18 دسمبر 2022ء
کو ہونے والے اجتماع کے سلسلے میں اے آر میموریل طبیہ کالج کادورہ

دعوتِ اسلامی کےشعبہ
رابطہ برائے حکیم کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2022ء کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع
کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اے آر میموریل طبیہ کالج کادورہ کیا۔
اس دوران ذمہ داران نے ایڈمنسٹریٹر
پرنسپل پروفیسر سعد عابد میر اور وائس پرنسپل پروفیسر حکیم محمد شفیق سے ملاقات کی
اور اُن کے ہمراہ اجتماع منعقد ہونے والی جگہ کا وزٹ کیا۔
جنرل
پاک آرمی ملک طارق سلیم اعوان کے چہلم کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع

پچھلے
دنوں میجر جنرل ہاؤس نوشہرہ میں میجر جنرل پاک آرمی ملک طارق سلیم اعوان مرحوم کے
چہلم کے سلسلے میں قرآن خوانی اور ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں کثیر شخصیات(بزنس ٹائیکون طارق سلیم اعوان،ایم این اےملک عمر
اسلم اعوان،ایم پی اے ملک حسن اسلم اعوان،ایکٹنگ ڈی پی او خوشاب ملک ناصر نواز
اعوان،ڈی ایس پی لیگل گجرات ریجن ملک محمد جہانگیر اعوان سمیت کثیر آرمی افسران، اہم سیاسی و سماجی شخصیات ،
پولیس افسران اور میڈیا پرسنز ) نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار خوشاب مولانا عمر
فاروق عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئےشخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے،
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ذہن دیا ۔آخر میں
مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔(
رپورٹ : شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ڈسٹرکٹ خوشاب ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

گزشتہ روز علامہ
اقبال ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زون نگران سید مقصود شاہ عطاری
نے خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری
(ذمہ داران شعبہ رابطہ برائے
شخصیات، دعوتِ اسلامی) کے ہمراہ
معظّم صاحب (پی۔اے۔ٹو ڈائریکٹر روڈ
ریسرچ پنجاب ) ، محمد شریف صاحب (آفس اسسٹنٹ ) اور آفس کے دیگر عملے سے ملاقاتیں کیں، اس ملاقات میں
دعوتِ اسلامی کے دینی امور پر تبادلۂ خیال کیااور فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ
کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ تحفے میں مکتبۃُ
المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں
پیش کیں۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے ایس۔ پی حمزہ صاحب کے
والد مرحوم کے جنازے میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی
اور رسالہ ”مرحوم والدین کے حقوق“ پیش کیا
۔
اس موقع پر ذمہ داران نے جنازے میں آئے ہوئے
مختلف پولیس افسران سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ : حافظ احتشام الحق عطاری ، کارکردگی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات علامہ اقبال ٹاؤن لاہور / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

13 دسمبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوتِ اسلامی ) کراچی سٹی ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے دیگرذمہ داران
کے ہمراہ سندھ اسمبلی کاوزٹ کیا ، جہاں MPA
غلام جیلانی، MPA سید ہاشم
رضا، MPA وحید الظفر ، MPA صداقت حسین ، MPA
عدیل شہزاد ، MPA علی خورشیدی
اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی
دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ : غلام محبوب عطاری ، ڈسٹرکٹ کورنگی /
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گوجرانوالہ میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں فری طبی کیمپ کا انعقاد

13 دسمبر 2022ء
بروز منگل پنجاب پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حکیم رفیق چشتی صاحب، حکیم عظیم عظمی صاحب،
حکیم یاسین مغل صاحب، حکیم داؤد صاحب اور حکیم محسن ضیا صاحب سمیت دیگر اطبائے کرام شریک ہوئے۔
اس موقع پر حکیم صاحبان
نے جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کا فری چیک
اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں نیز وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اطبائے
کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
 - Copy.jpeg)
13 دسمبر 2022ء کو لودہراں میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات (دعوتِ اسلامی ) کے ڈویژنل ذمہ داران نے ڈاکٹر سید ماجد (ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر)سےملاقات کی ،دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی
کی علمی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریف کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لودہراں
وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔
جبکہ ڈاکٹر ماجد نے ذمہ داران کو اسٹیشن کا وزٹ
کروایا اور نئی موٹر بائیک ایمرجنسی سروس کے حوالے سے آگاہی دی ۔
بعد ازاں ذمہ داران نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی
کرپشن راؤ عبد الغفار سے انکے آفس میں ملاقات کی اورانہیں بھی دعوت اسلامی کی دینی
خدمات کےحوالےسے آگاہی دیتےہوئے ،فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت اور مکتبۃُالمدینہ کی
مطبوعات تحفےمیں پیش کیں ۔(رپورٹ :
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، ڈسٹرکٹ لودہراں / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ کی سلاؤ لندن کے جامعۃ
المدینہ برانچ میں تشریف آوری

8
دسمبر 2022ء کو نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری
اپنے دورہ یوکے U.K کے دوران سلاؤ (Slough)
لندن
میں نائٹ شفٹ جامعۃ المدینہ پہنچے جہاں مقامی ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا
اور ملاقات کی۔
نگران
شوریٰ اور رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے طلبہ کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور
مدنی پھول بیان کئے۔ اس موقع پر جامعۃ المدینہ کے کے استاد نے پڑھانے جانے والے
علوم اور دیگر امور سے متعلق آگاہی دی نیز جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے بھی
پڑھانے جانے والے علوم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ
قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں سحری اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش 100 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم
خان عطاری اور نگرانِ تحصیل محمد منہال احمد عطاری نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ رات
اعتکاف کیا جبکہ نمازِ تہجد باجماعت پڑھنے
کے بعد ذکر و اذکار کا سلسلہ رہا۔
علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے علاقے کے اسلامی
بھائیوں کو نماز فجر کے لئے جگایا ۔بعدنمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں ڈسٹرکٹ نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئےعاشقان رسول کو نفل روزے رکھنے اور روزانہ نمازِتہجد پڑھنے کا ذہن دیا۔
جانشین امیر اہلسنت کی اٹلی میلان کے علاقے بوستوآرسیزیو
میں قائم فیضان مدینہ میں تشریف آوری

خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی 6 تا 8 دسمبر 2022ء یورپی ملک اٹلی میں تین دن کے دورے کے دوران
اٹلی (Italy)
کے
شہر میلان (Milan)
کے علاقے بوستوآرسیزیو
(Busto
Arsizio) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچے جہاں
اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
اس
موقع پر جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں
بڑھ چڑھ کر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں
دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔
یورپی ملک اٹلی کے شہر میلان میں سنتوں بھرا اجتماع،
جانشین امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

6دسمبر
2022ء کو یورپی ملک اٹلی (Italy)
کےشہر
میلان
(Milan)
میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری
حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اللہ کی رحمت بہت بڑی ہے“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا سیکھنے
اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
اجتماع
کے اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ جانشین امیر اہلسنت
سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔
نگران شوریٰ کی ساؤتھ افریقہ لوڈیم میں قائم
فیضان مدینہ میں تشریف آوری

دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دورۂ ساؤتھ افریقہ (South
Africa)کے دوران جہاں دینی کاموں میں
مصروفیت رہی۔ وہیں پریٹوریا (Pretoria) کے
علاقے لوڈیم (Laudium) میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف آوری ہوئی۔
نگران
شوریٰ نے فیضان مدینہ سے متصل پلاٹ پر زیر تعمیر جامعۃ المدینہ کا وزٹ بھی کیا اور
وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر زیر تعمیر جامعۃ المدینہ کی
تعمیرات کے حوالے سے نگران شوریٰ کو آگاہی فراہم کی گئی جس پر نگران شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ آخر میں خیرو عافیت کے ساتھ تعمیرات جلد مکمل
ہونے کے لئے دعائیں کی گئیں۔

گزشتہ روز میجر تیمور نے
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری دی جہاں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے میجر تیمور کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف
ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایااور ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی
کاموں کے بارے میں بریف کیا۔
آخر میں میجر تیمور نے
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی جبکہ
رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”پیارے
نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت“ تحفے میں دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)