دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مزار تِ اولیا کے زیرِ اہتمام تحصیل شجاع آباد میں صوبائی ذمہ دار انعام عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پیر پھول شاہ علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

مزار شریف پر فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد مزار شریف کےسجادہ نشین علی طاہر قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و سماجی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز اس موقع پر شعبہ مدنی کورسز کے تحت مزار شریف کے احاطے میں فرض علوم پر مشتمل کورسز کروانےاور عرس پر محفلِ نعت منعقد کرنے کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔ ( رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان آفس شعبہ مزارات اولیا، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات قائم ہیں جن کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں کے دینی و شرعی مسائل حل کرنے اور  اشاعتِ دینِ اسلام کا کام بھر پور انداز میں کیا جارہا ہے۔

دعوتِ اسلامی نے لوگوں کی دینی، تنظیمی اور شرعی مسائل کے حل کے لئے شعبہ دارالافتاء اہلسنت قائم کیا ہےجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ مفتیانِ کرام و علمائے کرام سے اپنے مسائل کا حل اور اس بارے میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جامع مسجد حبیبیہ، نزدسیلانی چوک، دھوراجی کالونی کراچی میں”دارالافتاء اہلسنت“کی نئی برانچ کا افتتاح کرنے جارہی ہے۔

معلومات کے مطابق یہ افتتاحی تقریب 30 دسمبر 2022ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشا منعقد کی جائے گی جس میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدنی مدظلہ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔مقامی عاشقانِ رسول اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔

واضح رہے جامع مسجد حبیبیہ میں نمازِ عشا کی جماعت کم و بیش 7:45 PM پر ادا کی جائے گی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


علمِ دین اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لئے  عاشقانِ رسول مدنی مذاکروں سمیت دیگر مختلف ایونٹس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہسے سوالات کرتے ہیں جس کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

ان سوالات کو دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر میں موجود اسکالرز کتابوں اور رسالوں کی صورت میں مرتب کرکے مجموعہ تیار کرتے ہیں۔

المدینۃ العلمیۃ کی جانب سے ایک نیا رسالہ بنام”امیر اہل سنت سے جنات کے بارے میں سوال جواب“ مرتب کیا گیا ہے جسے مکتبۃ المدینہ نے نہایت شاندار انداز میں شائع کیا ہے۔

جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےعاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17 صفحات پر مشتمل یہی رسالہ ”امیرِ اہلِ سنت سے جنات کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنے دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ امیرِ اہلِ سنت سے جنات کے بارے میں سوال جواب “پڑھ یا سن لے اُسے ہر طرح کی آفات و بلیّات اور شریر جِنّات کے شر سے محفوظ فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

8 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بلونیا (Bologna)اٹلی (Italy) میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹلی کے دیگر مقامات سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اصحاب کہف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا جس پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا جبکہ خوش نصیب عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات بھی کی۔ 


10 دسمبر 2022ء کو لودہراں میں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ڈویژن ذمہ دار فداعلی عطاری نے سابق قومی اسمبلی ممبرپیرسیداقبال صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سینئربیوروکریٹ شیخ سعیداحمد سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات شخصیات کو ڈویژن ذمہ دار فداعلی عطاری نے دعوتِ اسلامی کی بین الاقوامی سطح پرہونے والی علمی،دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی اور انہیں مدنی مرکزفیضان ِمدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر شخصیات نے مدنی مرکز وزٹ کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ : شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں،، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


  7دسمبر 2022ء کو ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،انچارج شیخوپورہ نادر ،چوہدری احمد عمران گجر نے شیخوپورہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کادورہ کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ شیخوپورہ نگران حاجی عبدالرشید عطاری اور اساتذہ کرام نے شخصیات کا استقبال کیا اور دورانِ ملاقات انہیں وہاں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا نیز ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دی جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔( رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ شیخوپورہ/لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2022ء کو ایسٹن برمنگھم یوکے  (Aston Birmingham, U.K) میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام پڑھاگیا۔ اجتماع کے بعد نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔


14 دسمبر 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے  شعبہ ائمہ مساجد کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سطح کے مفتشین اور ان کے ذمہ دار قاری الیاس رضا عطاری شریک ہوئے۔

اس میٹنگ میں سینٹرل ٹیسٹ مجلس ذمہ دارقاری عمران حسن نے شرکا کی ٹیسٹ کے طریقہ کار اور ٹیسٹ کے نصاب کےحوالے سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ مجلس ذمہ دارنے میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سےنکات بتائے۔اس موقع پر سید دانش عطاری اور ٹیسٹ مجلس آئمہ مساجد کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔( رپورٹ :سید محمد رضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری ) 


8 دسمبر 2022ء کو خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی بلونیا (Bologna) اٹلی (Italy) کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم جامعۃ المدینہ کی برانچ میں تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر جانشین امیر اہلسنت نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا اور نیک اعمال کرتے رہنے کا ذہن دیا۔آخر میں طلبۂ کرام سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جبکہ جانشین امیر اہلسنت نے طلبۂ کرام کے سروں پر عمامہ شریف بھی سجایا۔


گزشتہ روز سمتھ وِک (Smethwick) برمنگھم (Birmingham) ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands) یوکے میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس نے 90 سال تک غیرمسلموں کی عبادت گاہ رہنے والی جگہ کو حاصل کیا تھا۔

10 دسمبر 2022ء کو سفر یوکے پر موجود دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اس جگہ کا وزٹ کیا۔ اس دوران نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ کو اس کی جگہ کی تزئین و آرائش کے بعدتعمیر ہونے والے مدنی مرکز فیضان مدینہ اور مدرسۃ المدینہ سمیت دیگر شعبہ جات کے قیام کے حوالے سے آگاہی دی جس پر نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ نے مسرت کا اظہار کیا۔ نگران شوریٰ نے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دعا بھی کروائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دسمبر2022ء  کو گوجرانوالہ میں نندی پور ٹاؤن نگران علی حسن عطاری کے ہاتھوں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کیا۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھایا اور دینِ اسلامی سے متعلق ابتدائی باتیں ہوئے حسنِ اخلاق کے موضوع پر ان کی تربیت کی ۔( رپورٹ : علی حسن عطاری نندی پور ٹاون نگران گوجرانوالہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


8 دسمبر 2022ء کو یوکے U.K کے ٹاؤن ایلزبری (Aylesbury) کی جامع مسجدفیضانِ صدیق اکبر میں دعوت اسلامی کے تحت عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور قرب و جوار کے عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اچھی و بُری دوستی کے حوالے سے گفتگو کی اور بُری صحبت سے بچنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام بھی پڑھاگیا۔ اجتماع کے بعد نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔