21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
تحصیل ملکوال میں الکلیۃ
الغوثیہ للبنات کے مہتمم مولانا عطاء اللہ طاہر سے ملاقات
Thu, 22 Dec , 2022
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی
کاموں کے سلسلے میں پاکستان کی تحصیل ملکوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الکلیۃ الغوثیہ
للبنات کے مہتمم مولانا عطاء اللہ طاہر صاحب سے
ملاقات کی۔
اس دوران شعبے کے
گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے
میں آگاہی دی۔
ڈویژن ذمہ دار نے مولانا عطاء اللہ طاہر صاحب
کو دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جدید کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور
انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش
کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)