14 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
میلبرن آسٹریلیا میں مدنی
مشورے کا انعقاد، مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت
Wed, 21 Dec , 2022
2 years ago
بیرونِ ملک میں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے میلبرن آسٹریلیا میں
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ میلبرن اسلامی بہن
نے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو
کی اور مدرسۃالمدینہ بالغات کا انگلش درجہ لگانےنیز مکتبۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن مقرر کرنے پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے میلبرن کابینہ میں انگلش اجتماعات و مختلف کورسز کروانے کے حوالے سے
تبادلۂ خیال کیا جبکہ مختلف لینگویج ذمہ دار اسلامی بہن سے بنگلہ اور گجراتی
اسلامی بہنوں کی تربیت کے بارے میں
رہنمائی لی گئی۔