12 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بریڈ فورڈ (Bradford) یوکے میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں یوکےریجن سمیت مختلف سطح کے ذمہ داران، امریکا اور کینیڈا سے آئے ہوئےذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی اور دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

ٹریننگ سیشن میں ذمہ داران کی جانب سے پریزنٹیشن کے ذریعے یوکے کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ سمیت شرکا کو آگاہی دی گئی۔آخر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا۔