عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ساؤدرن ریجن نگران، چند ملک نگران، مدرسۃالمدینہ بالغات (عالمی سطح) اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ (عالمی سطح) کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے شعبہ جات کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مقامی اسلامی بہنوں کا اجارہ کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ گفتگو نماز کے مسائل والے ٹیسٹ برائے شافعی اسلامی بہنیں کے بارے میں مشاورت کی نیز زیادہ سے زیادہ مدرسۃالمدینہ بالغات کھلوانے پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔