شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی  کے تحت 20 دسمبر 2022ء کو بہاولنگر کی مقامی مسجد میں سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ شاہ نواز احمد عطاری نے مقامی شخصیات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اوراقِ مقدسہ کا ادب کرنے کا ذہن دیتے ہوئےاپنے گھروں، محلوں میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے باکسز نصب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بلال عطاری مدنی ڈویژن بہاولپور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)