پرتھ شہر کی خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کا
فالو اپ لینے کے لئے مدنی مشورہ
آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی خواتین میں ہونے والے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 19 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں نگران اسلامی بہنوں کی شرکت
رہی۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہن نے پرتھ کی
خواتین میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے، شارٹ کورسز کی ذمہ داران کا تقرر
کرنے اور اصلاحِ اعمال کا سیشن منعقد کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے ذمہ
دار نے سیکھنے سکھانے کے حلقے آن لائن میلبرن کے ساتھ جوائن کرنے اور ٹیلی تھون کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا۔
17 اکتوبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اوبرن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگرانِ اوبرن اور مقامی زبان کی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
نیوزی لینڈ میں خواتین کے درمیان دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس نیوزی لینڈ نگران اور
شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے
دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں درپیش مسائل پر تبادلۂ کیا گیا اور
ان کے حل کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے مزید گفتگو کرتے ہوئے
شارٹ کورسز اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے اجتماعات کا جائزہ لیا نیز اجتماعات کے
شیڈول پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
13 اکتوبر 2023ء کو اوبرن کاؤنسل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں دینی کاموں کے فیڈ بیک، ٹیلی تھون کے اہداف اور فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنے سمیت دیگر موضوعات
پر کلام کیا گیا۔
اس دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے گفتگو کرتے
ہوئے شعبہ فیضانِ اسلام پر تقرری کرنے نیز ٹیلی تھون اور ماہانہ ڈونیشن جمع کروانے کے متعلق اسلامی
بہنوں کی تربیت کی۔
علاوہ ازیں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے لیورپول
کاؤنسل کے اجتماع کی ٹائمنگ تبدیل کرنے حوالے سے مشاورت کی جس پر وہاں موجود
اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
میلبرن کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ، دینی
کاموں پر کلام کیا گیا
میلبرن میں خواتین کے درمیان ہونے والے دینی
کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 17 اکتوبر 2023ء کو نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا ۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے نئی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ
داریاں دینے اور دینی کاموں کے سلسلے میں
ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا فیڈبیک کرنے، مدنیہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ
داریاں دینے اور تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ٹیلی تھون کی ترغیب دلانے کا
ذہن دیا جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2023ء کو بلیک
ٹاؤن کاؤنسل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دینی کاموں
کے فیڈ بیک، ٹیلی تھون کے اہداف فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنے سمیت دیگر موضوعات پر
کلام کیا گیا۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ
فیضانِ اسلام پر تقرری کرنے نیز ٹیلی تھون اور ماہانہ ڈونیشن جمع کروانے کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بلیک ٹاؤن کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے اور 8 دینی کاموں میں مزید بہتری
لانے کی ترغیب دلائی۔
طبیہ کالج مورو کے پرنسپل مہران کا اپنے بیٹے کے
ہمراہ فیضانِ مدینہ مورو کا وزٹ
طبیہ کالج مورو کے پرنسپل مہران نے اپنے بیٹے کے
ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مورو کا وزٹ کیا جہاں نگرانِ شعبہ
حکیم محمد حسان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے پرنسپل اور اُن کے
بیٹے سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیمینار
منعقد کروانے اور طیبہ کالج مورو میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانے پر
مشاورت کی جس پر پرنسپل نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ ذمہ
دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سندھ کے شہر نواب شاہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
مقامی اطبائے کرام سمیت دیگر شعبہ رابطہ
برائے حکیم کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
حلقے کی ابتدا میں اللہ عزوجل کا پاک کلام پڑھا گیا اور نعت خواں اسلامی
بھائی نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے
دلوں کو منور کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ شعبہ رابطہ برائے
حکیم محمد حسان عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اطبائے کرام کی
ذہن سازی کی اور انہیں فری طبی کیمپ کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ
شعبہ نے وہاں موجود تمام اطبائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف
کروایا۔(رپورٹ: مولانا محمد محسن عطاری مدنی
ہربل ڈیپارٹمنٹ سندھ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
لاڑکانہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
حکما کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
صوبہ سندھ لاڑکانہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا
جس میں سندھ کے حکما سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے
حکیم محمد حسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود حکما کو دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: مولانا محمد محسن عطاری مدنی ہربل ڈیپارٹمنٹ
سندھ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جوہر ٹاؤن لاہور میں ہفتہ وار اجتماع، رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا
جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ
داران، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیاجبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بیان کے دوران رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔بعدِ اجتماع تمام اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے
ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں مدرسۃ المدینہ
بالغان کے قاری صاحبان کا مدنی مشورہ
زندگی کے بے
شمار شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 8 نومبر 2023ء بروز
بدھ آفندی ٹاؤن حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
قاری صاحبان سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے 12 دینی کاموں کا
جائزہ لیتے ہوئے قاری صاحبان کو 17، 18 اور 19 نومبر 2023ء کو 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز فیصل آباد کے تحت مفتشین اور معاونین کا ماہانہ
مدنی مشورہ
دنیا بھر میں قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے
والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت فیصل آباد میں مفتشین اور معاونین کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
ابتداءً فیصل آباد ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار محمد عباد رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعلیمی و تفتیشی معاملات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن
سازی کی۔
اس کے علاوہ فیصل آباد ڈویژن کے ٹرینر ابرار القمر عطاری نے شعبے کی حساسیت اور اندازِ گفتگو کے بارے میں کلام کیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو احسن انداز میں شعبے کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے مطابق اسٹاف کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کی اہمیت سمجھائی جائے ۔(رپورٹ: مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)