10 دسمبر2022ء بروز ہفتہ شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے نگران ماہرِ علمِ توقیت محمد وسیم عطاری اور رکنِ مجلس عبدالقادر عطاری مدنی نے کراچی میں قائم مدارسِ اہلِ سنت کا دورہ کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلما پاکستان سطح کے نگران اور کراچی کے ذمہ داران بھی ہمراہ تھے۔یہ وفد سب سے پہلے جامعہ نعیمیہ میں مفتی منیب ُالرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور ملاقات کا شرف حاصل کرکے انہیں کتاب نصابِ توقیت تحفے میں پیش کی۔

پھر دار ُالعلوم امجدیہ حاضری دی اور وہاں مفتی ندیم اقبال سعیدی صاحب اور دیگر احباب سے ملاقات کا شرف حاصل کرکے انہیں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب نصاب توقیت تحفے میں پیش کی اور وہاں اکابر علما ئے کرام کے مزارات شریف پر فاتحہ خوانی و عائے مغفرت کی ۔

یہاں سے رخصتی کے بعد فیضانِ مدینہ کے امام صاحب مولانا جنید عطاری مدنی نے بھی وفد کو جوائن کیا اور گلشنِ اقبال میں قائم جامعہ انوارُالقرآن میں حضرت علامہ محمد رضوان احمد نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے بعد انہیں تحفہ میں کتاب پیش کی ۔

وفد کی اگلی منزل ملیر میں موجود دار العلوم مجددیہ نعیمیہ تھا۔ جہاں مفتی نذیر مجددی نعیمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات و تحفے کا سلسلہ ہوا اور پھر شیخ الحدیث مفتی محمد جان مجددی نعیمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی زیارت اور ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ قبلہ مفتی صاحب نے تمام اراکین کو سندھی اجرک عطا فرمائی اور کراچی کی صف اول کی لائبریریوں میں سے اپنی قدیم لائبریری کا وزٹ بھی کروایا۔ حضرت کی شفقتیں اور دعائیں لینے کے بعد وفد نے جامعہ مجددیہ سے متصل مزارات شریف پر بھی حاضری دی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


13دسمبر 2022ء  بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں تفسیر سننے سنانے کے حلقے کا انعقادہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کونیکی کی دعوت دیتے ہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز ماہِ دسمبر ماہِ مدنی قافلہ میں 3دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے12،11،10دسمبر2022ء کو فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد (سندھ) میں تین دن کے روحانی علاج کے’’ لیول ٹو‘‘(Level-2) کورس کا سلسلہ ہوا۔

شعبہ روحانی علاج کورس ذمہ دار سید محمد یاسر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے اور انہیں دَمْ کرنےاور کاٹ والے عمل کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اس کی احتیاطوں سے آگاہ کیانیز شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے۔ ساتھ ساتھ اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے اور غمخواری اُمّت کا ذہن دیا۔

کورس میں صوبہ سندھ سے آنے والے شعبہ روحانی علاج کے اجازت یافتہ بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


خیر خواہی  اُمّت کے جذبہ کے تحت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں13،12،11 دسمبر 2022ء بروز اتوار ، پیر،منگل تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس لیول2 کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی سے آنے والے شعبہ روحانی علاج کے اجازت یافتہ بستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم محمد زاہد عطاری اور راحیل عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دَمْ کرنے، کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں سمجھائیں ۔ مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات سے آگاہ کیااور 12 دینی کام کرنے ، غمخواری اُمّت کا جذبہ رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 10، 11 اور12دسمبر2022ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر فیضانِ مدینہ لیہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈی جی خان ڈویژن سے آنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلم محمد یونس عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دَمْ کرنے ، کاٹ والے عمل کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات سمجھائے۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے اور غمخواری اُمّت کا ذہن بھی دیا ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ انوار الحق عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی نیز ملتان ڈویژن میں مدرسۃالمدینہ گرلز کے نظام کی مزید بہتری اور شعبے کو خود کفیل کرنے پر مشاورت ہوئی۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ کے ہمراہ صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر اہم ذمہ دارا ن بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محسن رضا عطاری پاکستان خود کفالت ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12،11،10دسمبر2022ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر فیضانِ مدینہ ٹیل والا بنگلہ چولستان میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج کورس کے معلم محمد عبد الرؤف عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دَمْ کرنے نیز کاٹ والے عمل کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں بیان کیں۔ مزید شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات فراہم کئے ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ڈائریکٹر جنرل واپڈا (ر) رائے اشفاق احمد کھرل کی واربرٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ڈائریکٹر کو واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی واربرٹن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 دسمبر 2022ء بروز اتوار شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت ماڑی پورکیماڑی ٹاؤن کراچی میں واقع حضرت سیّدنا پیر حاجی غائب شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے مزار شریف میں ماہانہ محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں مزار انتظامیہ اور زائرین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محفل کا آغازتلاوتِ قراٰن اور نعت ِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ شعبے کے ٹاؤن ذمہ دار محمد مبشر عطاری مدنی نے ”مزار شریف پر حاضری کے آداب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی اور صاحبِ مزار کو ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیاجبکہ مزار انتظامیہ سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے  زیرِ اہتمام 11 دسمبر 2022ء کو میرپورخاص ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار نے شعبہ کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات دیئےاور انہیں آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے نیز آخر میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


12 دسمبر 2022  ء سے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو لاہور میں قائم جامع مسجد موتی میں 7دن پر مشتمل جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں تاجر حضرات اور مقامی اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں ۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے ’’نماز کے طبی فوائد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے شرعی احکامات اور وُضو کے سنّت و آداب بتائے نیز نماز کا عملی طریقہ بھی بتایا۔ کو رس کی مزید کلاسز باقی ہیں۔ مقامی عاشقانِ رسول سے اس میں شرکت کی مدنی التجا ہے۔( رپورٹ : محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2022ء بروز پیر ڈسٹرکٹ کورنگی لانڈھی ٹاؤن کراچی میں واقع حضرت سیّدنا اسماعیل شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے مزار شریف میں سیکھنے سکھانے کا ہفتہ وار حلقہ لگایا گیاجس میں مزار انتظامیہ اور زائرین نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف پڑھنے کے بعد ٹاؤن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے ”نماز کی پابندی کی برکت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ٹاؤن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جبکہ مزار انتظامیہ سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)