کتاب میلہ ایک عمدہ اور صحت مند روایت ہے،اس روایت سے معاشرے کے ہر طبقے  کو فائدہ پہنچتا ہے۔اسکولز کے طلبہ کے لئے کسی کتاب میلے میں شرکت وقت کا مفید استعمال اور ایک بہترین سرگرمی ہے جس سے طلبہ میں کتاب سے محبت پیدا ہوتی ہے نیز مطالعے کی عادت کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔

گزشتہ روز کراچی عالمی کُتُب میلے (کراچی انٹرنیشنل بک فیئر) کا انعقاد ہوا جس میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کلفٹن، گلشن اقبال، ملیر، صدر، نارتھ کراچی، اورنگی اور کورنگی کیمپسزکے طلبہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس میلے میں طلبہ نے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس، مکتبۃ المدینہ اور دیگر پبلشرز کے اسٹالز کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر طلبہ نے خوبصورت اور رنگ برنگی کتابیں دیکھنے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنی پسند کی کتابیں بھی خریدیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)