5 نومبر 2023ء کو کنٹونمنٹ ٹاؤن کے ایف سی
کالونی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ ذکر و نعت
بسلسلہ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا
جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو حضور غوثِ پاک کے چند واقعات بتائے اور آپ کی سیرت
پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
کنٹونمنٹ ٹاؤن عین الدین اسٹریٹ کے قریب
درزی مارکیٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی
کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد شعبہ اصلاحِ اعمال کے ٹاؤن
ذمہ دار نے بیان کیا جس میں انہوں حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
ٹاؤن ذمہ دار نے شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مختلف کورسز کے ذریعے لوگوں کو دینی مسائل
سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 5 نومبر 2023ء کو ملتان ڈویژن
میں جزوقتی معلمین کے لئے ایک نشست منعقد ہوئی ۔
اس نشست میں جزوقتی معلمین کے پنجاب سطح کے ذمہ
دار مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی نے شرکا کو شعبہ مدنی کورسز کی ایپلی کیشن کے بارے میں بتایا اور اُن کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
ابن سینا اکیڈمی چوک شاہ عباس ملتان، پنجاب میں ہفتہ وار مدنی کورس کا انعقاد
ابن سینا اکیڈمی چوک شاہ عباس ملتان، پنجاب میں
6 نومبر 2023ء بروز پیر ہفتہ وار مدنی کورس
کا انعقاد کیا گیا جس میں اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں
کی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سطح کے ذمہ دارو معلم کورس مولانا محمد
ابوبکر عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹس کو غسل کورس کرواتے ہوئے غسل کے فرائض بتائے
نیز سنت کے مطابق غسل کرنے پر شرکا کی تربیت
کی اور انہیں غسل کے بارے میں چند اہم باتیں بتائیں۔
6 نومبر 2023ء بروز پیر اکیڈمک اسکول چوک شاہ
عباس ملتان، پنجاب میں ہفتہ وار مدنی کورس
کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
دورانِ کورس پنجاب سطح کے ذمہ دارو معلم کورس مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی نے
اسٹوڈنٹس کو غسل کورس کروایا نیز سنت کے
مطابق غسل کرنے پر شرکا کی تربیت اور انہیں غسل کے بارے میں چند اہم باتیں بتائیں۔
بعدازاں کورس میں شریک اسٹوڈنٹس نے اپنے سروں پر
عمامہ شریف سجانے اور دعوتِ اسلامی کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شیخ منظور علی اینڈ کمپنی غلہ منڈی ملتان میں
ہفتہ وار مدنی کورس کا انعقاد
6 نومبر 2023ء بروز پیر شیخ منظور علی اینڈ
کمپنی غلہ منڈی ملتان پنجاب میں ہفتہ وار مدنی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے
منیجرز اور اسٹاف نے شرکت کی۔
اس کورس میں پنجاب سطح کے ذمہ دارو معلم کورس محمد ابوبکر عطاری مدنی نے نماز کی
شرائط و فرائض اور واجبات کے بارے میں شرکا کی تربیت نیز انہیں شرائطِ نماز بھی یاد کروائی۔
بعدازاں کورس میں شریک منیجرز اور اسٹاف کے
اسلامی بھائیوں نے فرض و شرائط اور واجبات کے مطابق درست طریقے سے نماز پڑھنے جبکہ
مدرسۃ المدینہ بالغان میں بھی شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
لاہور منصورہ مین بازار نزد برکت چوک اقبال ٹاؤن
میں مختلف کورسز کر وائے گئے
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور منصورہ
مین بازار نزد برکت چوک اقبال ٹاؤن کے مختلف مقامات پر کورسز کا انعقاد کیا گیا جس
میں مختلف اسکولوں کے اسٹوڈنٹس اور ملٹری کے ملازم سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک
تھے۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو وضو کورس، غسل
کورس، طہارت کورس اور فیضانِ نماز کورس کروائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد وقاص عطاری سب ٹاون
ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لیور پول کونسل کا مدنی مشورہ، نگران اور شعبہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی دینِ متین کی سربلندی کا جذبہ
رکھنے اور دنیا کے کونے کونے تک دینِ اسلام کے پیغام کو پہنچانے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک ہے جو اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے علمِ دین کا فیضان عام کر رہی
ہے۔
اسی سلسلے میں 9 اکتوبر 2023ء بروز پیر لیور پول
کونسل کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگرذمہ
داران نے شرکت کی۔
24 اکتوبر 2023ء کوٹیلی تھون کے حوالے سے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹیٹ
نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
معلومات کے مطابق ٹیلی تھون کے یونٹس کا جائزہ
لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ سال کی کارکردگی کا فالو اپ لیا نیز ڈویژن
وائز و اسٹیٹ وائز کارکردگی پر مشاورت کی اور اہداف کا تقابل کیا۔
سری لنکا کی خواتین میں دینی کام کرنے والی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
سری لنکا کی خواتین میں اسلامی شعور پیدا کرنے
اور انہیں دینِ اسلام کی باتیں بتانے والی دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا 25 اکتوبر 2023ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں سری لنکا ریجن کی
نگران ، سری لنکا ملک کی نگران اور عالمی
سطح کی دارالمدینہ ذمہ دار سمیت جنہوں نے سری لنکا میں دارالمدینہ کے حوالے سے
کوششیں کیں اُن اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں بالخصوص شعبہ دار المدینہ کے متعلق
گفتگو کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نےسری لنکا میں ہونے
والے دیگر دینی کاموں سمیت دارالمدینہ کے
آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں
کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں 25 اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلسِ
مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےماہِ
اکتوبر 2023ء میں ہونے والی اور سیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز اور سیز کی
کارکردگی کا نظام مزید بہتر بنانے پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے آئندہ
سالوں کی کارکردگی کے اہداف دیئے جس پر آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
بلوچستان کے شہر گوادر میں شخصیات اجتماع کا انعقاد، کثیر اسلامی بہنوں کی
شرکت
28اکتوبر
بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت
بلوچستان کے شہر گوادر میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”علم ِ دین حاصل کرنے کے فوائد “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔