8 دسمبر 2022ء کو یوکے سٹی ڈربی (Derby, U.K) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اچھے دوست بنانے اور اچھی صحبت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔

آخر میں رکن شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُالمدینہ کے طلبۂ کرام و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی۔اس موقع پر نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دینی ترقی کرنے کے اعتبار سے مدنی پھول پیش کئے پھر اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت کے ساتھ سحری کی۔

سحری کے بعد اسلامی بھائیوں نے نمازِ فجر کے لئے اہلِ علاقہ کو جگایا ، نماز ِفجر کے بعد تفسیر سننے سنانے کا حلقہ ہوا۔اشراق و چاشت کی نماز پر اجتماع کا اختتام ہو ا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملا قات بھی کی۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران و مختلف اسکولوں و کالجز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور رسالہ نیک اعما ل پُر کرنے کا ذہن دیا۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


18 دسمبر 2022ء کو   فیصل آباد ستیانہ روڈ الرحیم ویلی میں محمد ندیم عطاری کے گھر سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں شخصیات وتاجران سمیت ذمہ داران و مقامی عاشقان ِرسول نے شرکت کی۔

مدنی حلقے کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے ہوا ۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں نیکی کرنے اور نیکی کاحکم دینے نیز تکبر، خود پسندی، ریا کاری اور حسد جیسی باطنی مہلک بیماریوں سے بچنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ نماز کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

آخر میں صلاۃ و سلام پڑھا گیا ، نگرانِ پاکستان نے دعا کروائی اور اسلامی بھائی کے سر پر عمامہ باندھا نیز ملاقات بھی کی ۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


دینی کاموں  کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے نگران اور شعبہ کارکردگی فارم کے نگران و ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید ترقی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کام بھر پور لگن وشوق کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان نے شرکائے مشورہ سے ملاقات بھی کی۔ )کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


گزشتہ روز لودہراں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے قومی اسمبلی کے ممبر، معروف سیاستدان میاں محمد شفیق آرائیں ، معروف صنعتکار و صوبائی ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ (ن)   ڈاکٹر رانا محمد طارق کے بھتیجے، مسلم لیگی رہنما و امیدوار ایم۔ پی۔ اے رانا علی شوال ، سابق چیئرمین ملک محمد اشفاق وہوچہ ، ریجنل ہیڈ عسکری بینک رانا محمد ندیم یونس ودیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں ، دعوت اسلامی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں اقبال ٹاؤن، فیصل آباد کی ایک سوفٹ ویئر اکیڈمی (Techno langs) میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس اور اساتذہ نے شرکت کی۔

کورس کے معلّم محمد عثمان رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کو نماز کے فرائض، واجبات، مستحبات و دیگر اہم مسائل سکھائے، اسکے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں پابندی کیساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دی۔( کانٹینٹ: شعیب احمد)


پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن  خیبر پختونخواہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے ”private education network (PEN)“ کے صدر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز فلاحی شعبہ FGRF کے امدادی کاموں پر بریفنگ دی نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے مکتبۃ ُ المدینہ کی مطبوعہ اور بین ُ الاقوامی سطح پر پسند کئے جانے والی سیرت کی کتاب ”آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کئے۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز پنجاب کے علاقے جام پور میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے جام پور کے بزنس کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز فلاحی شعبہ FGRF کے امدادی کاموں پر بریفنگ دی نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ  کوٹلی ستیاں راولپنڈی کے ایک سرکاری اسکول میں سیشن ہوا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

تحصیل نگران کوٹلی ستیاں قاری وقار احمد عطاری  نے دورانِ سیشن شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں تحصیل جام پور ، ضلع راجن پور میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پنجاب کالج کے پرنسپل کیساتھ ملاقات کی، اس ملاقات میں دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کرایا گیا نیز کالج میں تربیتی سیشن اور ٹیچرز اجتماع کے حوالے سے پلاننگ کی گئی۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گورنمنٹ خالقیہ ہائی اسکول سرگودھا  میں 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری جس میں شرکا کو نماز کے اہم و ضروری مسائل سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

دورانِ کورس شعبہ تعلیم کے صویژن ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے اسکول کے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے شرائط و فرائض بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)