12 دسمبر 2022ء کودعوت اسلامی کے زیر اہتمام سویڈن (Sweden) کے سٹی مالمو (Malmo) کے مقامی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سویڈن کے مختلف شہروں اسٹاک ہوم (Stockholm) ، گوتھن برگ (Gothenburg) سمیت دیگر مقامات سے مختلف شعبے سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے مدنی قافلے کی صورت میں شرکت کی۔

خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”قیامت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیک اعمال بجا لانے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

سنتوں بھرے اجتماع کے خوش نصیب عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات کی۔