جس طرح اولیا، انبیا اور خاص طور پر حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صفات کو بیان ‏فرمایا ہے۔ اسی طرح اللہ پاک نے مؤمنوں کی صفات کو بھی بیان فرمایا ہے، اور پھر ان لوگوں کو جنتُ الفردوس کا وارث قرار دیا ‏گیا۔ اور جن لوگوں میں یہ صفات پائی جائے گی وہ لوگ جنتُ الفردوس میں ہمیشہ رہیں گے۔ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد‏ فرمایا: مجھ پر دس آیات نازل ہوئی ہیں۔ جس نے ان میں مذکورہ باتوں کو اپنا یا وہ جنت میں داخل ہوگا۔

(1)خشوع و خضوع کرنے والے: اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: ﴿الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲)ترجمۂ کنزُالعِرفان: جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں۔ (پ18،المؤمنون:2)

(2) فضول بات سے منہ پھیرنے والے :‏اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: ﴿وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں ۔(پ18، المؤمنون:3)

(3)زکوة دینے والے :‏اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: ﴿وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ(۴) ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو زکوٰۃ دینے کا کام کرنے والے ہیں ۔(پ18، المؤمنون: 4)

(4)شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے:‏اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:‏ ﴿وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ(۵) ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔ (پ18،المؤمنون: 5)

(5)امانتوں اور وعدے کی رعایت کرنے والے : اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: ﴿ وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ(۸) ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدے کی رعایت کرنے والے ہیں ۔ (پ18، المؤمنون: 8)

(6)نمازوں کی حفاظت کرنے والے:‏اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:‏ وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ(۹) ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔( پ18، المؤمنون: 9)

(7)خرچ کرنے میں اعتدال فرمانے والے:‏اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:‏ ﴿وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا(۶۷)ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ لوگ کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ حد سے بڑھتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان دونوں کے درمیان اعتدال سے رہتے ہیں ۔ (پ19،الفرقان:67)

(8)و دوسرے معبود کو نہیں پوجتے:‏اللہ پاک نے ارشاد فرمایا:‏ ﴿وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے۔ ‏(پ: 19،الفرقان : 68‏)

(9) رات عبادت میں گزارنا: اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: ﴿وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا(۶۴) ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام کی حالت میں رات گزارتے ہیں ۔ (پ 19 ،الفرقان :64)

(10) ناحق قتل نہ کرنا : اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: ﴿وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ‏ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اس جان کو ناحق قتل نہیں کرتے جسے اللہ نے حرام فرمایا ہے ۔ (پ 19 ، الفرقان : 68‏)