حقوق العباد میں سے سب سے مقدم حق والدین کا ہے۔ اور
یہ اتنا اہم حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حق عبادت کے بعد جس حق کا ذکر کیا ہے وہ
والدین کا حق ہے۔ اللہ پاک نے قرآن پاک کے کئی مقامات میں والدین کی اہمیت و مرتبے
کو اجاگر کیا ہے۔ اللہ پاک قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا
قَوْلًا كَرِیْمًا(۲۳) (پ
15، بنی اسرائیل: 23 ) ترجمہ کنز الایمان: تو ان سے ہُوں(اُف تک)نہ کہنا اور انہیں
نہ جھڑکنا اور ان سے تعظیم کی بات کہنا۔
یوں تو والدین کے حقوق بہت زیادہ ہیں کہ اولاد ان
کا کوئی حق بھی ادا نہیں کرسکتی ہے ان میں سے 5 حقوق درج ذیل ہیں:
1:والدین کی قبر پر حاضری والدین
کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ ہر جمعہ کو ان کی زیارت قبر کے لئے جانا، وہاں یٰسٓ
شریف پڑھنا ایسی (یعنی اتنی) آواز سے کہ وہ سنیں اور اس کا ثواب ان کی روح
کوپہنچانا، راہ (یعنی راستے) میں جب کبھی ان کی قبر آئے بے سلام و فاتحہ (یعنی
سلام و ایصال ثواب کئے بغیر) نہ گزرنا۔ (فتاویٰ رضویہ، 24 / 392)
2:زیادہ حسن سلوک کا حقدار ایک
صحابی نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا کہ میں کس سے نیکی کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اپنی
ماں سے پھر اپنی ماں سے پھر اپنی ماں سے پھراپنے باپ سے۔(بخاری، 4/93، حدیث:5971)
3:والدین کی رضامندی نبی
کریم ﷺ نے فرمایا رب کی خوشنودی والد کی خوشنودی میں ہے اور رب کی ناراضگی والد کی
ناراضگی میں ہے ۔ (ترمذی، 3/360، حدیث: 1907)
4:والدین کے حقوق کی ادائیگی انسان
ساری عمر والدین کی خدمت کرتا رہے ان کی اطاعت کرتا رہے ان کے آگے اف تک نہ کہے
اپنی کمر پر اٹھا کر والدین کو حج کروائے پھر بھی والدین کا پورا حق ادا نہیں کر
سکتا ہاں والدین کے حق ادا کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے وہ یہ ہے کہ والدین کو غلام
لونڈی کی صورت میں پائے اور ان کو خرید کر آزاد کردے۔(مسلم، ص 624، حدیث:3799)
5:والدین کے لیے ایصال ثواب اگر
ماں باپ یا ان میں سے کوئی بھی اگر دنیا سے رخصت ہوجائے تو اولاد کو چاہیئے کہ ان
کے لیے خوب خوب ایصال ثواب کرے یہ والدین کے لیے اپنی اولاد کی طرف سے ایک بہترین
تحفہ ہے۔
اللہ پاک ہمیں اپنے والدین کا ادب واحترام کرنے،ان
کی خوب خوب خدمت کرنے اور ان کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
بجاہ النبی الامین ﷺ