گناہوں سے نفرت دلانے اور نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اکتوبر  2023ء بروز ہفتہ مکران ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان نگران نے ” بزرگان ِ دین رحمہم اللہ المبین کے موضوع پر بیان کیا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل نگران اور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے 8 دینی کاموں سے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیااور اسلامی بہنوں کو 8 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ مبلغات اسلامی بہنوں کو ایران میں جا کر دینی کام کرنے کے لئے تیار کیا گیا جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ 


2 نومبر 2023ء  بروز جمعرات تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران ڈویژن ڈی جی خان اور شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے سفر پر موجود صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اس اجتماعِ پاک میں بیان فرمایا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈی جی خان میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے ۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینِ متین کی ترویج و اشاعت کے لئے مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار کی انفرادی کوشش سے اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروائی۔


لوگوں کو علمِ دین کی روحانیت سے مالا مال کرنے اور انہیں اسلامی زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 02 نومبر 2023ء   بروز جمعرات ڈی جی خان ڈویژن، ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں درسِ نظامی (عالمہ کورس) مکمل کرنے والی طالبات کے لئے ردا پوشی کی تقریب منعقد ہوئی۔

معمول کے مطابق تقریب کے آغاز میں اسلامی بہن نے قراٰنِ مجید کی تلاوت کی اور نعت خواں اسلامی بہن نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

خوشی کے اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارنے درسِ نظامی (عالمہ کورس) مکمل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی رداپوشی کی (چادریں اوڑھائیں) اور اُن کے درمیان اسناد تقسیم کیں ۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارنے طالبات کو اخلاص کے ساتھ دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔ 

1 نومبر 2023ء  بروز بدھ تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران ڈویژن ملتان اور شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے دورے پر موجود صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اس اجتماعِ پاک میں بیان فرمایا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے ۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینِ متین کی ترویج و اشاعت کے لئے مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ 


لوگوں کو عالمِ دین بنانےاور انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 01 نومبر 2023ء   بروز بدھ ملتان ڈویژن، ڈسٹرکٹ وہاڑی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں درسِ نظامی (عالمہ کورس) مکمل کرنے والی طالبات کے لئے ردا پوشی کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے آغاز میں اسلامی بہن نے قراٰنِ مجید کی تلاوت کی اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

خوشی کے اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارنے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی رداپوشی کی (چادریں اوڑھائیں) اور اسناد تقسیم کیں ۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارنے طالبات کو اخلاص کے ساتھ دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  مؤرخہ 09 نومبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ ومبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے ان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں ذکر و اذکار کا سلسلہ ہوتا ہے اور کثیر عاشقانِ رسول بارگاہِ رب العزت میں اپنے گناہوں کی بخشش کے لئے رو رو کر دعائیں کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں9 نومبر 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ عشا تقریباً 8:00 بجے گروانڈ جامع مسجد انوارِ مدینہ نزد مشرقی پھاٹک ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق یہ اجتماعِ پاک مدنی چینل سے براہ راست نشر کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔تمام عاشقان رسول سے اپنے قریبی مقام پر ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: محمد شہباز عطاری رکن زون شعبہ اثاثہ جات سیالکوٹ زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں  سندھ کے شہر حیدر آباد میں دارالعلوم احسن البرکات کے سینئر مدرس، مفتی محمد شاہد برکاتی صاحب کے والد صاحب کا قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا تھا جس پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ مفتی صاحب سے تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے مفتی محمد شاہد برکاتی صاحب کے والدِ محترم کے لئے دعا کروائی۔اس موقع پر نگران حیدرآباد سٹی سہیل عطاری، شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبۂ سندھ ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار شعبہ کفن دفن مولانا اعجاز عطاری مدنی اور شعبہ رابطہ بالعلماء کے سٹی ذمہ دار مولانا عتیق الرحمٰن عطاری مدنی موجود تھے۔ (رپورٹ: مولانا محمد محب عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء حیدرآباد ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کنزالمدارس بورڈ پاکستان (دعوتِ اسلامی) کے ذیلی شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت گزشتہ روز مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ ملتان میں کیرئیر کونسلنگ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5th, 6th, 7th (درجہ خامسہ،سادسہ، سابعہ) اور فائنل ائیر (درجہ دورۃ الحدیث)کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعدمختلف موضوعات پر مشاورت ہوئی جس میں کیرئیر کونسلنگ ذمہ دار مولانا ڈاکٹر حافظ احمد سعید عطاری مدنی اور مولانا حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی(پی ایچ ڈی اسلامک اسکالر) نے طلبۂ کرام سے ایجوکیشنل،جابز اعلیٰ تعلیم(ایم فل/پی ایچ ڈی) اوردیگر تعلیمی امور کے متعلق گفتگو کی۔

آخر میں طلبۂ کرام کی جانب سے مختلف سوالات ہوئے جس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جوابات دیئے۔(رپورٹ: مولاناساجد سلیم عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولاناحاجی جنید عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کنزالمدارس بورڈ پاکستان (دعوتِ اسلامی) کے ذیلی شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت گزشتہ روز جامعۃ المدینہ بوائز اوکاڑہ میں کیرئیر کونسلنگ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5th, 6th, 7th (درجہ خامسہ،سادسہ، سابعہ) اور فائنل ائیر (درجہ دورۃ الحدیث)کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعدمختلف موضوعات پر مشاورت ہوئی جس میں کیرئیر کونسلنگ ذمہ دار مولانا ڈاکٹر حافظ احمد سعید عطاری مدنی اور مولانا حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی نے طلبۂ کرام سے ایجوکیشنل،جابز اعلیٰ تعلیم(ایم فل/پی ایچ ڈی) اوردیگر تعلیمی امور کے متعلق گفتگو کی۔ آخر میں طلبۂ کرام کی جانب سے مختلف سوالات ہوئے جس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حکمت بھرے جوابات دیئے۔(رپورٹ: مولاناساجد سلیم عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولاناحاجی جنید عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک، ملتان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے ٹاؤن، سٹی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے فیضانِ صحابیات کی خود کفالت پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز معاونت ذمہ داران کے دینی کام اور آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے فیضانِ صحابیات میں اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری، نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے مدنی مذاکرہ ہال میں6 نومبر 2023ء بروز پیر ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت آفس، اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، مجلس فیضانِ مدینہ اور سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی نے ”مشورے کی اہمیت“ کے موضوع پر کلام کیا اور ماہانہ مدنی مشورہ کی پابندی کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کا ماہانہ مدنی مشورہ کرنے نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ماہانہ کارکردگی لینے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس حاجی عمر عطاری مدنی نے ٹیلی تھون 2023ء میں نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف دیئے اور اختتامی دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری

دعوتِ  اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 نومبر2023ء بروز جمعۃ المبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن ،ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور ڈویژن شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران پنجاب مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری و ڈویژن نگران ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شرکا کی 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے ، تقرریاں مکمل کرنے، عطیات، خود کفالت، عشر و دیگر دینی کاموں کے بارے میں مدنی پھول بھی دیئے ۔( رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )