دارالمدینہ بوائز ہائی
اسکول، لاہور ڈویژن کے طلبہ کا سینٹر فار انرجی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کاتعلیمی
دورہ
سائنسی اداروں اور سائنس
دانوں کا طلبہ کے ساتھ رابطہ قائم کرناکافی اہمیت کا حامل ہے۔ جب طلبہ سائنس دانوں
کو ان کی تجربہ گاہوں میں دیکھتے ہیں تو وہ سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لینے، انہیں بہتر طریقے سے کرنے اور
سائنس کواپنا کیریئر بنانے پر غور کرتے ہیں۔ان دوروں کا بنیادی مقصدسائنس کو قابل
رسائی اور دلچسپ بنانا ہے۔
گزشتہ روز لاہور ڈویژن کے
سیکنڈری کیمپسز (دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم) کے طلبہ نے سینٹر فار
انرجی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (CEARD) کا دورہ کیا۔
سینٹر فار انرجی ریسرچ اینڈ
ڈویلپمنٹ (CEARD) کے عملے نے طلبہ کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع، اس کی پیداوار اور استعمال
کے بارے میں آگاہ کیا۔
طلبہ اس دورے میں سائنسی
ایجادات اور ان کے کام کرنے کے طریقے سے بھی واقف ہوئے نیز انہیں یہ بھی جاننے کا
موقع ملا کہ ایئر کنڈیشن، سولر پلیٹس اور موسمی اسٹیشن کیسے کام کرتے ہیں اور ان
کے معیار کی جانچ کیسے کی جاتی
ہے۔بعدازاں طلبہ کو پاکستان میں توانائی کی
بچت کے مختلف طریقوں اور توانائی کے منصوبوں سے بھی متعارف کروایا گیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین
ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)