عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عارف والا میں حاجی سلیم کے گھر پر مدنی حلقے کاسلسلہ ہوا جس میں ذمہ داران و شخصیات نے شرکت کی ۔

اس مدنی حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے بھی شرکت کی اور نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ہدف دیا ۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات نگران پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کئے پھر نگران پاکستان نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دینی کاموں کے سلسلے میں نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوری ٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکپتن کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایک اسلامی بھائی کے گھر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ذمہ داران اور دیگر مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کےبارے میں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان کو ٹیلی تھون کے لئے عطیات پیش کئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 اکتوبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت امریکہ کے شہر  اوبرن کی مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران اور مقامی زبان کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے اوبرن میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور انگلش میں والے اجتماعات و شارٹ کورسز نیز ون ڈے سیشنز کروانے کے بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


نیوزی لینڈ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے سلسلے میں 13 اکتوبر 2023ء  کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نیوزی لینڈ کی خواتین میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتایا نیز شارٹ کورسز اور سنتوں بھرے اجتماعات سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔


میلبرن  میں دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 17 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے میلبرن میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل اور نئی اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دینے کے حوالے سے کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے کا فیڈبیک، مدنیہ اسلامی بہنوں کو ذمہ داری دینے اور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ٹیلی تھون کے متعلق مشاورت کی۔

بلیک ٹاؤن کاؤنسل میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 12 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں٭فیڈ بیک میسج کرنا٭ٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنا٭فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنا٭شعبہ فیضانِ اسلام للبنات پر تقرری کرنا٭ٹیلی تھون اور ماہانہ ڈونیشن کی رقم جمع کروانا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر عاشقانِ رسول کے گھروں میں ہونے والی محفلِ میلاد کے حوالے سے مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے تنظیمی طریقۂ کار اور مدنی پھولوں کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے 8 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اوبرن کاؤنسل میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 13 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں٭فیڈ بیک میسج کرنا٭ٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنا٭فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنا٭شعبہ فیضانِ اسلام للبنات پر تقرری کرنا٭ٹیلی تھون اور ماہانہ ڈونیشن کی رقم جمع کروانا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے لیور پول کاؤنسل میں ہونے والے اجتماع کی ٹائمنگ کےبارے میں چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

9 اکتوبر 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لیور پول کونسل کی نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ربیع الاول میں ہونے والے میلاد اجتماعات کے متعلق کلام کیا اور اس میں مزید بہتری کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


17 اکتوبر 2023ء  کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی صوبہ، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان سطح کی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ذمہ دار اسلامی بہن بھی شامل ہوئیں۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ماہانہ کارکردگی و کار کردگی شیڈول وقت پر جمع کرانے کی ترغیب پر مشاورت کی نیزتقرری و سفرِ شیڈول پر کلام کیا گیا جبکہ اپنی ذمہ داری اور اہم دینی کاموں میں غور و فکر کرنے کے متعلق مدنی پھول پیش کئے گئے۔

بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی کی ترغیب پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات کے تحت ہونے والے دینی کام پاکستان سمیت دنیا بھر کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہے ہیں جن میں سے بعض یہ ہیں:

عرب شریف٭کویت٭عمان٭بحرین٭قطر ٭اردن٭آسٹریلیا٭ساؤتھ کوریا٭ہانگ کانگ ٭انڈونیشیا٭سری لنکا٭بنگلہ دیش٭ترکی٭ساؤتھ افریقہ٭کینیا٭تنزانیہ٭یوگنڈا٭ماریشس٭موزمبیق٭ملاوی٭یوکے٭اٹلی ٭اسپین ٭فرانس ٭ناروے٭بیلجیئم٭ڈنمارک ٭ہالینڈ٭سوئیڈن٭آسٹریا٭یوبہ سٹی٭نیویارک٭کینیڈا ٭سرینم ٭نیپال۔

تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں ستمبر 2023ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق 776 ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کی دعوت دی ۔

ان علاقائی دوروں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 76 کُتُب اور 2 ہزار 391 رسائل شامل تھے۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت ستمبر 2023ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے کم و بیش 95 محارم اسلامی بھائیوں نے03 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا ۔

20اکتوبر2023ء بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں صدر ٹاؤن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صدر ٹاؤن، ٹاؤن سطح کی شعبہ ذمہ داران ، یوسی ، وارڈ و ذیلی نگران اور دیگر شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایثار“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا دورانِ مدنی مشورہ کہنا تھا کہ اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو فعال بنایا جائے نیز دینی کاموں کی کمزوریوں کو دور کرنے کے متعلق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکا کو مدنی پھول اور ٹیلی تھون کے سلسلے میں جمع ہونے والے ڈونیشن کا فالو اپ لیا ۔


19اکتوبر   2023 بروز جمعرات پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دینِ اسلام کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایثار“ کے موضوع پر بیان کیا نیز اجارہ اوقات کا خیال کیسے رکھا جائے اور وقف کی اشیا کا کیسے استعمال کیا جائے ؟اس پر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔