24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں (کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران حاجی نورالعین
عطاری اور صوبائی ذمہ
دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری) نے بلوچستان میں کوئٹہ
چھاؤنی (Quetta Cantonment) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی کے مختلف افسران اور آرمی کے کنٹریکٹرز سے
ملاقات کی۔
دورانِ دورہ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے سی ایم ایچ ہسپتال میں موجود افسران کی عیادت کی اور مریضوں کے
لئے دعائے صحت کروائی نیز انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج سے تعویذاتِ
عطاریہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)