گزشتہ روز شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ (دعوت، اسلامی ) کے تحت ڈیرہ غازی خان کی ایک مسجد میں سیکھنے سکھانے کے حوالے سے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مارکیٹ کے تاجران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ اوراق مقدسہ محمد شاہ نواز احمد عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کاذہن دیا جبکہ اوراقِ مقدسہ کا ادب کرنا، بے ادبی سے بچانے اور دیگر اہم امور پر بھی روشنی ڈالی۔(رپورٹ: ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)