الله پاک نے عالم کو پیدا فرمایا اور اس میں ہر طرح کی مخلوق کو پیدا فرمایا اور انسان کو پیدا فرمایا اور ان میں بعض کو ایمان کی دولت سے نوازا اور بعض کو ایمان کی دولت سے محروم رکھا۔ ان میں بعض کو اچھے اخلاق اور اچھے اوصاف اور اعلی صفات عطا فرمائی اور ان کو تمام انسانوں میں ممتاز فرمایا اور ان کی صفات کو قراٰنِ پاک میں یوں ذکر فرمایا ۔

مؤمنین کی صفات ملاحظہ فرمائیں:

(1) اللہ قراٰنِ پاک میں ارشا د ہے : ﴿ قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱)ترجَمۂ کنزُالایمان: بے شک مراد کو پہنچے ایمان والے۔ (پ18،المؤمنون: 1) اس آیت میں ایمان والوں کو بشارت دی گئی ہے کہ بے شک وہ اللہ پاک کے فضل سے اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے اور ہمیشہ کے لئے جنت میں داخل ہو کر ہرنا پسندیدہ چیز سے نجات پا جائیں گے۔

(2) ﴿الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲)ترجَمۂ کنزُالایمان: جو اپنی نماز میں گِڑ گڑاتے ہیں (پ18،المؤمنون:2)

(3) ﴿ وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳)﴾ترجَمۂ کنزُالایمان: اور وہ جو کسی بیہودہ بات کی طرف اِلتفات نہیں کرتے۔(پ18، المؤمنون:3)

(4) اللہ پاک قراٰنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ(۴) ترجَمۂ کنزُالایمان: اور وہ کہ زکوٰۃ دینے کا کام کرتے ہیں ۔(پ18، المؤمنون: 4)

(5) الله پاک قراٰن میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ(۵) ترجمۂ کنزالایمان: اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ (پ18،المؤمنون: 5)

(6) الله پاک قراٰنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ(۸) ترجَمۂ کنزُالایمان: اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں ۔(پ18، المؤمنون:8)

(7) الله پاک فرماتا ہے: ﴿ وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ(۹)ترجَمۂ کنزُالعِرفان: اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ (پ18، المؤمنون: 9)

(8) الله پاک فرماتا ہے: ﴿وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور رحمٰن کے وہ بندے جو زمین پر آہستہ چلتے ہیں ۔(پ19،الفرقان:63)

(9) اللہ پاک قراٰن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا(۶۳)ترجَمۂ کنزُالایمان: اور جب جاہل ان سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں بس سلام۔(پ19،الفرقان:63)

(10)اللہ پاک قراٰنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا(۶۴)﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اور وہ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام میں ۔(پ19،الفرقان:64)

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں ان صفات پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائیں، اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم