میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکریٹری رضوان بھٹی ، نیو نیوز کے بیورو چیف اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے صحافیوں سے مختلف امو رپر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔بعدازاں ذمہ داران نے صحافیوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔ (رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ سرگودھا میں ڈی پی او سرگودھا محمد طارق عزیز نے نماز جمعہ ادا کیا۔بعد نمازِ جمعہ ڈی پی او صاحب کو ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایااور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد طارق عزیز سے مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔آخر میں ڈی پی او سرگودھا نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا۔( رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا سٹی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری ) 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی سفر یوکے U.K کے دوران8 دسمبر 2022ء کو لیوٹن (Luton) لندن میں قائم جامعۃ المدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کتب کا مطالعہ بڑھانے سمیت مختلف امور پر رہنمائی کی اور اپنے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور آخر میں ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔


14 دسمبر 2022ء بروز بدھ لیاقت آباد ٹاؤن کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بچوں سمیت قاری صاحبان  و ناظم صاحب نے شرکت کی۔

اس حلقے میں ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی طرف سے ڈسٹرکٹ نگران ٹوبہ قاری محمد عمر عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کے انتقال پر ان کے بیٹے بیرسٹر و امید وار ایم این اے چوہدری حسام وڑائچ، چوہدری حارث وڑائچ اور ان کے بھائی ایم این اے چوہدری خالد وڑائچ سے تعزیت و و ملاقات کی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران نے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں آگاہی دی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور دینی ماحول سے وابستہ ہونےکا ذہن دیا۔ آخر میں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی۔( رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


کراچی سندھ کے علاقے لیاقت آباد ٹاؤن کی جامع مسجد فیضانِ عطار میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 14 دسمبر 2022ء بروز بدھ تدفین کورس کا انعقاد ہوا جس میں نمازی حضرات نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7دسمبر 2022ء کو یورپی ملک اٹلی (Italy) کےشہر بریشیا (Brescia) میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا ئے اجتماع نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا کہ وہ قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کریں گے۔

سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ جانشین امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔


13 دسمبر 2022ء کو فیصل آباد میں سابق ایم۔این اے و ڈویژنل صدر فیصل آباد چوہدری سعید اقبال کے انتقال پر ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی ۔

اس جنازے میں سابق ایم ۔پی ۔اے ۔ملک اصغر علی قیصر، سابق ایم ۔این ۔اے ۔اعجاز احمد ورک، ٹکٹ ہولڈر ایم ۔این ۔اے شہباز کسانہ ، سابق ایم ۔این ۔اے ۔و وفاقی وزیر ٹیکسٹائل و صدر پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب رانا فاروق سعیدخان،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) میاں قاسم فاروق، جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضی شاہ ،ایم ۔پی ۔اے ۔و سابق صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ،وفاقی وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی ، ایم ۔پی ۔اے ۔میاں اجمل آصف،سابقہ جنرل سیکریٹری سینٹرل پنجاب چوہدری منظور احمد ،سابق صوبائی وزیر و ایم ۔پی ۔اے اجمل چیمہ، ڈویژنل جنرل سیکریٹری حاجی محمداسحاق ،سابق صدر بار کونسل فیصل آباد علی اختر ورک ،ضلعی صدر فیصل آباد محمد اعجاز چوہدری اور ضلعی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری مظہر اقبال کاہلوں نے شرکت کی اور ذمہ داران نے ملاقاتیں بھی کیں ۔(رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل صدر ڈسٹرکٹ و ڈویژن فیصل آباد / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کی طرف سے  فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے 4 گاڑیاں گرم بستر کمبل وغیرہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں تقسیم کرنے کے لئے روانہ کی گئیں۔

اس موقع پر ڈویزنل کمشنر فیصل آباد شاہد نیاز ، معروف تاجر رہنما حاجی تاجُ الدین نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے کمشنر صاحب کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے تعارف کے حوالے سے ڈاکیو منٹری بھی دکھائی جس پر انہوں نے اطہار مسرت کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا۔

اس موقع پر مختلف نیوز چینل ( 7 نیوز ،Fsd نیوز ،سٹی 41 نیوز ) نے کوریج بھی دی ۔( رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ و ایف جی آر ایف دعوت اسلامی ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


14 دسمبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار فدا علی عطاری کے ہمراہ ذمہ داران نے CPO ملتان خرم شہزاد حیدر سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق خرم شہزاد ملتان سے ٹرانسفر ہونے پر ذمہ داران نے الوداعی ملاقات کی ، دورانِ تعینات دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا نیز امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصنیف ”فیضانِ نماز “تحفے میں پیش کی جس پر خرم شہزاد نے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکمل رابطے میں رہنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، ملتان ڈویژن / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں کرکٹ گراؤنڈ تحصیل تونسہ شریف  ، ڈسٹرکٹ ڈی۔جی۔خان میں دعوتِ اسلامی کا فلاحی و بہبودی شعبہ (F.G.R.F) کی طرف سےسیلاب اور بارشوں سے متاثرہ کسانوں میں کھاد اور گرم بسترتقسیم کی گئی۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ نگران مولاناوقار مدنی عطاری نے کسان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں صبرو شکر کی ترغیب دی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

جبکہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی ، انتظامی و سماجی شخصیات ملک فرحان بھٹہ (رنر ایم۔این۔اے )، خواجہ اللہ بخش صاحب (سابق تحصیل ناظم تونسہ شریف )، سردار عبدالرحمٰن خان (چیئرمین )، سردار حیات خان بزدار (چیئرمین فاضلہ پہاڑ )، خواجہ محمد امین صاحب (دربارعالیہ تونسہ شریف )،چوہدری ساجد محمود صاحب (مینجر ماڈل بازار تونسہ شریف ) اور محمد عمران خان نتکانی (ایڈووکیٹ) اور کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نےشرکت کی نیز محمد اعظم خان میرانی (ایڈووکیٹ صدر بار کونسل تونسہ شریف )نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،تحصیل تونسہ شریف ڈی جی خان ڈویژن / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام صدر چیمبر آفس کامرس سرگودھا میں چوہدری ساجد حسین تارڑ،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ ،چوہدری خالد حسین تارڑ،بزنس ٹائیکون چوہدری ارسلان تارڑ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

ایصالِ ثواب اجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )