اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز پی آئی بی کالونی کی ذیلی نگران اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں محمود آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ”تحمل مزاجی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طالبات کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے حلقے میں موجود طالبات سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت  پاکستان کی صوبائی، سٹی اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں شرکا کی تعداد کم و بیش 18 تھی۔

اس موقع پر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اعتدال پیدا کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں ڈویژن وائزمدرسۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنے نیز نیو ایڈمیشن کے اہداف دیئے۔

اسی طرح رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مخصوص ایونٹ کے اجتماعات، مدرسۃالمدینہ گرلز کو خود کفیل کرنے اور مینجمنٹ کے نظام میں مزید بہتری لانے پر مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے دنوں فیضانِ صحابیات پی آئی بی کالونی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ رمضانُ المبارک کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، ادارتی شعبہ ذمہ داران، فنانس ڈیپارٹمنٹ (عالمی سطح) اور کراچی سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ای رسید کا نظام مضبوط بنانے کے متعلق کلام کیا نیز ملک و بیرونِ ملک کے ڈونیشن جمع کروانے کا طریقۂ کار اور ماتحتوں کے ساتھ مدنی مشورہ کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں معظم  صاحب(پی اے ٹو ڈائریکٹر روڈ ریسرچ لاہور پنجاب) اور محمد شریف (آفس اسسٹنٹ) سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اقبال ٹاؤن نگران سیّد مقصود عطاری نے ذمہ داران خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری کے ہمراہ دیگر آفسز میں مختلف افسران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو مکتبۃالمدینہ سے شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں (کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران حاجی نورالعین عطاری اور صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری) نے بلوچستان میں کوئٹہ چھاؤنی (Quetta Cantonment) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی کے مختلف افسران اور آرمی کے کنٹریکٹرز سے ملاقات کی۔

دورانِ دورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سی ایم ایچ ہسپتال میں موجود افسران کی عیادت کی اور مریضوں کے لئے دعائے صحت کروائی نیز انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج سے تعویذاتِ عطاریہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یورپ کے ملک پُرتگال، اسپین، جرمنی، اٹلی، نیدر لینڈ اور بیلجیئم کے بعد جانشین امیر اہلسنت مولانا حاج عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی سویڈن (Sweden)میں دینی کاموں میں مصروفیت اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بھی شرکت رہی۔

اسی کے ساتھ ساتھ سویڈن کے شہر مالمو (Malmo) میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول کے گھروں پر تشریف آوری ہوئی جہاں جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں نیکی کی دعوت دی اور مدنی پھول بیان کرتے ہوئے دعاؤں سے بھی نوازا۔ 


14 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت قرآن پاک حفظ مکمل کرنے والے طلبۂ کرام کی گریجویشن کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ بریڈفورڈ (Bradford) یوکے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، سرپرست اور ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت مقامی عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”قرآن پاک کی شان و عظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بعد ازاں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے حفظ مکمل کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ حفاظ کرام اپنا حفظ یاد رکھنے کے لئے روزانہ ایک پارے کی تلاوت کریں۔

آخر میں نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ کے ہاتھوں حفاظ کرام کے سروں پر دستار سجائی گئیں اور تحائف بھی دیئے گئیں۔صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔


گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 کاحنیف الرحمٰن (ڈی ۔ایس۔پی گلگت) اور انجینئر عبدالحنیف خان استور نے وزٹ کیاجس پر ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور ان سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوت اسلامی اور اسکے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی نیز مدنی مرکز میں قائم دیگر شعبہ جات کا بھی وزٹ کروایا ،اسکے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، اسلام آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں کوئٹہ کرد ہاؤس بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عاصم کرد گیلو کی ہمشیرہ اور والدہ کی وفات پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

اس موقع پردعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری، کوئٹہ کنٹونمنٹ ٹاؤن کے نگران حاجی نورالعین عطاری، قاری محمد مشتاق عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بلوچستان کے مختلف قبائل کے سرداران، صوبائی وزرا ا و دیگر مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز میجر تیمور صاحب کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی ، جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا، ذمہ داران نے فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ جات دکھائے نیز عمرہ کی ادائیگی کے حوالے سے عمرہ ادائیگی کا طریقہ ومسائل پر گفتگو کی اور انہیں تحفےمیں احرام و مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ ”رفیق معتمرین “پیش کی ۔( رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں لاہور میں سید مقصود شاہ عطاری (شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زون نگران )نے خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری (شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زون ذمہ داران ) کے ہمراہ چودھری نصیر احمد بھٹہ ( مسلم لیگ (ن)ایڈوائزر وزیرِ اعظم پاکستان سینیئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)،سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان ، صدر PMLN لائرز فورم اور سابق MNAسے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں دعوت اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا نیز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ”آخری نبی صلی اللّہ علیہ وسلم کی پیاری سیرت “ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کی گئی۔(رپورٹ: حافظ احتشام الحق عطاری ، کارکردگی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، علامہ اقبال ٹاؤن، زون ڈسٹرکٹ لاہور/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)