عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کراچی سندھ کے علاقے نارتھ ناظم آباد سیکٹر 7 C کی جامع مسجد فریدہ میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں امام عبد الوہاب عطاری صاحب اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس شعبے کے ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کی۔

ذمہ دار نے شرکائے کورس کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)