گزشتہ روز عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری لاہور شیڈول پر موجود تھے۔

اسی سلسلے میں لاہور کے علاقے بند روڈ مسجد میں 15 اکتوبر 2023ء کو ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بالخصوص رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی شریک ہوئے۔

شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری پچھلے دنوں  لاہور شیڈول پر موجود تھے۔

اسی دوران 15 اکتوبر 2023ء کو لاہور کے علاقے سلام پورہ میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بالخصوص رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی شریک ہوئے۔

شرکائے حلقہ کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ سلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

21 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ کراچی کے علاقے دھوراجی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نماز کی اہمیت سے متعلق بیان کرتے ہوئے نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں بتائیں اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعا و صلوٰۃ و سلام کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 21 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وقت کی اہمیت اور ٹائم مینجمنٹ کے طریقۂ کار پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں احساسِ ذمہ داری کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اکتوبر 2023ء کو فیضانِ صحابیات کے کانفرنس روم میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور مجلس انٹرنیشنل افیئر کی اراکین شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس میٹنگ میں تمام ممالک کی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی نوعیت سامنے رکھتے ہوئے اُن کے درمیان ہونے والے دینی کا موں کا اسٹرکچر سمجھایا اور شعبہ جات منتخب کئے کہ کس ملک میں کون سے شعبے کی حاجت ہے۔

بعدازاں میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں نے طے شدہ نکات پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آسٹریلیا میں خواتین کے درمیان ہونے والےدینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 20 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ ایڈیلیڈ (آسٹریلیا کا شہر)اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئی اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے نیز فیضانِ ایک اینڈ اسلامک اسکول رجسٹریشن کے حوالے سے مشاورت کی۔

بعدازاں ایڈیلیڈ شہر میں انگلش اجتماعات و فیضانِ شریعت کورس شروع کروانے، محفلِ نعت کے مدنی پھولوں اور سیکھنے سکھانے کے حلقے میں آن لائن شرکت کرنے کے حوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی۔

آسٹریلیا (Australia)کے دارالحکومت پرتھ(Perth) میں دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 19 اکتوبر 2023ء کو نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

دورانِ مدنی مشورہ پرتھ میں اسلامی بہنوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے اور شارٹ کورسز ذمہ داران کی تقرری کرنے پر مشاورت کی گئی ۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے خواتین کے لئے اصلاحِ اعمال کا سیشن کروانے، میلبرن سے آن لائن سیکھنے سکھانے کےحلقے منعقد کروانے اور ٹیلی تھون کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دعوت اسلامی کے  شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تحت 29 اکتوبر 2023ء کو پشاور کیمپس میں رزلٹ ڈے منایا گیا جس میں فسٹ ٹرم میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو اعزازی طورپرانعامات دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان اسلامک اسکول سسٹم دعوت اسلامی کے  زیرِ اہتمام 29 اکتوبر 2023ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کیمپس میں رزلٹ ڈے منایا گیا جس میں فسٹ ٹرم میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہونے والے اسٹوڈنٹس کو اعزازی طور پر انعامات دیئے گئے ۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے تحت ساہیوال میں ثاقب عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ذمہ داران اور مقامی افراد نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کےبارے میں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان کو ٹیلی تھون کے لئے عطیات پیش کئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت نگران پاکستان مشاورت نے ساہیوال کے جدول کے دواران گلشن نور ساہیوال میں خاور عطاری کے گھر پر مدنی حلقے میں شرکت کی ۔وہاں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔

نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ہدف دیا ۔

اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے چندہ جمع کروانے کے لئے رقم جمع کروائی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کےبارے میں ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز فیضان مدینہ  عارف والا میں ذمہ داران و شخصیات کے درمیان میٹ اپ منعقد ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ہدف دیا ۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات نگران پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کئے پھر نگران پاکستان نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)