گجرانوالہ
وراولپنڈی ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا ماہانہ مدنی مشورہ
7نومبر2023
ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام گجرانوالہ وراولپنڈی ڈویژن کے
شفٹ ذمہ داران کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ تعلیمی ذمہ
داران و معاونین نے شرکت کی ۔
گجرانوالہ
وراولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار
حافظ جواد عطاری نے مفتشین ومعاونین
کوتفتیشی معاملات میں مزیدبہتری لانے کےحوالےسےمدنی پھول واہداف دئیے۔اس میں ڈویژن
ذمہ داران مولانا عبدالوحیدعطاری مدنی اور مولانا شہبازعطاری مدنی نےبھی دینی
کاموں کوبڑھانے اور قابل افرادتیار کرنےکےتعلق سےنکات دیئے۔
بعدازاں
معاون رکن مجلس سید انس عطاری نےبھی قرآن پاک کی
روزانہ تلاوت کرنےکاذہن دیا۔ شرکا نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
8نومبر2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں شعبہ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری و نگران مجلس اوراق مقدسہ مولانا افضل عطاری مدنی
نے مدنی مشورہ لیا جس میں سابقہ دینی کام کی کارکردگی جائزہ لیا اور مزید اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی
بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ چکوال میں 7دن کا رہائشی اشاروں کی زبان کا کورس کروایا جا رہا ہے
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت نارمل افراد کو اشاروں کی زبان سکھانے کے لئے
7دن کا رہائشی کورس کروایا جا رہا ہے اس کورس میں آپ سیکھ سکے گے اشاروں کی زبان میں
گفتگو کا طریقہ، نعت، بیان، ذکر، دعا، صلوۃوسلام ،انفرادی کوشش کا طریقہ اور دیگر بہت سے اشارے ، داخلے کے خواہشمند
اسلامی بھائی اس نمبر پر رابطہ کریں: 03172673125
کورس
کا آغاز:
11نومبر 2023ء کوصبح 9:30 سے ہو گا۔
بمقام:فیضان مدینہ چکوال
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اسپیشل
پرسنزڈیپارٹمنٹ کے تحت فیضان مدینہ حیدرآبادمیں اجتماع غوثیہ کا اہتمام کیاگیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نے ”غوث پاک رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت مبارکہ“ کے موضوع پر بیان کیا۔
دورانِ
بیان رکن شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو نیک اعمال کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دی۔
حاجی فاروق
جیلانی عطاری کے بیان کی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی۔ رکن شوریٰ
نے آخر میں دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:محمد
عمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دارالعلوم
صبغت الھدیٰ کے علمائے کرام کی فیضانِ مدینہ حیدرآباد تشریف آوری
دارالعلوم
صبغت الھدیٰ کے علمائے کرام کے وفد نے حیدرآباد
میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ فرمایا۔ اس وفد میں
مفتی محمد ایاز سکندری صاحب ،مولانا شاہد سکندری صاحب، مولانا حبیب اللہ سکندری
صاحب ،مولانا ظفر اللہ سکندری صاحب موجود
تھے۔
علمائے
کرام کو وہاں موجودذمہ داران نے مسجد فیضانِ
مدینہ، دارالافتاء اہلسنت، جامعۃُالمدینہ بوائز، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز،ریجن سندھ آفس کا وزٹ کروایاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ
کی خدمات کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دنیا
بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات عام
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 6نومبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا ۔
نگران
ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے بہاولپور سٹی کے
ذمہ دار و معلمین کا مدنی مشورہ لیا جس میں
سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر
حافظ عبدالرؤف عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو مدرسے کے پوائنٹ بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز 12 دینی کاموں میں سے بالخصوص مساجد میں مدرسۃُالمدینہ
بالغان شروع کرنے کے متعلق اہداف بھی دیئے ۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے زیرِ اہتمام بروز اتوار 5 نومبر 2023 ء کو حیدرآباد
پاکستان میں ایک علمی اور پریکٹیکل سیشن رکھا گیا جس کا وقت 11am
سے 12:30pm
تھا ۔
اس میں
طلبۂ کرام کو نمازوں کا وقت نکالنے کے سلسلے میں مختلف چیزوں کا پریکٹیکل کروایا
گیا جیسے دائرہ ہندیہ
(جو کہ کسی وجہ سے درست نہ ہو سکا تو اس کے متبادل خط شمال و جنوب نکالنا اور اس
کے ذریعے سمت قبلہ نکالنا)سورج کو دیکھ کر وقت معلوم کرنا، مساجد اور پلاٹ وغیرہ میں سمت قبلے کا تعین کرنے
کا طریقہ ،تعمیر شدہ مسجد میں قبلہ درست کرنے کا طریقہ ،کمپاس استعمال کرنے کا طریقہ
،سمت قبلہ ، سمتِ مدینہ اور سمت ِبغداد، سورج کے ذریعے قبلے کا تعین ،ایپلیکیشن اور Google Map
کے ذریعے قبلے کا تعین ۔
اس
سیشن میں 25 طلبۂ کرام نے شرکت کی جس میں لیول 4 اور 2 کے طلبہ اور کچھ اس کے
علاوہ بھی شامل تھے طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا ۔
٭اس
موقع پر لیول 4 کے ایک طالبعلم (جو سیشن میں شرکت کرنے
کے لئے دوسرے شہر سے آئے تھے ) کا کہنا تھا کہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا
، بہت سے قواعد کی دہرائی ہوئی جس کے ذریعے قواعد میں مزید مضبوطی آئی اور بہت
سے concepts
کلیر ہوئے ۔
٭مزید
ایک سادسہ درجے کے طالبعلم کا کہنا تھا کہ علم توقیت نہ پڑھے ہونے کی وجہ سے بہت
سے سوالات ذہن میں تھے لیکن اس کورس میں ان تمام کے جواب مل گئے،ساتھ بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔ اللہ تعالی ہمیں اپنی معرفت عطا فرمائے اور ہماری
کوشش کو قبول فرمائے ۔(رپورٹ: عبد العزیز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ساؤتھ
کوریا اور سری لنکا کے اسلامی بھائیوں
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اوورسیز اسلامی بھائیوں کا اجتماع ہوا جس میں 52 ممالک کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
فیضانِ
مدینہ تربیتی اجتماع میں آئے ہوئے ساؤتھ کوریا اور سری لنکا کے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے انہیں ان
کے ممالک میں دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے اور اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سندھ
پریژن اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت سندھ
پریژن اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں آئے ہوئے جیل عملے کے افراد نے شرکت کی ۔
سندھ
پریژن حیدرآباد میں رکن شوریٰ حاجی محمدایاز
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں شرکا
کو اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا ۔ آخر
میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور رکن شوریٰ نے دعا
بھی کروائی ۔
٭بعد
میں رکنِ شوریٰ نے ٹریننگ سیشن کے پرنسپل اسلم ملک سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر ٹریننگ سیشن کے پرنسپل
نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہااور نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن نگران سمیت سٹی شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکنِ و نگرانِ کراچی سٹی حاجی فضیل عطاری نے مدنی مشورہ لیاجس میں اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات فراہم کئے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو 14 صفحات
کا رسالہ ”فیضان
جمادی الاولیٰ و جمادی الاخریٰ“ پڑھنے /سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”فیضان جمادی الاولیٰ و جمادی الاخریٰ“ پڑھ
یا سُن لے اُسے اسلامی مہینوں کا ادب نصیب فرمااور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب
مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
6 نومبر 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ پراپرٹی ڈیلر اینڈ بلڈرز کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس
میں اسلامی بھائیوں نے ختمِ قادریہ بھی کیا۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور
نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔