 22وہ ہیں جن کے نام سے پہلے خواجہ کا لقب لگایا جاتا ہے۔
سوال: مسلمان کی دلجوئی کی کیا فضیلت ہے؟
جواب: نبیِّ اكرم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا:اللہ پاک کےنزدیک فرائض کی ادائیگی کے بعدسب سے افضل
عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے (معجم کبیر،ج11،ص59،حدیث:11079)
سوال : مباح یعنی
وہ کام جس میں نہ ثواب ہے نہ گنا ہ ،یہ ثواب کا کام کیسے بن سکتاہے ؟
جواب :مباح کام اچھی نیت سے کیا جائے تو وہ ثواب بن جائے
گا۔مثلاً سونے سے پہلے یہ نیت کرلیں کہ اللہ پاک کی عبادت پر قوت حاصل کرنے کے لئے سوتا ہوں ، تویہ
سونا بھی عبادت اورکارِ ثواب بن جائے گا۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” دینی ماحول سے روکنے کا نقصان “
پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ ”دینی ماحول سے روکنے کا نقصان“ پڑھ یا سُن لے ،اُسے ہمیشہ دینی ماحول سے وابستہ رکھ اور ماں باپ سمیت اُس کی بے حساب بخشش فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
خدمتِ دین کرنے اور علمِ دین کی اشاعت کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت لاہور کے دینی و فلاحی کاموں میں شرکت
کرنے کے لئےگزشتہ روزرکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ذمہ داران کے ہمراہ لاہور شیڈول پر موجود تھے۔
معلومات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد
ہوا جس میں خصوصی طور پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، لاہور سٹی کے شعبہ ذمہ
داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی
تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن
دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے
کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ بعد ازاں نگرانِ
پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور کے علاقے عامر ٹاؤن میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عالمی سطح پر لوگوں کو خدمتِ دین کا جذبہ دلانے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت لاہور میں ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری لاہور شیڈول پر موجود تھے۔
15 اکتوبر 2023ء کو لاہور کے علاقے عامر ٹاؤن میں
قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بالخصوص رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے
حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اُ کے سروں پر عمامہ شریف باندھا نیز دعوتِ
اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی
تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے
اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ حلقے کے
اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی
فرمائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شرعی اصولوں کے عین مطابق دینی ، فلاحی اور
بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت لاہور کے دینی و فلاحی کاموں کا فالو
اپ لینے کے لئےپچھلے دنوں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری ذمہ داران کے ہمراہ لاہور
شیڈول پر موجود تھے۔
معلومات کے مطابق 15 اکتوبر 2023ء کو مزنگ لاہور میں قائم فیضان صحابیات میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ہوئی۔
ا س موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے شرکائے حلقہ کو مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے
والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب
دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور
نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ بعد ازاں
نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور کے علاقے سینٹرل پارک میں اسلامی بھائی کے گھر پر شخصیات کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت گزشتہ روز رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے
کے لئے لاہور شیڈول پر موجود تھے۔
دورانِ شیڈول 15 اکتوبر 2023ء کو لاہور کے علاقے سینٹرل پارک میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خصوصی
طور پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقے
کے دیگراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
حاضرین کے درمیان بیان کرتے ہوئے انہیں
مدنی پھولوں سے نوازا اور اُن کے سروں پر
عمامہ شریف کا تاج بھی سجایا۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ اسلامی
کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے
اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون
کے لئے رقم جمع کروائی۔
لاہور کے علاقے شاد باغ میں حافظ اسلام کے گھر پر شخصیات کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
لوگوں کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم
کی شمع جلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دینی و
فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئےرکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ لاہور شیڈول پر موجود تھے۔
دورانِ شیڈول 15 اکتوبر 2023ء کو لاہور کے علاقے شاد باغ میں
حافظ اسلام کے گھر پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں خصوصی
طور پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقے کے دیگراسلامی بھائی شریک ہوئے۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
حاضرین کے درمیان بیان کرتے ہوئے انہیں
مدنی پھولوں سے نوازا اور اُن کے سروں پر
عمامہ شریف کا تاج بھی سجایا۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ اسلامی
کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے
اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون
کے لئے رقم جمع کروائی۔