22 دسمبر کو شمالی دنیا بشمول پاکستان میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور لمبی رات  ہوتی ہے جبکہ اسی تاریخ کو جنوبی دنیا کے لئے سال کا سب سے بڑا دن اور چھوٹی رات ہوتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوقاتُ الصلوٰۃ کے ماہرین نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں 22 دسمبر کوچھوٹا دن اور لمبی رات ہونے کیوجہ بیان کی ہے ۔

رپورٹ یہ ہے کہ ” سورج چھ ماہ شمالی دنیا اور چھ ماہ جنوبی دنیا میں گزارتا ہے۔جب سورج خَطِّ اِستواء (Equator)سے شمال میں آتا ہے تو شمالی دنیا (بشمول پاکستان )کے دن بڑے ہوتے ہیں ۔اب جو مقام خَطِّ اِستواء سے جتنا دور ہوگا اس کا دن بھی اتنا ہی بڑا ہوگا ۔اور ان چھ ماہ میں دوسری طرف جنوبی دنیا میں جو مقام خَطِّ اِستواء سے جتنی دوری پر ہوگا اس کی رات اتنی بڑی ہوگی اور دن اتنا چھوٹا ہوگا۔

اب چھ ماہ کے بعد جب سورج جنوبی دنیا میں جائے گا تو معاملہ الٹا ہوجائے گا یعنی جنوبی دنیا میں جو مقام خَطِّ اِستواء سے جتنا دور ہوگا اس کا دن اتنا بڑا اور رات چھوٹی ہوگی ۔ اور ان چھ ماہ میں دوسری طرف شمالی دنیا میں جو مقام جتنی دوری پر تھا اس کا دن اتنا چھوٹا اور رات بڑی ہوگی۔“