دعوت
اسلامی کے ہربل ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ
اہتمام جامعۃ المدینہ بوائز کمالیہ میں
مقامی ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حکیم رانا نعیم عطاری نے شعبہ کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز فری
طبی کیمپ اور اطبا کے اجتماع کے حوالے سے
اہداف بھی دیئے ۔(رپورٹ:ہربل ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ لاڑکانہ میں نائب صدر نیشنل
کونسل فار طب حکیم سراج چانڈیو کے بھتیجے ابراہیم چانڈیو کے ایصال ثواب کے لئے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاڑکانہ
کے 30 اطبا نے شرکت کی۔
اجتماع میں ہیڈ آف ہربل ڈیپارٹمنٹ حکیم
محمد حسان عطاری نے” فکر ِآخرت“ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے
تحت 9نومبر2023 ء بروز جمعرات امام صاحبان اور شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہو ا جس میں رکنِ شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی
نے19-20-21نومبر2023ءاتوارتا منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن
کے ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کی تیاری اور اس میں سوفیصد شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
مزید رکن شوری نے تمام ذمہ داران اور دعوت اسلامی سے وابستہ امام
صاحبان کو انفرادی کوشش فرماکر نیکی کے کام میں شامل
ہوتے ہوئے اپنے شہر،علاقے تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے تمام امام صاحبان تک جاکر ملاقات کرکے انہیں خصوصی دعوت نامے پیش
کرکے اجتماع کی دعوت دینے اور ان کی شرکت
کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔
اس
سنتوں بھرے اجتماع کی خصوصیات بیان کرتے
ہوئے رکن شوری نے بتایا کہ !اجتماع میں ان شاء اللہ الکریم شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم
العالیہ روزانہ مدنی مذاکرے کے ذریعے جبکہ نگرانِ
شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری، مفتیان کرام اور اراکین شوری ٰسمیت دیگر مبلغین دعوت
اسلامی سنتوں بھرے بیانات کے ذریعے منصبِ امامت،احکام مسجد،وقف ،چندہ اور دیگر اہم
عنوانات پر تربیت فرمائیں گے۔
ملک
بھر سے شامل شرکائے مدنی مشورہ نے اس اجتماع پاک میں شرکت کی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا اور کئی ذمہ داران نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس اجتماع پاک میں
شرکت کے لئے ایڈوانس ٹکٹ کی بکنگ کروالی ہے۔(رپورٹ :مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی دعوت پر ایس
پی انویسٹی
گیشن کوئٹہ
محمود نوتیزئی نے مدنی مرکز فیضان مدینہ سبی کا دورہ کیا ۔
اس
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ایس پی محمود احمد کو فیضان مدینہ آنے پر ویلکم کیا اور ان کو کو فیضان مدینہ میں موجود جامعۃ المدینہ بوائز اوروہاں قائم دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خدمات ِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔
اس موقع
پر وزٹ کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سپرینڈنٹ میر مالک داد ابڑو،رسول بخش
کلہواڑ ،اللہ ڈنہ رند چشتی اور جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظم و مدرسین بھی موجود تھے۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء پولیس کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔(رپورٹ:
محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
مؤرخہ
7نومبر2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کی جانب سے حاجی یعقوب عطاری ، نور بابا عطاری اور لانڈھی
ٹاؤن ذمہ دار ارشد عطاری نے سی ای او
کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک راجہ ایلیاء اسد سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات کنٹونمنٹ بورڈ میں اجتماع میلاد وگیارہویں شریف کے اجتماعات میں تعاون کرنے
پر شکریہ ادا کیا اور ان کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی۔
٭دوسری
جانب ایڈمن آفیسر رضوان اسلم، لیگل برانچ انچارج نعیم احمد، وائس چیئرمین کنٹونمنٹ
بورڈ شوکت اور وارڈ کونسلر عدنان اسلم۔ ایم پی اے کورنگی غلام جیلانی ،ایم پی اے
لانڈھی سید ہاشم رضا سے ملاقاتیں کیں اور گیارہویں شریف کے اجتماعات میں تعاون پر
ان کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:
غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مؤرخہ
8نومبر 2023ء کو دعوت اسلامی شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت کورنگی ٹاؤن کلک کے سائیڈ
آفس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے چیئرمین
کورنگی ٹاؤن نعیم، شیخ ٹرانزیکشن آفیسر عبد العزیز اور انفارمیشن سیکرٹری پیپلز
پارٹی جانی میمن فوکل پرسن، اسد مجاہد اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔
دوران ملاقات اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ
کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : غلام محبوب عطاری
ڈسٹرکٹ کورنگی،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 نومبر 2023ء
کو ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داران نے علی احمد صدیقی
ڈپٹی کمشنر ویسٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہانگیر
شاہ اور ٹاؤن چیئرمین جمیل ضیاء سے ملاقات کی۔
دوران
ملاقات اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوت اسلامی کاتعارف کروایا اور
انہیں فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے جمعرات کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر
انہوں نے ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد
اویس رضا عطاری ، ڈسٹرکٹ ویسٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ٹنڈو
محمد خان ڈسٹرکٹ میں ڈی ایس پی سٹی محمد
خان زوار سمیت دیگر سے ملاقاتیں
8
نومبر2023ء بروز
بدھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ٹنڈو محمد خان ڈسٹرکٹ میں ذمہ داران نے ڈی ایس پی سٹی محمد خان زوار ، اے ڈی سی ون اعجاز علی جتوئی اور ایس ایچ او بی سیکشن حامد علی سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت
اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور انہیں ڈیجیٹل موبائل ایپلیکیشن” صراط
الجنان“
کا تعارف پیش کیا۔ساتھ ہی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی
دعوت بھی پیش کی جس پر انہوں نے بھلے خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات،ڈویژن حیدرآباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پی آئی بی کالونی کراچی میں خواتین کے درمیان
نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ
29 اکتوبر 2023ء کو خواتین کے درمیان نیکی کی
دعوت عام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دینے کے لئے
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن ذمہ داران کے ہمراہ پی آئی بی کالونی کراچی میں
ہونے والے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔
لوگوں کے دلوں
کو علمِ دین کے فیضان سے روشن کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2023ء کو سڈنی ڈویژن اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا منعقد ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں
کے فیڈ بیک، ٹیلی تھون کے اہداف اور فنڈ
ریزنگ ایونٹ ارینج کرنے سمیت دیگر موضوعات پر کلام کیا ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ فیضانِ اسلام پر
تقرری کرنے نیز ٹیلی تھون اور ماہانہ
ڈونیشن جمع کروانے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
علاوہ ازیں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے لیورپول
کاؤنسل کے اجتماع کی ٹائمنگ تبدیل کرنے اور مدینہ مسجد کے قریب اسلامی بہنوں کے درمیان مدرسۃ المدینہ بالغات شروع
کروانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کی خواتین
میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں ذمہ دار اسلامی بہن نے
فیڈ بیک، ٹیلی تھون کے اہداف اور فنڈ ریزنگ ایونٹ جمع کروانے کے حوالے سے کلام کیا
نیز شعبہ فیضانِ اسلام پر اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی۔
دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت20 اکتوبر 2023ء کو
ایڈیلیڈ نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگران اسلامی بہن نے نئی
اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے، فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول رجسٹریشن کروانے کے
حوالے سے کلام کیا۔
نگران اسلامی بہن نے ایڈیلیڈ میں انگلش
اجتماعات اور فیضانِ شریعت کورس شروع کرنے
کا ذہن دیانیز محفلِ نعت کے مدنی پھولوں کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔