عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 4 نومبر 2023ء کو لاہور میں راوی ٹاؤن کے معلمین کرام کا مدنی مشورہ ہوا۔
سید
فرقان الحق عطاری نے رہائشی کورسز کے
حوالے سے بات چیت کی اور دکانوں پر صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیا جس پر معلمین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ : محمد منور عطاری!
راوی ٹاؤن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت 5نومبر
2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ چنیوٹ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں محافظین اوراق مقدسہ تحصیل و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
صوبائی
ذمہ دار پنجاب ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شعبہ تحفظ اوراق
مقدسہ کے متعلق تربیت کی اور انہیں دعوت
اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کے متعلق ذہن دیا۔ اس موقع پر چنیوٹ ڈسٹرکٹ کے نگران
مظہرعطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد
ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
4نومبر
2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں
مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں محافظ اوراقِ مقدسہ، ٹاؤن ذمہ داران اور سٹی ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں صوبائی ذمہ دار پنجاب ڈاکٹر
محمد عدنان ساجد عطاری نے شعبےکے کام میں مزید بہتری لانے کے حوالےسے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کی اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کے متعلق ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران
مجلس افضل عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی اہداف کا جائزہ لیا نیز ٹیلی تھون کی کارگردگی پر گفتگو کی اور 12دینی کاموں کے متعلق ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا
عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری
)
شعبہ
ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے زیرِ ا ہتمام 22 اکتوبر2023 ء اتوار بعد نماز ظہر سندھ کے شہر گھارو کی
جامع مسجد الرحمن میں احکام مسجد کورس کا
سلسلہ ہوا ۔
رکن شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی
نے احکام مسجد کورس کروایاجس میں نگران
مجلس پاکستان،ڈویژن نگران،صوبائی ،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران شعبہ ائمہ مساجد اور گھاور شہر اور اس کے قرب و جوار کے امام صاحبان اورمسجد انتظامیہ کے افراد نے شرکت کی۔ رکن ِشوری ٰنے مسجد انتظامیہ و ائمہ کرام کو مسجد، عمارت مسجد، چندہ،وقف کے بنیادی وضروری احکام
سمجھائے اور شرعی احکامات کی تربیت کرکے
نمازیوں کو عمل کروانےنیز جن کاموں کا مسجد میں کرنا شرعاً منع ہے ان سے عوام کو بچانے،حکمت عملی سے سمجھانے کا طریقہ بتایا ۔
شریعت کے مطابق مسجد میں عبادات اور
معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا نیز
بنیادی فرض علوم سیکھنے کے لئے فیضانِ
نماز کورس، امامت کورس اور تربیتی کورس
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 22
اکتوبر2023 ء اتوار دن 11 بجےسندھ کے شہر میرپور ساکرو کی جامع مسجد نورالحرم میں احکام
مسجد کورس ہوا ۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے
احکام مسجد کورس کروایاجس میں نگران مجلس پاکستان،ڈویژن نگران،صوبائی ،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ
ذمہ داران شعبہ ائمہ مساجد اورمیرپور ساکرو اور اس کے اطراف کی مساجد کے
امام صاحبان اورمسجد انتظامیہ کے افراد نے
شرکت کی ۔
رکن شوری نے مسجد انتظامیہ و ائمہ کرام کو مسجد، عمارت مسجد، چندہ،وقف کے بنیادی وضروری احکام سمجھائے اور شرعی احکامات
کی تربیت کرکے نمازیوں کو عمل کروانےنیز
جن کاموں کو مسجد میں کرنا شرعاً منع ہے ان سے عوام کو بچانے،حکمت عملی سے سمجھانے کا طریقہ بتایا ۔
شریعت کے مطابق مسجد میں عبادات اور
معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا نیز
بنیادی فرض علوم سیکھنے کے لئے فیضانِ
نماز کورس، امامت کورس اور تربیتی کورس
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب
سے 21اکتوبر2023ء بروز ہفتہ شعبہ ائمہ
مساجد پاکستان کے تحت سندھ کے شہر سجاول کی جامع مسجد فیضانِ مدینہ
میں احکام مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں شعبہ ائمہ مساجد کے نگران مجلس
پاکستان،ڈویژن نگران،صوبائی ،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت سجاول ڈسٹرکٹ کے امام صاحبان اورمسجد انتظامیہ
کے افراد نے شرکت کی۔
رکن
شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد
انتظامیہ و ائمہ کرام کو مسجد، عمارت مسجد، چندہ،وقف کے بنیادی وضروری احکام
سمجھائے اور شرعی احکامات کی تربیت کرکے
نمازیوں کو عمل کروانےنیز جن کاموں کو مسجد میں کرنا شرعاً منع ہے ان سے عوام کو بچانے،حکمت عملی سے سمجھانے کا طریقہ بتایا ۔
شریعت کے مطابق مسجد میں عبادات اور
معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا نیز
بنیادی فرض علوم سیکھنے کے لئے فیضانِ
نماز کورس، امامت کورس اور تربیتی کورس
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
شعبہ
ائمہ مساجد پاکستان کے زیرِ اہتمام 20 اکتوبر2023ء بروز جمعۃ المبارک سندھ کے شہر چوہڑ جمالی کی جامع مسجد المدینہ
میں احکام مسجد کورس منعقد ہوا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے نگران مجلس پاکستان،ڈویژن نگران،صوبائی
،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت چوہڑ جمالی شہر و اطراف کے
امام صاحبان اورمسجد انتظامیہ کے افراد نے
شرکت کی ۔
رکن
شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد
انتظامیہ و ائمہ کرام کو مسجد، عمارت مسجد، چندہ،وقف کے بنیادی وضروری احکام
سمجھائے اور شرعی احکامات کی تربیت کرکے
نمازیوں کو عمل کروانےنیز جن کاموں کو مسجد میں کرنا شرعاً منع ہے ان سے عوام کو بچانے،حکمت عملی سے سمجھانے کا طریقہ بتایا ۔
شریعت کے مطابق مسجد میں عبادات اور
معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا نیز
بنیادی فرض علوم سیکھنے کے لئے فیضانِ
نماز کورس، امامت کورس اور تربیتی کورس
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
شعبہ
ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت 19اکتوبر2023 ء جمعرات کو
سندھ کے شہر بدین میں موجود مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں احکام مسجد کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے
نگران مجلس پاکستان،ڈویژن نگران،صوبائی ،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت بدین ڈسٹرکٹ کے امام صاحبان اورمسجد انتظامیہ کے افراد نے شرکت کی ۔
رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد انتظامیہ و ائمہ کرام کو مسجد، عمارت مسجد، چندہ،وقف کے بنیادی وضروری احکام سمجھائے اور شرعی احکامات
کی تربیت کرکے نمازیوں کو عمل کروانےنیز
جن کاموں کو مسجد میں کرنا شرعاً منع ہے ان سے عوام کو بچانے،حکمت عملی سے سمجھانے کا طریقہ بتایا ۔
شریعت کے مطابق مسجد میں عبادات اور
معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا نیز
بنیادی فرض علوم سیکھنے کے لئے فیضانِ
نماز کورس، امامت کورس اور تربیتی کورس
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ملیر جیل
میں محفل نعت کا انعقاد
پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ملیر میں قائم جیل میں محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں رؤیت ہلال کمیٹی کے ممبر مفتی محمد علی اصغر عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان ”رزق حلال کمانا“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہنا تھا ! چوری و حرام
ذرائع سے مال کمانا شیطانی راستہ ہے اور
اس میں کبھی بھی برکت نہیں ہوتی ۔
ایک
غریب تھوڑا سا کماتا ہے اور سکون کی نیند سوتا ہے لیکن ایک مجرم کتنا ہی کمالے اسے چین نہیں نصیب ہوتا،برکت نصیب نہیں ہوتی،ہمیشہ بھا گتا پھرتا ہے ،برکت اللہ کے فضل میں ہے اور اللہ کا فضل وہ حلال میں ہے ۔
دورانِ
بیان مفتی صاحب نے شرکا کو اپنی زندگی نبی پاک صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّمکے
بتائے گئے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا۔ آخر میں جیل سپرنٹنڈنٹ
سمیت دیگر نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
2
نومبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ملکوں سے مدنی قافلے میں آئے ہوئے عاشقانِ رسول
،مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام اور طلبہ سمیت مختلف علاقوں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اجتماع کا آغاز حسب معمول تلاوتِ قرآن ِ پاک و
نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔ بعدازاں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں شرکا کو اولیا
کرام رحمۃ
اللہ علیہم
کی زندگی کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کا ذہن دیا نیز نمازوں کی پابندی کرنے،مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
٭ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بھائیوں کو شب جمعہ کے درود پاک پڑھائے گئے۔ ذکرُاللہ،دعا اور صلوۃ وسلام کا سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں اورسیز اسلامی
بھائیوں کے درمیان سات دن کا سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ
اسلامی کے انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اورسیز کے رہائشی اسلامی بھائیوں کے درمیان سات دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تقریباً 52 ممالک کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
تفصیلات
کے مطابق اجتماع کے ساتوں دنوں میں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ، نگرانِ شوریٰ، اراکین شوریٰ، مفتیان کرام اور
مبلغین دعوت اسلامی کے بیانات ہوئے۔
٭بعدنماز فجر اور بعد نماز عصر سیکھنے
سکھانے کے حلقوں کا اہتمام کیا گیاجس میں اورسیز سے آئے ہوئے مقامی مبلغین نے اپنے اپنے ممالک کے اسلامی بھائیوں کو آخری پارے کی سورتوں تفاسیر،درودِ ابراہیم ،نماز کی شرائط کے بارے میں بیان کیا۔اس کے علاوہ زندگی کے روز مرہ معاملات کے متعلق سنتیں اور آداب بھی سکھائے گئے۔
٭دوسری جانب اورسیز اسلامی بھائیوں کی دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن محمد امین عطاری مدنی قافلہ نے بھی دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلہ تیار کرنے اور سفر کروانے کے متعلق رہنمائی کی۔اس دوران رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔
٭فیضان
مدینہ میں آنے والے اورسیز اسلامی بھائیوں نے حصول علم دین کے لئے ہفتے کے روز عمومی مدنی مذاکرے میں شرکت کی جہاں اَمِیْرِاَہْلِ سُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے علم
دین سے بھرپور مدنی پھولوں سے نوازا اور اسلامی
بھائیوں کے سوالات کے اپنے علم و حکمت
بھرے انداز میں جوابات بھی ارشاد فرمائے ۔
٭امیر
اہل ِ سنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری کا مزید قرب پانے کے لئے اسلامی بھائیوں نے خصوصی مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور وہاں خلیفۂ امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی ا ور امیر اہل سنت سے ملاقاتیں بھی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)