فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز اور پاکستان مشاورت کی
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعے لوگوں تک علمِ دین
کا فیضان پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی دعوتِ اسلامی کے تحت 18اکتوبر 2023ء بروز بدھ فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز اور پاکستان
مشاورت کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ
گرلز ذمہ داران اور پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایثار“
کے موضوع پر بیان کیا اور شعبے کی جنوری
تا ستمبر 2023ء کی مختلف کارکردگیوں کا
جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن کا کہنا تھا کہ ماتحت اسلامی بہنوں کو
فعال بنانا ہے، سفر شیڈول بنانے کی کمزوریوں کو دور کرنا ہے مزید گفتگو کرتے ہوئے
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ٹیلی
تھون کے سلسلے میں جمع ہونے والے ڈونیشن کا فالو اپ لیا۔
آخر
میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے
کے سالانہ اہداف اور ٹیلی تھون کا ہدف
پورا کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
پاکستان کے شہر اسلام آباد زون 2 میں دعوتِ
اسلامی کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے والی تمام تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا 17 اکتوبر 2023ء بروز منگل مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایثار“
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت ورہنمائی کی اور
انہیں اپنے اندر ایثار کا جذبہ رکھتے ہوئے احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن
دیا۔
17 اکتوبر
2023ء بروز منگل جامعۃ المدینہ گرلز ترنول اسلام آباد کے اسٹاف کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں ناظمات و معلمات سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
17 اکتوبر 2023ء بروز منگل جامعۃ المدینہ گرلز ترنول اسلام آبادمیں طالبات کےلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ
سیشن نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”8 دینی کاموں کی اہمیت اور ٹیلی تھون کی ترغیب“ کے موضوع پر بیان کیا اور ٹیلی تھون کے متعلق شرکا کی ذہن
سازی کی۔
آخر میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے سیشن میں شریک طالبات کو
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔
فیضانِ صحابیات کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت
اور مجلس انٹرنیشنل افیئر کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے عالمی
مجلسِ مشاورت اور مجلس انٹرنیشنل افیئر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ 25
ستمبر 2023ء کو کراچی کے فیضانِ صحابیات میں منعقد ہوا ۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو
اپ لیا جس میں شعبہ شارٹ کورسز میں ڈیلی کلاس، صراط الجنان، فقہ کورس اور سیکھنے
سکھانے کے حلقے کی نمایاں کارکردگی رہی۔
ستمبر 2023ءبیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے تقسیمِ رسائل کی کارکردگی
اسلام و سنتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم
کی ترویج و اشاعت کے لئے قراٰن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
لوگوں کے درمیان کُتُب و رسائل تقسیم کئےجاتے ہیں۔
معلومات کے مطابق شعبہ مکتبۃ المدینہ اور شعبہ تقسیم ِ
رسائل کے تحت بیرونِ ممالک میں تقسیمِ
رسائل کئے گئے تاکہ لوگ اس کے ذریعے علمِ دین حاصل کریں اور اسلام کی تعلیمات
پھیلتی رہیں۔
اسی مقصد کے تحت ستمبر 2023ء میں بیرونِ ملک کی
خاص و عام اسلامی بہنوں کے درمیان جو تقسیمِ رسائل ہوئے اُن کی کارکردگی درج ذیل
ہے٭ٹوٹل کُتُب تقسیم:1 ہزار 730 ٭ٹوٹل رسائل تقسیم11 ہزار 965۔
اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے والے مختلف شعبہ
جات کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 14اکتوبر 2023ء کو آن لائن
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، ڈونیشن
بکس للبنات،روحانی علاج للبنات،فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز ، شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات،شعبہ فیضانِ مرشد للبنات، شعبہ اصلاح اعمال للبنات اور شعبہ نیو سوسائٹیز گرلز(ملک و صوبہ سطح ) کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ٹیلی تھون 2023ء کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا
نیز شخصیات اجتماع کے متعلق کلام کیا۔
شعبہ تعلیم للبنات، شعبہ شارٹ کورسز اور شعبہ فیضانِ
صحابیات کی آن لائن میٹنگ
13اکتوبر
2023ء کو تبلیغِ دین کرتے ہوئے لوگوں کو اسلام کے دامن سے وابستہ کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ
ہوئی جس میں شعبہ تعلیم للبنات، شعبہ شارٹ کورسز اور شعبہ فیضانِ صحابیات(ملک و صوبائی سطح) کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے میٹنگ کے دوران ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےاسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے شخصیات اجتماع کا فالو اپ لیا ۔
لوگوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ کریم کی تعلیم
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13اکتوبر 2023ء بروز جمعہ آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں
ملک و صوبائی سطح کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات،گلی گلی مدرسۃ المدینہ اورقرآن ٹیچر
ٹریننگ کورسزکی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی
تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےاسلامی بہنوں کے
لئے ہونے والے شخصیات اجتماع کا فالو اپ لیا
۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ٹیلی تھون کےمتعلق گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو اپنے اہداف جلد از جلد مکمل
کرنے پر مدنی پھولوں سے نوازا ۔
راجہ بازار ٹاؤن، راولپنڈی میں شخصیات اسلامی بہنوں کا اجتماع، ٹیلی تھون
کی ترغیب دلائی گئی
دعوتِ اسلامی کے تحت 13اکتوبر 2023ء بروز جمعہ راجہ بازار ٹاؤن، راولپنڈی میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سرکار
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے متعلق اسلامی بہنوں کو ترغیب
دلائی۔
بعدِ
اجتماع نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور زیادہ سے
زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کے اہدا ف دیئے ۔
مدنی
مرکز فیضان مدینہ پاکپتن میں ذمہ داران و شخصیات کے درمیان سیکھنے
سکھانے کے حلقے کاسلسلہ ہوا جس میں نگران
پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اس مدنی حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے بھی شرکت کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ہدف دیا ۔
بعدازاں
اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات نگران پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کئے پھر نگران پاکستان نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نگران
پاکستان مشاورت و رکنِ شوری ٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکپتن کے جدول کے داران ملکلہ ہنس پاکپتن میں حاجی محمد اشرف کے گھر مدنی حلقے میں شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے
کےبارے میں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا
اور دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو
کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان کو ٹیلی تھون کے لئے عطیات پیش کئے ۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)