والدین کی فرمانبرداری از بنت محمد
آصف، جامعۃ المدینہ تلواڑہ مغلاں سیالکوٹ
باپ ایک بہترین محافظ ہے جو ساری زندگی خاندان کی
نگرانی کرتا ہے۔ باپ ایک ذمہ دار ڈرائیور ہے جو گھر کی گاڑی کو اپنے خون پسینے سے
چلاتا ہے۔ ماں کی دعا کا شوق رکھ کر باپ کی بددعا سے بھی ڈرے۔ اگر ماں جنت ہے تو باپ
جنت کا دروازہ ہے۔ باپ سے بہتر کوئی نہیں۔ باپ سے بہتر کوئی درد مند نہیں باپ سے
بہتر کوئی ہمدرد نہیں باپ سے بہتر کوئی استاد نہیں باپ ایک سورج کے مانند ہے گرم
ضرور ہوتا ہے اگر نہ ہو تو اندھیرا ہوتا ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے
کہ پیارے آقا جان ﷺ فرمایا: اللہ کریم کی خوشنودی باپ کی خوشنودی میں ہے پروردگار
کی ناراضگی باپ کی ناراضگی میں ہے۔ (ترمذی، 3/360، حدیث: 1907)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ پیارے
آقا جان ﷺ نے فرمایا: اس کی ناک غبار آلود ہو اس کی ناک خاک آلود ہو اس کی ناک خاک
آلود ہو یعنی (ذلیل و رسوا ہو) کسی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون ہے؟ حضور ﷺ نے
فرمایا: جس نے ماں باپ دونوں کو یا ایک کو بڑھاپے کے وقت پایا پھر ان کی خدمت کر
کے جنت میں داخل نہ ہوا۔ (مسلم، ص 1060، حدیث: 6510)
قرآن کریم
میں اللہ پاک نے اپنی اطاعت کے ساتھ ساتھ والدین کی اطاعت و فرمانبرداری کا بھی
حکم ارشاد فرمایا ہے۔
آخر میں الله کریم سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے والدین
کا ادب کرنے والا بنا اور ہمارے والدین کو ایمان و عافیت والی لمبی طویل زندگی عطا
فرما۔ آمین